Tag: 5 days

  • ایم کیو ایم کے رہنماء و کارکنان 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    ایم کیو ایم کے رہنماء و کارکنان 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی: انسدادہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے غداری، بغاوت اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے 3 رہنماؤں اور 37 کارکنان کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کے منتظم جج کی عدالت میں غداری بغاوت اور جلاؤ گھیراو کے مقدمے کی  سماعت کی گئی، سماعت سے قبل ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔

    پڑھیں:   متحدہ کے اراکین اسمبلی شیرازوحید، آصف حسنین گرفتار

    دورانِ سماعت رینجرز کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف غداری بغاوت اور میڈیا ہاوسز پر حملے کا مقدمہ درج ہے، تمام ملزمان کے خلاف ثبوت اکٹھے کیے جارہے ہیں جس میں کچھ وقت درکار ہے، رینجرز وکیل نے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کے ریمانڈ میں 8 روز کی توسیع کی جائے۔ جس پر جج نے رینجرز وکیل کا موقف سننے کے بعد تمام ملزمان کے 2 روزہ ریمانڈ موخر کرتے ہوئے اس میں 5 روز کی توسیع کردی۔

    مزید پڑھیں:   رینجرز نے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی آصف حسنین کو چھوڑ دیا

    انسدادہشتگردی کی عدالت میں غداری بغاوت جلاو گھیراو کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے گرفتار 3 رہنماوں سمیت 37 کارکنان کو پیش کیا گیا عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع کرتے  ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا اور تمام ملزمان کو 31 اگست بدھ کے روز دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اے آر وائی نیوز کے دفترپر حملہ،ایم کیو ایم کی 2خواتین گرفتار

    اس موقع پر ملیر پولیس کی زیر حراست ایم کیو ایم کے  گرفتار سندھ اسمبلی کے ممبر شیراز وحید کو بھی پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ’’ملزم ملک دشمن اور اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کار کے طور پر نامزد ہے اور ملزم پر اشتعال انگیز تقریر کی سی ڈیر تقسیم کرنے کا بھی الزام ہے‘‘۔

    پولیس نے عدالت سے رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید کے 5 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جس بر عدالت نے ملزم کے دو روزہ ریمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔

  • عید پر عوام کے مزے ، پورے 5 دن کی چھٹیاں مل گئیں

    عید پر عوام کے مزے ، پورے 5 دن کی چھٹیاں مل گئیں

    اسلام آباد : عید پر عوام کے مزے آگئے ، وزارت داخلہ نے پورے پانچ دن چھٹی دینے کا اعلان کر دیا ۔ عید پرچھٹیاں ہو ں اور بہت ساری ہوں،ہر کسی کی یہی خواہش ہو تی ہے، اور اب یہ خواہش بھی پوری ہو گئی ہے۔

    وزارت داخلہ نے عید پر پانچ چھٹیوں کااعلان کر دیا ۔ جمعہ الوداع کو شروع ہونے والی چھٹیاں منگل کے روز ختم ہوں گی۔

    اب عید پر دوستوں کے ساتھ گھومنا پھرناہو یابچوں کو بزرگوں سے عیدی وصول کرنا ہو،ہرکسی کےپاس اپنی مرضی سے گزارنے کیلئے بہت سا وقت ہو گا۔کسی کو چھٹی کی کمی کی شکایت نہیں ہوگی۔