Tag: 5 afrad zakhmi

  • کھارادرمیں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار، 5 زخمی

    کھارادرمیں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار، 5 زخمی

    کراچی : کھارادر میں نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، بم پھٹنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے، قانون نافذ کرنے والوں نے کارروائیاں کرکے کئی جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں نامعلوم دو موٹر سائیکل سوراوں نے دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دستی بم روسی ساختہ آرجی ون تھا، دستی بم گرنے کے مقام پر چار انچ گہرا اور پانچ انچ چوڑا گڑھا پڑگیا۔

    دوسری جانب رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس میں کالعدم تنظیموں کے کارندے اور ڈکیت شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے موٹر سائیکل چھیننے والے چار ملزمان سمیت کو 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    پہلی کارروائی لیاری لی مارکیٹ میں کی گئی۔ جہاں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر کیا گیا۔

    دوسری کارروائی ڈیفنس میں کی گئی جہاں سے دو ملزمان کو مقابلے کے بعد ذخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے 2 ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

     

  • فیصل آباد : زمین کا تنازعہ، فائرنگ سے چار بھائی اور بہن زخمی

    فیصل آباد : زمین کا تنازعہ، فائرنگ سے چار بھائی اور بہن زخمی

    فیصل آباد : سٹھیالہ گاؤں میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے چار بھائی اور ان کی بہن زخمی ہوگئی۔ فائرنگ کرنے والا گاؤں کا نمبردار فرار ہو گیا۔ پانچوں زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ نشاط آباد کے گاؤں سٹھیالہ میں زمین کے تنازعہ پر نمبردار شہباز احمد نے ہمسائے میں مقیم اپنے رشتے داروں پر فائرنگ کر دی ۔

    کارتوس کے چھرے لگنے سے چار بھائی ابوبکر صدیق ، عمر فاروق ، علی اسامہ ، یوسف اور ان کی بہن مریم زخمی ہو گئے ۔ ملزم شہباز فائرنگ کرتا ہوا جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

    زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق سولہ سالہ علی اسامہ کی حالت تشویش ناک ہے ۔

    تھانہ نشاط آباد پولیس ملزم شہباز کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔