Tag: 5 arrested

  • سعودی عرب: محمکمہ انسداد منشیات کی کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

    سعودی عرب: محمکمہ انسداد منشیات کی کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

    ریاض : انسداد منشیات افسران نے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں اسمگلر کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے محکمہ انسداد منشیات نے اسمگلروں کے خلاف یہ کارروائی گزشتہ روز خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کی۔

    ڈائکٹریٹ جنرل نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان کیپٹن محمد النجیدی کا کہنا تھا کہ محکمے کے اہلکاروں نے ریاست میں سمندر راستے کے ذریعے 16 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں اسمگلر کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔

    اسمگلروں نے پاوڈر گلو کے تھیلوں میں گولیاں بہت ہی مہارت سے چھپائی تھیں جسے پکڑنا انتہائی مشکل تھا تاہم اہلکاروں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے اسمگلروں میں 1 سعودی، دو شامی اور دو بے گھر قبائل سے تعلق رکھنے والے ملزمان شامل ہیں، جنہیں اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا تھا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے نتیجے میں 5 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال اور باغ کورنگی میں پولیس مقابلے ہوئے، جبکہ سرینا مارکیٹ کے قریب پولیس کارروائی میں ایک بھتہ خور گرفتار ہوا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت 3 ڈاکو گرفتار ہوئے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحے سے بھری گاڑی برآمد ہوئی ہے، 4 ڈاکو بنگلے میں واردات کی نیت سے داخل ہوئے تھے، تاہم تین کی گرفتاری عمل میں آئی جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے باغ کورنگی میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے باعث ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، گرفتار ملزم حماد سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

    کراچی میں ڈکیتیوں میں افغان گروہ بھی ملوث ہے، پولیس رپورٹ میں انکشاف

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شارع فیصل پر پیٹرول پمپ پر ڈکیتی میں ملوث ہے، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    علاوہ ازیں پولیس کی ایک اور کارروائی میں ملزم گرفتار ہوا، ملزم حبیب سے بھتے کی رقم اور موبائل فون برآمد ہوا، ملزم کی گرفتاری سرینامارکیٹ کے قریب سے عمل میں آئی۔

    خیال رہے کہ پولیس نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شہرِ قائد میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں افغان گروہ بھی ملوث ہے جو آٹھ سال سے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کر رہا ہے۔

  • حیدرآباد : خاتون کو کھمبے سے باندھ دیا گیا، پانچ افراد گرفتار

    حیدرآباد : خاتون کو کھمبے سے باندھ دیا گیا، پانچ افراد گرفتار

    حیدرآباد : ٹنڈو محمد خان بس اسٹاپ پر خاتون کو سڑک پر ایک کھمبے سے باندھ دیا گیا، خاتون چیختی چلاتی رہی،لوگ تماشا دیکھتے رہے، کسی نےخاتون کی مدد نہیں کی۔ پولیس نے پانچ افراد کوحراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو محمد خان بس اسٹاپ پر ایک خاتون کو محض گاڑی کے شیشے توڑنے کے الزام میں سڑک ہپر لگے کھمبے سے باندھ دیا گیا۔

    کمزورخاتون کھمبے سے بندھی خود کوآزاد کرنے کی کوشش کرتی رہی اور آس پاس کھڑے لوگ قہقہے لگاتے اور تماشا دیکھتے رہے یہ شرمناک واقعہ حیدرآباد کےنارا جیل کےعلاقے میں ٹنڈو محمدخان بس اسٹاپ پر پیش آیا۔

    خاتون مدد کی دہائیاں دیتی رہی مگر اہل علاقہ اس کا مذاق اڑاتے رہے ۔عورت دھوپ میں کئی گھنٹے بندھی رہی آس پاس کھڑے لوگ اس سے نام پوچھتے سوال کرتے رہے اور ہنستے رہے لیکن کسی نے آگے بڑھ کر اس کی رسی نہ کھولی۔


    مزید پڑھیں : امریکی پائلٹ کا خاتون مسافر پر تشدد، انتظامیہ کا ایکشن


    خاتون کاجرم یہ تھا کہ اس نےبس رکوانےکی کوشش کی، بس نہ رکی تو غصے میں پتھر دے مارا، بس سے لوگ اترے اور اسے باندھ کر چلے دیئے پولیس نے فوٹیج میں نظر آنے والے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔ عورت کو باندھنے والے شخص کی تلاش میں چھاپے مار ےجا رہے ہیں۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ جس خاتون کوکھمبےسےباندھاگیااس کاتاحال پتہ نہیں لگ سکا ہے، بس ڈرائیورکوبھی تلاش کیاجارہاہے۔

    انہوں نے کہا کہ خاتون کو ٹنڈو محمد خان کی جانب روانہ ہوتے دیکھاگیا ہے، واقعےکی مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔

  • کراچی: کاؤنٹر ٹریرزم ڈپارٹمنٹ کا ہاتھوں کالعدم تنظیم کے 6کارندے گرفتار

    کراچی: کاؤنٹر ٹریرزم ڈپارٹمنٹ کا ہاتھوں کالعدم تنظیم کے 6کارندے گرفتار

    کراچی: قانون نافذ کرنیو الے اداروں کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، کاؤنٹر ٹریرزم ڈپارٹمنٹ نے کالعدم تنظیم کے چھ کارندے جبکہ رینجرز نے ٹارگٹ کلر سمیت پانچ ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔

    کاؤنٹر ٹیریزم ڈپارٹمنٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں دو کارروائیوں کے دوران کالعدم تحریک طالبان خان زمان گروپ کے تین اور کالعدم لشکر جھنگوی کے حافظ چھوٹو گروپ کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے۔

    رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ، گلستان جوہر میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی اشیاء برآمد ہوئی ہیں ۔

  • رینجرز کے مختلف علاقوں میں چھاپے، پانچ ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    رینجرز کے مختلف علاقوں میں چھاپے، پانچ ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیموں کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا ہے کہ لیاری ، لیاقت آباد، شاہ فیصل کالونی اور سہراب گوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اور لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزمان اور مشتبہ افراد بھی شامل ہیں۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ، ذرائع کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان دہشت گردی سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں کے علاوہ منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

    گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔