Tag: 5 died

  • وین اور بس کی خوفناک ٹکر، 5 مسافر موقع پر جاں بحق

    وین اور بس کی خوفناک ٹکر، 5 مسافر موقع پر جاں بحق

    فیروز والا : شیخوپورہ میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے، تیز رفتار بس نے وین کو ٹکر مار دی حادثے میں 10 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیروز والا کے قریب موٹروے کوٹ عبد المالک انٹرچینج کے قریب بس اور وین میں تصادم ہوگیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    اس اندوہناک حادثے میں5افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اطلاع ملنے پر فیروز والا پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور حادثہ پیش آیا، بد قسمت وین مسافر کوہاٹ سے لاہور جارہے تھے۔

    فیروز والا پولیس کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ پانچوں افراد موقع پر دم توڑ گئے، واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

  • سرگودھا:موٹروے انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ،5 افرادجاں بحق

    سرگودھا:موٹروے انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ،5 افرادجاں بحق

    سرگودھا : موٹر وے انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں دوخواتین اور تین بچے شامل ہیں۔

    تفصیلات لاہور سبزہ زار کی رہائشی فیملی کیری ڈبہ میں تفریح کیلئے مری جارہی تھی کہ موٹر وے انٹرچینج کے قریب تیز رفتار مژدے اور کیری ڈبے میں تصادم ہوا۔

    حادثہ اس قدر شدید تھا کہ دو خواتین اور تین بچوں سمیت پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بھیرہ پہنچا دیا گیا ہے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں نورین ،سدرہ ،امنہ ،ہادیہ اور واسق شامل ہیں۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور قانونی کاروائی شرو ع کردی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔