Tag: 5.1 earth quake

  • سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

    سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

    سوات : سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت5.1ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 151کلو میٹر، مرکز بکوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    سوات سمیت مالاکنڈ ضلع کے اکثرعلاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

  • کوئٹہ اور اس کے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ اور اس کے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ: شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، شہری کلمہ طیبہ کاورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے پشین، ہرنائی، زیارت اور دکی میں محسوس کئے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت5.1 اور اس کا مرکز کوئٹہ سے38کلومیٹر مشرق میں تھا جب کہ زیر زمین گہرائی 10کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اب تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی ہے۔

    زلزلہ کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا  اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

    واضح رہے کہ ماضی میں 31 مئی 1935 میں جو خوفناک زلزلہ آیا تھا ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت سات اعشاریہ چھ بتائی گئی تھی۔ اس زلزلے میں جیولاجیکل سروے آف پاکستان کے مطابق ساٹھ ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے اور کوئٹہ شہر کا بڑا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔

  • ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے، دوافراد ہلاک

    ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے، دوافراد ہلاک

    تہران : ایران کے دارالحکومت تہران کے نزدیک دماوند شہر میں گزشتہ رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ 23زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر دماوند میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے۔

    ایرانی سسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 48 منٹ پر تہران سے 69 کلومیٹر دور دماوند علاقے میں آیا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    زلزلے کے جھٹکے البرز، قم، قزوین اور مازندران صوبے میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے نکل کر کھلے میدانوں، پارکوں اور بڑی شاہراہوں کی جانب چلے گئے تھے۔

    ایران کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرگنائزیشن کے ترجمان کے مطابق زلزلے سے ایک 60 سالہ شخص اپنی جان بچانے کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے اور ایک 21 سالہ خاتون حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئیں۔

    مختلف مقامات پر زلزلے کی وجہ سے کم از کم 23 افراد بھی زخمی ہو گئے، اطلاعات کے مطابق تہران کے مغربی علاقے سے پانچ اور گیلاوند شہر سے چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے دوران کسی محفوظ مقام پر جانے کے دوران یہ افراد زخمی ہو گئے۔ سینٹر نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 35.777 ڈگری شمالی عرض بلد اور 52.045 ڈگری مشرقی طول بلد میں زمین کی سطح سے سات کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ ایران میں کل رات آنے والے زلزلے کے بعد اسپتالوں، امدادی ٹیموں اور سکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔