اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ء کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نومبر 2014ء میں 870 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایف بی آر نے 767 ارب روپے کے ٹیکس محصولات اکٹھے کئے تھے، اسی طرح رواں مالی سال میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں ٹیکس وصولیوں میں 15 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور رواں مالی سال میں نومبر 2014ء میں 103 ارب روپے کے زائد ٹیکس وصول کئے ہیں، ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں ہونے والا اضافہ انتہائی خوش آئند ہے جس سے حکومتی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور غیرملکی و ملکی قرضوں پر انحصار کم ہوگا۔
Tag: 5 december
-
چیف الیکشن کمشنرکا نام فائنل نہ ہوسکا، خورشید شاہ
اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا نام جلد فائنل ہوجائے گا، اور پانچ دسمبر سے قبل چیف ای سی پی کا نام سپریم کورٹ میں بھجوادیا جائے گا۔
وہ اسلام آباد میں وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرر ہے تھے، انہوں نے کہا کہ ملاقات میں نئے اور پرانے چھ سات ناموں پر غور کیا گیا، تاہم ابھی تک کسی نام پاتفاق نہیں ہوسکاہے، اس سلسلے میں کل پھر وزیراعظم سے مشاورت کی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشورہ کیا گیا تاہم ان تمام جماعتوں نے اس با ت کا فیصلہ اپوزیشن لیڈر یعنی مجھ پر چھوڑ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے بھی مشاورت کی جائے گی، ہم ہر مسئلے کو مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بند کرنے کے اعلان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسی میں طاقت نہیں کہ پاکستان کو بند کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ میرا وطن ہے اور یہاں ہر کام آزادی سے ہوگا، تاہم احتجاج کرنا سب کا حق ہے، اور قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرنے سے کسی کو کوئی اعتراض نہیں۔
-
پانچ دسمبرتک ٹیکس گوشوارے جمع کرادیئے جائیں،ایف بی آر
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گزاروں کو ایک بار پھیر ہدایت کی ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ میعاد میں 5 دسمبر کے بعد مزید توسیع نہیں کی جائے گی اور ٹیکس گزاروں کو ریٹرینز داخل نہ کرانے پر جرمانوں اور دیگر اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
،ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق یہ سہولت ان ٹیکس گزاروں کی دی گئی ہے جو کسی حقیقی مسئلے کی وجہ سے 21 نومبر تک ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرا سکے ، وہ اب 5 دسمبر تک گوشوارے جمع کرا سکیں گے۔
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے فیصلے کے مطابق 5 دسمبر تک گوشوارے جمع کرانے والے جرمانے سے مستثنیٰ ہوں گے تاہم ایف بی آر نے تمام ٹیکس نادہندگان پر زور دیا ہے کہ وہ کسی مشکل سے بچنے کیلئے آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر جلد سے جلد اپنے گوشوارے جمع کرا دیں۔
آخری تاریخ گزرنے کے بعد ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نوٹس جاری کئے جائیں گے۔