Tag: 5 giraftar

  • رینجرز کے چھاپے، ٹارگٹ کلراور بھتہ خوروں سمیت پانچ ملزمان گرفتار

    رینجرز کے چھاپے، ٹارگٹ کلراور بھتہ خوروں سمیت پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی : رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے عسکری ونگ کے ٹارگٹ کلر، بھتہ خور اور کالعدم جماعت کے دہشت گردوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے رنچھوڑ لائن میں کارروائی کرکے عسکری ونگ کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    دوسری جانب بنارس کے علاقے میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دودہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیاگیا۔

    ایک اور کارروئی میں شاہ فیصل کالونی میں چھاپہ مار کر دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    سہراب گوٹھ سبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ،رکشہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے ۔

  • مغوی بازیاب: پانچ اغواء کارگرفتار، اسلحہ برآمد

    مغوی بازیاب: پانچ اغواء کارگرفتار، اسلحہ برآمد

    لاہور: صدر ڈویژن پولیس نے تاوان کے لئے اغواء ہونے والے مغوی عبدالرؤف کو بازیاب کروا کر پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر زاہد مروت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ عبدالرؤف نامی شخص کو پانچ ملزمان نے دو ماہ قبل اغواء کیا اورعبدالرؤف کے اہل خانہ سے اس کی بازیابی کے لئے ستائیس لاکھ روپے تاوان مانگا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف  فوری کارروائی کرتے ہوئے مغوی عبدالرؤف کو بازیاب کروالیا جبکہ پانچ ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فونز بھی برآمد کئے گئے ہیں، ایس پی صدر کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ملزمان سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

  • کراچی : فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق، پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی : فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق، پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی : شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق، لانڈھی میں رینجرز نے کارروائی کے دوران پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر تین کے قریب موٹر سائیکل سوارملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مسجد کے باہر سیکیورٹی ڈیوٹی دیتے دوپولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے ۔

    مقتول پولیس اہلکار ناظم آباد تھانے میں تعینات تھے جن کی شناخت ہیڈ کانسٹبل عبدالغفور اور سپاہی فاروق کے ناموں سے ہوئی ہے ، گلبرگ بلاک بارہ میں کلینک بند کرکے گھر جانے والے ڈاکٹر فاروق احمد شیخ کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردی۔

    پولیس کے مطابق مقتول ڈاکٹر فاروق گلبرگ بلاک تیرہ کے رہائشی تھے اور انہیں گھر واپسی پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا،پاپوش نگر ریلوے پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد نے پینتالیس سالہ ریحان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    گذشتہ روزقائد آباد کے علاقے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے حنیف نے رات گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا، دوسری جانب لانڈھی 89 میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    زیر حراست افراد میں سے تین کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، زیر حراست افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

  • درخواست ضمانت مسترد: ہنگامہ آرائی میں ملوّث 5افراد گرفتار

    درخواست ضمانت مسترد: ہنگامہ آرائی میں ملوّث 5افراد گرفتار

    لاہور: ہنگامہ آرائی کرنے والے دوگروپوں کے پانچ افراد کو لاہورہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتارکرلیا گیا۔ گرفتارافراد میں سے کچھ قتل کے ملزم کوچھڑانے کی کوشش کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس الطاف ابراہیم قریشی کی عدالت میں اقدام قتل کے ملزم اعظم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانت کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد ملزم کے ساتھیوں نے اسے پولیس کے قبضے سے چُھڑانے کی کوشش کی۔

    ساتھیوں کی جانب سے چھڑانے کی کوشش اور ہنگامہ آرائی کی گئی ۔اس پر مدعی گروپ نے مداخلت کرتے ہوئے ملزم کو فرار کرانے سے روکا جس پر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کرتے ہوئے تابڑ توڑ حملے کیے۔

    ہنگامہ آرائی کرنے پر ہائیکورٹ سکیورٹی نے پانچ افراد کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا ۔

  • لاہور:خاتون سمیت پانچ مشکوک غیرملکی افراد گرفتار

    لاہور:خاتون سمیت پانچ مشکوک غیرملکی افراد گرفتار

    لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر خاتون سمیت 5 غیر ملکی افراد کو حراست میں لے لیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک اطلاع پر والٹن روڈ پیر کالونی میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور خاتون اور 2 بچوں سمیت 5 غیر ملکی افراد کو حراست میں لے لیا۔

    ملزمان کی رہائشگاہ سے ایک لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق غیر ملکی افراد نے گھر کرایے پر لے رکھا تھا اور ان کی مشکوک سرگرمیاں تھیں۔

  • رحیم یارخان: ونی کی گئی دو کمسن دلہنیں بازیاب،پانچ ملزمان گرفتار

    رحیم یارخان: ونی کی گئی دو کمسن دلہنیں بازیاب،پانچ ملزمان گرفتار

    رحیم یارخان: تھانہ سبزل کی حدود میں رحیم یارخان پولیس نے چھاپہ مارکر ونی کی گئی دو معصوم دلہنوں کو بازیاب کرالیا، واقعے میں ملوث پانچ ملزمان بھی گرفتار کرلئےگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قانون اور مذہب کے تمام اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ونی کی فرسودہ رسم آج بھی سندھ اور پنجاب کے بیشترعلاقوں میں جاری ہے۔

    جس عمر میں بچیاں گڑیااور گڈے کی شادی میں گڑیا کو دلہن بناتی ہیں اس عمر میں رحیم یار خان کی دو معصوم کلیوں کو خود دلہن بنادیا گیا۔اطلاعات کے مطابق تھانہ سبزل کی حدود میں دو بہنوں نو سالہ آمنہ اور سات سالہ فرزانہ کا نکاح دس سالہ گل حسن اور آٹھ سالہ بیربل سے طے پایا تھا۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچیوں کو ونی ہونے سے بچالیا اور واقعےمیں ملوث پانچ ذمہ داروں کو بھی دھرلیا۔