Tag: 5% GST on petrol

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے سات فیصد کمی کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے سات فیصد کمی کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری آج دیں گے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے سات فیصد تک کی کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے سات فیصد تک کی کمی کیلئے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔

    اوگرا نے یکم ستمبر سے پیٹرول چھ روپے سولہ پیسے فی لیٹر،ہائی اوکٹین اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سات روپے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل چھ روپے اڑتالیس پیسے فی لیٹراورمٹی کا تیل سات روپے سات پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے۔

    وزیراعظم آج قیمتوں میں کمی کی منظوری دیں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

  • پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی ٹیکس کیخلاف سماعت، جواب طلب

    پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی ٹیکس کیخلاف سماعت، جواب طلب

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں پانچ فیصد اضافے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور ایف بی آر سے سات جنوری کو جواب طلب کر لیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران درخواست گزار نعیم میر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ صارفین پٹرولیم مصنوعات پر پہلے ہی مختلف ٹیکس ادا کر رہے ہیں، اب پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر جی ایس ٹی میں پانچ فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جو غیرقانونی ہے۔

    عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو فوری طور پر معاونت کیلئے طلب کیا، جنہوں نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار نے خبروں کی بنیاد پر درخواست دائر کی اسے مسترد کیا جائے۔

    دلائل سننے کے بعد عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور ایف بی آر سے سات جنوری کو جواب طلب کرلیا ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات پر 5 فیصد جی ایس ٹی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    پیٹرولیم مصنوعات پر 5 فیصد جی ایس ٹی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور: پیٹرولیم مصنوعات پر پانچ فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار اشتیاق چودھری نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ ہیں۔

    درخواست گزار کاکہنا ہےکہ حکومت پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر کئی قسم کے ٹیکس وصول کر رہی ہے، جی ایس ٹی کے نفاذ سےعام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا، لہذا عدالت اسے کالعدم قرار دے۔

    یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس کی شرح اچانک ہی سترہ سےبڑھاکر 22فیصد کردی ہے،جس کےنتیجےمیں عوام پانچ ارب روپے کے ریلیف سے محروم ہوجائیں گے۔

    وزارتِ خزانہ کی ہدایت پر ایف بی آر نے اس اضافے کا فوری نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری 2015 سے پیٹرول،ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل، مٹی کےتیل اور ایچ او بی سی پر سترہ کی بجائے بائیس فیصد ٹیکس وصول کیاجائیگا۔

    جی ایس ٹی میں اضافےکا مقصد تیل کی گرتی قیمت کےباعث اس پرعائد ٹیکس میں آنےوالی کمی کو عوام کی جیبوں سےوصول کرنا ہے۔اس فیصلےکےتحت حکومت آئندہ چھ ماہ کےدوران عوام پر تیس ارب روپےکا اضافی بوجھ ڈالےگی۔