Tag: 5 feb kashmir day

  • ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، مریم نواز

    ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، ہم حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہدا کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سلام ان کشمیری بہن بھائیوں پر جو 7 دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ بھارتی بربریت نے جنت نظیروادی کو جیل بنا دیا ہے، عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف اپناکردار ادا کریں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر محاذ پر جاری رہے گی۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہرعالمی فورم پرکشمیری عوام کے حق میں آوازبلند کرتے رہیں گے، کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں ریلیاں، سمینارز اور خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

    کشمیر ڈے پر ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلسے جلوس اور ریلیاں نکال کر بھارتی مظالم کی مذمت کی جارہی ہے۔

    گزشتہ 78 سالوں سے بھارت کے ناجائز، غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے سے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دلوانے کے لے وطن عزیر پاکستان کے ہر گلی، ہر شہر اور کوچے سے صدائے آزادی کشمیر گزشتہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی بلند کی جارہی ہے۔

    یوم یکجہتی کشمیر آج بھر پور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا نغمہ بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر پر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • دنیا کی کوئی طاقت کشمیرکو پاکستان سے الگ نہیں کرسکتی، نوازشریف

    دنیا کی کوئی طاقت کشمیرکو پاکستان سے الگ نہیں کرسکتی، نوازشریف

    کشمیر: وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر کو شامل کئے بغیر مذاکرات کے کسی ایجنڈے کو مکمل نہیں سمجھتے اور پاکستان کشمیر کی آزادی کے لئے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

    آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ طاقت کے زور پر کشمیریوں کی جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، اس لئے کشمیر کے ساتھ اپنے تعلق اور رشتے کو نبھائیں گے۔

      وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو خوف زدہ کرنے کے لئے وادی میں سات لاکھ مسلح فوجی تعینات کئے گئے لیکن اس کے باوجود کشمیری عوام کےجذبے متذلزل نہیں ہوئے، خطے میں دیرپا امن کا قیام مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر ناممکن ہے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نےکہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے الگ نہیں کرسکتا، ان کا کہنا تھا سلامتی کونسل کی قراردادوں  عملدرآمد نہ ہونا باعث تشویش ہے، جنرل اسمبلی اوردیگرپلیٹ فارمز کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرائی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بھی بات کی۔

    آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں سے متعلق وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ترقیاتی کاموں کیلئے وسائل مہیا کررہے ہیں، نیلم جہلم منصوبے سے بجلی کے ساتھ عوام کو روزگار بھی ملے گا اور خواہش ہے کہ کشمیر بھی ترقی اور آزادی کی راہ پر گامزن ہو، حکومت پاکستان مری ایکسپریس وے کو مظفرآباد تک بڑھائے گی جبکہ پاک چین اکنامک کوری ڈور سے خطے کو فائدہ پہنچے گا اور خنجراب سے لے کر اسلام آباد تک سڑک بھی بنائی جارہی ہے، جس پرکام شروع ہوچکا ہے۔

  • کشمیر پاکستان کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے،سراج الحق

    کشمیر پاکستان کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے،سراج الحق

    کوہالہ: آزاد کشمیرکےعلاقہ کوہالہ میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

    آزادکشمیرکےعلاقہ کوہالہ میں یومِ یکجہتی کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئےانسانی زنجیر بنائی گئی، جس میں امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق سمیت بڑی تعداد میں کشمیریوں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ شہدائے کشمیر کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کیلئے لازم وملزوم قرار دیا تھا، کشمیریوں کی جدوجہد میں نوجوانوں، ماؤں، بہنوں کی قربانیاں شامل ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، اختلافات سے بالا تر ہو کر پوری قوم مسئلہ کشمیر پر متحد ہے، کشمیری عوام کو حق دلانے کیلئےعالمی برادری اپنا حق ادا کرے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔

  • آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

    آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

    کراچی: کشمیروں سے اظہار یکجحتی کے لئے آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔

    انیس سونوےسےہرسال پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیرملک بھرمیں جوش وخروش سے منایا جاتا ہے،اس دن کو منانے کا مقصد بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کی حمایت کرنا ہے۔

     پاکستان کی اس بےلوث حمایت کو کشمیری رہنما بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آج کے دن پوری دنیا کے کشمیری حق خودارادیت کے لیے اقوام عالم کی جانب دیکھ رہے ہیں اور پاکستانی عوام اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت لیے ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

    اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں ثقافتی پروگرام منعقد کیےجارہےہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے اور کنٹرول لائن پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے ساتھ اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشت بھی پیش کی جاتی ہے۔

     جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مظفر آباد میں سراج الحق، کراچی میں لیاقت بلوچ، اسلام آباد میں میاں اسلم لاہور میں فرید پراچہ، پشاور میں پروفیسر ابراہیم اور کوئٹہ میں عبدالمتین اخونذادہ کوئٹہ میں ریلیوں کی قیادت کریں گے۔

    مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، کشمیر سنٹر، یوتھ فورم فار کشمیر اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام بھی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

  • پانچ فروری یومِ یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    پانچ فروری یومِ یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد: پانچ فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    زرائع کے مطابق تعطیل کے باعث تمام تعلیمی ادارے ، سرکاری و نجی دفاتر، اور بینک بند رہیں گے۔

    یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں چاروں صوبائی اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے ،جلوس ، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔

    پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر انیس سو نوے سے منایا جا رہا ہے، اس کا مقصد کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔

     پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی آزاد کشمیر منایا جانا ایک مستقل روایت بن گیا ہے۔