Tag: 5.3 magnitude

  • مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن میں زمین لرز اٹھی، عوام خوف زدہ

    مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن میں زمین لرز اٹھی، عوام خوف زدہ

    اسلام آباد: پاکستان کے بالائی علاقوں مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

    زلزلہ پیمامرکز کے مطابق مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 170 کلومیٹر تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: سوات : مینگورہ شہر اور گردونواح میں 4.5شدت کا زلزلہ

    زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    رواں سال جنوری میں بھی مینگورہ، سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی علاقہ تھا جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی تھی جس کی گہرائی 120کلو میٹر زیر زمین تھی ۔

  • سوات میں شدید زلزلہ، شدت 5.3 ریکارڈ

    سوات میں شدید زلزلہ، شدت 5.3 ریکارڈ

    سوات: خیبر پختونخوا زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا، ضلع سوات میں زلزلے کی شدت 5.3 تھی، لوگ خوف و ہراس میں گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور پشاور میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر پر تھا۔

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں شانگلہ، بٹگرام، مردان، ایبٹ آباد اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    چترال، مالاکنڈ، صوابی اور کوہاٹ میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر آگئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 اورگہرائی 187 کلومیٹر تھی، جب کہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان بارڈر پر تھا۔

    پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں 24گھنٹے میں دوسری بار زلزلہ

    واضح رہے کہ ایک دن قبل بھی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں چوبیس گھنٹوں میں دو بار زلزلہ آیا، جس کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ زیر زمین اس کی گہرائی 97 کلومیٹر تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی زلزلے کا مرکز افغانستان اورتاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا اور اس کا دورانیہ تقریباََ 7 سے 8 سیکنڈ تک تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔