Tag: 5 dead

  • یونان : کشتی الٹنے سے متعدد پاکستانی تارکین وطن جاں بحق

    یونان : کشتی الٹنے سے متعدد پاکستانی تارکین وطن جاں بحق

    یونان کے ساحلی علاقے میں پاکستانی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانیوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان کے جنوبی جزیرے گاؤڈوس کے قریب لکڑی سے بنی کشتی الٹنے سے کم از کم 5 غیر قانونی تارکین وطن ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں،جن کا تعلق پاکستان سے بتایا جا رہا ہے۔

    یونانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم میں جنوبی جزیرے گیوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں 39 تارکین وطن کو بچا لیا گیا جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے۔

    کشتی حادثے میں 40 افراد لاپتہ ہوگئے، تاہم مسافروں کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ کشتی لیبیا سے روانہ ہوئی تھی۔

    کوسٹ گارڈز کی کشتیاں، تجارتی جہاز، ایک اطالوی فریگیٹ اور بحری طیارے جمعے کی رات یونانی حکام کو واقعے کے بارے میں آگاہ کیے جانے کے بعد سے علاقے کی تلاشی لے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 2015-2016میں مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا سے آنے والے تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے لیے یونان یورپی یونین کا پسندیدہ گیٹ وے رہا ہے۔

    کریٹ اور اس کے چھوٹے سے ہمسایہ ملک گاؤڈوس، جو وسطی بحیرہ روم میں نسبتاً الگ تھلگ ہیں، تارکین وطن کی کشتیوں اور بحری جہازوں کے تباہ ہونے کے واقعات میں گزشتہ ایک سال کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

    علاوہ ازیں کشتی الٹنے کا واقعہ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

    محسن نقوی نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رفعت مختار راجہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی واقعے کی تحقیقات کرکے 5روز میں رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گی۔

    ان کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ ناقابل برداشت جرم ہے، ملوث مافیا اب تک کئی گھر اجاڑ چکا ہے، اس مافیا کی سرکوبی کیلئے ایف آئی اے بلاامتیاز ملک گیر ایکشن لے۔

  • ایران میں کروناوائرس  سے 5افراد کی موت کی تصدیق، عالمی ادارہ صحت کا اظہارتشویش

    ایران میں کروناوائرس سے 5افراد کی موت کی تصدیق، عالمی ادارہ صحت کا اظہارتشویش

    تہران : ایران نے کروناوائرس سے5افرادکی موت کی تصدیق کردی ہے، عالمی ادارہ صحت کاایران میں کوروناوائرس پراظہارتشویش کیا ہے جبکہ عراق اورافغانستان نےایرانی باشندوں کی آمد ورفت محدودکردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے کروناوائرس سے 5 افراد کی موت کی تصدیق کردی اور بتایا وائرس سےایران میں متاثرین کی تعداد 28ہوگئی، کروناوائرس سےاموات قم اوراطراف کے علاقوں میں ہوئیں۔

    عالمی ادارہ صحت نے ایران میں کرونا وائرس پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ عراق اورافغانستان نےایرانی باشندوں کی آمد ورفت محدودکردی ہیں۔

    اس سے قبل ایرانی وزارت صحت کے حکام نے کہا تھا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ایرانی شہر قم میں ایک اسپتال میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے اور قم میں کرونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے اور جامعات بند کردی گئی ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں ، وائرس سے فوت ہونے والے مریض عمر رسیدہ تھے جبکہ کرونا وائرس کے سبب کویت نے ایران کے لیے تمام پروازیں معطل کر دیں ہیں۔

    مزید پڑھیں : ایران میں کرونا وائرس سے4 افراد ہلاک ، تعلیمی ادارے بند

    خیال رہے سعودی عرب نے کرونا وائرس کے باعث شہریوں اور مقیم ایرانی باشندوں کے ایران جانے پر بابندی لگادی ہے، تاکہ مملکت کو کرونا کی وبا سے محفوظ رکھا جا سکے۔

    واضح رہے چین میں مزید 109 افرادکرونا وائرس سے ہلاک ہوگئے، جس کے بعد کرونا وائرس سے اموات کی تعداد2360 ہوگئی جبکہ 76000 افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کاکہناہےکرونا وائرس پرقابو پانے کےامکانات کم ہوتےجارہےہیں، اٹلی میں وائرس سےپہلی ہلاکت سامنے آگئی جبکہ جنوبی کوریا میں وائرس سے متاثرین کی تعدادتین سوچھیالیس ہوگئی۔

    اٹھائیس ممالک میں اب تک ایک ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ لبنان اور اسرائیل میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

  • فیصل آباد : بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ، 5افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس

    فیصل آباد : بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ، 5افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس

    فیصل آباد : مختلف علاقوں میں بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ سے خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، سات ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نےآئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں بسنت منانے کے دوران منچلوں کی ہوائی فائرنگ سے خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، نوجوانوں نے کلاشنکوف سمیت جدید اسلحے سے فائرنگ کی۔

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیصل آبادمیں پتنگ بازی اور فائرنگ سے ہلاکتوں کے واقعات کا سختی سے نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ پنجاب نےآئی جی سے واقعات کی مکمل رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں عثمان بزدار نے فائرنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات افسوسناک ہیں، غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ پولیس حکام پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پرعمل درآمد یقینی بنائیں، ایسے واقعات کا رونما ہونا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

  • ترکی: غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک

    ترکی: غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک

    ترکی: غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی، مہاجرین کی کشتی بحیرہ ایجیئن میں ڈوب گئی جس کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مہاجرین کی آنکھوں میں ترقی اور خوش حال زندگی کا خواب سمندر برد ہوگیا، کشتی ڈوبنے سے پانچ مسافر ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈوبے والی کشتی میں افغانستان اور ایران سے تعلق رکھنے والے 15 افراد سوار تھے، ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

    کشتی میں سوار 2 افراد نے تیر کراپنی جان بچائی جبکہ لاپتہ ہونے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے، حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

    خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر میں ترکی سے غیر قانونی طور پر یونان جانے کی کوشش نے 9 افراد کی زندگیاں نگل لی تھیں، کشتی ڈوبے سے متعدد افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔

    بحیرہ روم، مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 250 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ 2015 میں ہی یونان کے ساحل رہوڈس اور کالیمنوس کے نزدیک دو کشتیاں ڈوب گئ تھیں، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کم از کم 22 افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے تھے۔

    غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش میں اب تک ہزاروں تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال آنکھوں میں خوشحال مستقبل کے خواب سجائے محفوظ مقام کی جانب سفر کرنے والے مہاجرین کی کشتیاں بحیرہ روام میں ڈوب جانے کے باعث 250 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، تمام افراد تین الگ الگ کشتیوں میں سوار تھے۔

  • حویلی لکھا:رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا، 5  افراد جاں بحق

    حویلی لکھا:رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا، 5 افراد جاں بحق

    لاہور : قلعہ ڈیرہ سنگھ میں رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا، جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حویلی لکھا میں رکشہ لاہورسےکراچی آنےوالی فریدایکسپریس کی زدمیں آگیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ فرید ایکسپریس لاہور سے کراچی جارہی تھی۔

    اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو تحصیل ضلع ہیڈ کواٹرز اسپتال حویلی لکھاں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز زخمیوں کی جان بچانے کی کوشش کرتے رہے۔

    رکشےمیں سوار مزدور آلو کے کھیت میں مشقت کیلئے جارہے تھے کہ قلعہ ڈیرہ سنگھ کے قریب بصیر پوراسٹیشن کے کچے پھاٹک پر فرید ایکسپریس نے رکشہ کو کچل ڈالا،جاں بحق چار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے اپنی جانب آتی ٹرین کو دیکھے بغیر پھاٹک کراس کرنے کی کوشش کی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

    وزیرریلوے نے حویلی لکھا میں ٹرین حادثے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔

    واضح رہے کہ رواں سال انتالیس روز میں کھلے پھاٹک نو بچوں سمیت اکیس افراد کی جان لے چکے ہیں۔

  • فیصل آباد: کار  اور بس میں تصادم ، ایک ہی خاندان کے5افرادجاں بحق

    فیصل آباد: کار اور بس میں تصادم ، ایک ہی خاندان کے5افرادجاں بحق

    فیصل آباد: ڈپٹی والا انٹر چینج کے قریب کار اور بس کے حادثے میں عمرہ کرکے آنے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    فیصل آباد کی جناح کالونی میں محمد اشرف کا خوشیوں سے بھرا گھر ماتم کدے میں بدل گیا، فیصل آباد میں ڈپٹی والا انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار اور بس میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد موت کی نیند سوگئے۔

    حادثے میں کار کا اگلا حصہ بُری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا جبکہ بس کو معمولی نقصان پہنچا۔

    حادثے میں جاں بحق محمد اشرف اپنی اہلیہ پروین اختر بیٹے محمد سبحان ، ثاقب اور بہو صفیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آئے تھے اور ٖفیصل آباد ایئرپورٹ سے گھر آرہے تھے کہ حادثہ ہوگیا۔

    اہل خانہ نے اپنے پیاروں کے جنازے دیکھے تو برداشت نہ کرسکے اور آنکھیں بھر آئیں۔

  • تونسہ شریف: ایم این اے سردارامجد خان کھوسہ کے الیکشن آفس میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق

    تونسہ شریف: ایم این اے سردارامجد خان کھوسہ کے الیکشن آفس میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق

    تونسہ شریف: ایم این اے سردارامجد خان کھوسہ کے الیکشن آفس میں دھماکہ میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے.

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے سردار امجد کھوسہ کے الیکشن افس میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے، دھماکہ اس وقت ہوا جب الیکشن آفس میں بلدیاتی انتخابات کے لئے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا، دھماکے کے وقت آفس مین 10 سے 15 افراد موجود تھے.

    دھماکہ کافی روزدار تھا ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ، دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے،دھماکے کے وقت سردار امجد خان کھوسہ دفتر میں موجود نہیں تھے.

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں سردارامجدفاروق کھوسہ کا کہنا ہے انھیں کبھی کسی قسم کی دھمکی نہیں ملی تھی، دھماکا دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، انسان دشمنوں کے خلاف ہماراعزم غیرمتزلزل ہے.

    انھوں نے کہا کہ میں ایک میٹنگ کےلیےاسلام آباد آیا ہوا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں قریبی دوست شامل ہیں، 2سے3بلدیاتی امیدواروں کے بھی جاں بحق ہونےکی اطلاع ہے، جب ڈیرے پر ہوتا ہوں تو لوگ زیادہ ہوتے ہیں، ڈیرے پر کوئی سیکیورٹی نہیں ہوتی کوئی بھی آسکتا ہے، تونسہ شریف میں رہائش کیمپ آفس پر ہی ہے.

    ڈی سی او ڈی جی خان نے اےآروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ دھماکا خود کش ہوسکتا ہے، تفتیش کررہے ہیں.

  • بونیر: باراتیوں کی گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد قتل

    بونیر: باراتیوں کی گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد قتل

    بونیر: باراتیوں کی گاڑی پر فائرنگ کرکے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بونیر کےعلاقے چغرزئی میں باراتیوں کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے پانچ افراد موقع پر ہی چل بسے، گولیاں لگنے سے چار شدید زخمی بھی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    مرنے والوں کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے، بتایا جاتا ہے فائرنگ مرنے والوں کے مخالفین نے کی ۔

    پولیس کے مطابق باراتیوں پر فائرنگ کرنے والا بھی ہلاک ہوگیا۔

  • خیرپور: ٹرالر اور کار میں تصادم ، 5افراد جاں بحق، 2زخمی

    خیرپور: ٹرالر اور کار میں تصادم ، 5افراد جاں بحق، 2زخمی

    خیرپور : رانی پور کے قریب روڈ حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ ڈرائیور موقعے سے فرار ہوگیا۔

    خیرپور کے قریب مہران نیشنل ہائی وے پر کار اور ٹرالرکے تصادم نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی جان لے لی، جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

    حادثہ کراچی سے جعفرآباد جاتے ہوئے کنب کے مقام پر پیش آیا، جاں بحق افراد کا تعلق بلوچستان کے علاقے جھٹ پٹ سے بتایا جارہا ہے ۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے دو بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کے بعد پولیس نے ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • سعودی اتحادی ممالک کی بمباری سے صنعا ملبے کا ڈھیر بن گیا

    سعودی اتحادی ممالک کی بمباری سے صنعا ملبے کا ڈھیر بن گیا

    صنعا : سعودی اتحادی ممالک کی اندھا دھند بمباری سے یمنی دارالحکومت صنعا میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے، شہر ملبے کا ڈھیر بن گیا، قدیم عمارتیں گھراوربازار ملیا میٹ ہوگئے۔

    گزشتہ دوماہ سے جاری سعودی اتحادی ممالک کے طیاروں کی بمباری سے یمنی دارالحکومت صنعا کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے، تازہ بمباری میں شہر کے قدیم ترین حصے کو نشانہ بنایا گیا۔

    جس سے متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، بمباری میں پانچ افراد کے ہلاک ہوجانے کی اطلاعات ہیں۔

    صدیوں پرانے قدیم علاقے میں درجنوں گھر ملیا میٹ ہوگئے، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹایا جبکہ ملبے تلے کئی افراد کے دبے جانے کا خدشہ ہے۔