Tag: 5 culprit hanged

  • ملتان میں 3 بچوں کے قتل میں ملوث سوتیلی ماں سمیت 3 ملزمان کو سزائے موت

    ملتان میں 3 بچوں کے قتل میں ملوث سوتیلی ماں سمیت 3 ملزمان کو سزائے موت

    ملتان: ایڈیشنل سیشن جج نے 3 کمسن بہن بھائیوں کے قتل میں ملوث سوتیلی ماں سمیت 3 ملزمان کو مجموعی طور پر دو مرتبہ سزائے موت، 35 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔

    فاضل عدالت میں تھانہ سیتل ماڑی کے استغاثہ کے مطابق 15 فروری، 2012 کو محمد فاروق نے مقدمہ درج کرایا کہ اس کی بیوی اور 3 بچے گھر سے غائب ہوگئے ہیں۔

    بعد ازاں نہرسے بچوں کی لاشیں اور بے ہوشی کی حالت میں بیوی کو نکالا گئیں، مزید تفتیش پر معلوم ہوا کہ مدعی مقدمہ نے 2 شادیاں کررکھی تھیں اور دوسری بیوی رضیہ بی بی علیحدہ رہتی تھی جس سے کوئی اولاد نہیں تھی جس نے مالک مکان لیاقت اور اس کے بیٹے اویس علی نے ساتھ ملکر مدعی کے ایکسیڈنٹ کی جھوٹی اطلاع دیکر پہلی بیوی اور 3 بچوں کو گاڑی میں لے گئے اور نہرمیں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

    فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزمان رضیہ بی بی، لیاقت اوراویس کو دو دو مرتبہ سزائے موت 35 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔

  • پنجاب میں مزید 5قاتلوں کو سزائے موت دیدی گئی

    پنجاب میں مزید 5قاتلوں کو سزائے موت دیدی گئی

    ملتان :سابق وزیراعلی پنجاب غلام حیدروائیں کے قاتل کو بائیس سال بعد تختہ دار پر لٹکادیا گیا جبکہ ڈی جی خان، بہاولپور اورلاہورمیں بھی سزائے موت کے چار مجرم منطقی انجام کو پہنچے.

    پنجاب میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مزید پانچ مجرم اپنے منطقی انجام کو پہنچے، ملتان کے نیوسنٹرل جیل میں سابق وزیرِاعلی پنجاب غلام حیدر وائیں کے قاتل زمان عرف زمانی کو پھانسی دے دی گئی، زمان عرف زمانی نے انیس سو ترانوے میں سابق وزیرِاعلی پنجاب غلام حیدر کو انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    ڈی جی خان سینٹرل جیل میں موت کے سزا یافتہ دو سگے بھائیوں کو پھانسی دیدی گئی، مجرم غلام اکبر اور حضور بخش نے انیس سو چھیانوے میں دوافراد کو قتل کیا تھا.

    بہاولپور سینٹرل جیل میں بھی قتل کے مجرم محمد حسن کو پھانسی دے دی گئی، مجرم محمد حسن نے دوہزار پانچ میں معمولی تنازع پر ماں بیٹے کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا تھا۔

    موت کی سزاپانے والے پانچویں مجرم انور شمیم کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم نے معمولی تنازع پر ایک شخص کی جان لی۔