Tag: 5 injured

  • برطانیہ: عمارت میں دھماکا، 5 افراد زخمی

    برطانیہ: عمارت میں دھماکا، 5 افراد زخمی

    لندن: برطانوی شہر بریڈفورڈ میں دو منزلہ عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دھماکا بریڈفورڈ کے علاقے باٹلے میں دو منزلہ عمارت میں ہوا، دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر گیس کے اخراج کے باعث ہوا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے اور فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔

    اس واقعے کے فوری بعد عمارت میں موجود زخمی شہری خون میں لت پت باہر بھاگے، اسپتال ذرایع کے مطابق ایک خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔

    پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، شہریوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    برطانیہ کی اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

    دوسری جانب حکام نے زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ واقعے سے متعلق مکمل تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال اگست میں برطانیہ علاقے سالسبری میں قائم عسکری سازو سامان تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں برطانوی دارالحکومت میں مجسٹریٹ کورٹ کے باہر کھڑی گاڑی بم دھماکے سے تباہ ہوئی تھی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

  • جرمنی: تیز رفتار کار شہریوں پر چڑھ گئی، پانچ افراد زخمی

    جرمنی: تیز رفتار کار شہریوں پر چڑھ گئی، پانچ افراد زخمی

    برلن: جرمنی میں ایک تیز رفتار کار شہریوں پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ ڈرائیور کی حالت تشویش ناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں قائم ایک کیفے کے قریب تیز رفتار کار نے شہریوں کو روند دیا، جس کے باعث 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حادثے میں کار ڈرائیور شدید زخمی ہوا جس کی وجہ سے اس کی حالت تشویش ناک ہے، دیگر زخمیوں کو بھی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کسی دہشت گرد کارروائی کا نتیجہ نہیں، ڈرائیور ذہنی مریض لگتا ہے، تاہم تحقیقات کر رہے ہیں، جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

    برلن :کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیا، 12افرادہلاک

    واقعے کی خبر ملتے ہی ریسکیو حکام اور پولیس موقع پر پہنچی، حادثے میں کار بری طرح متاثر ہوئی، تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

    جرمنی میں دہشت گرد کارروائیوں کے پیش نظر حکام نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کررکھی ہے، خیال رہے کہ دسمبر 2016 میں برلن کے کرسمس بازار میں ٹرک نے شہریوں کو کچل دیا تھا، جس کے نتیجے میں کم سے کم 12 افراد ہلاک جبکہ 48 زخمی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں ایک ڈرائیور نے فرانس کے جنوبی شہر نیس میں قومی دن کی تقریبات میں شریک افراد پر ٹرک چڑھادیا تھا،جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

  • دبئی، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    دبئی، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے شیخ راشد روڈ پر تیز رفتار وین حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں چار خواتین شامل ہیں۔

    دبئی پولیس کے مطابق خاتون اور مرد کو شدید چوٹیں آئی ہیں، دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں جن میں چار خواتین شامل ہیں، حادثہ وین کا ٹائر پھٹنے کے سبب پیش آیا، وین میں 7 مسافر سوار تھے، وین شیخ راشد روڈ سے گرہوڈ ٹنل کی طرف رواں دواں تھی۔

    دبئی پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع صبح 9 بجکر 42 منٹ پر موصول ہوئی، وین ٹائر پھٹنے کے سبب دیوار سے جاٹکرائی، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو شیخ راشد اسپتال منتقل کیا گیا۔

    بریگیڈیئر علی احمد عبداللہ کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں کی مینٹینس چیک کریں، جس کے سبب حادثات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

  • کرم ایجنسی، سرحد پار سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

    کرم ایجنسی، سرحد پار سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

    راولپنڈی: کرم ایجنسی میں سرحد پار سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کرم ایجنسی میں سرحد پار سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق ایف سی اہلکار پاک افغان بارڈر پر معمول کے گشت پر تھے، اہلکار بارڈر پر باڑ لگانے کے ضروری انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق صورتحال میں بہتری کے لیے فوجی سطح پر رابطہ جاری ہے، پاکستانی فورسز نے افغان شہری آبادی کو نقصان کے خدشے کے پیش نظر تحمل کا مظاہرہ کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی چمن بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 42 زخمی ہوگئے تھے آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار سے فائرنگ اس وقت کی گئی تھی جب مردم شماری کا عمل جاری تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں.

  • بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید، 9 زخمی

    بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید، 9 زخمی

    سیالکوٹ : بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر دو شہری شہید اور 9زخمی ہوگئے،پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ہرپال اور چپراڑسیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آٹھ شہری زخمی ہوگئے، چپڑاڑ سیکٹر کے زخمیوں میں سے دو چل بسے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر سونالی ویلی میں ایک شہری سکندر زخمی ہوا، تمام زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز نے جوابی کاروائی کرکے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں۔


    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی ایل او سی پرفائرنگ،بچی سمیت 1شہری شہید


    گذشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے بھمبر اور چپڑاڑ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ اس سے قبل بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایل او سی پر پاکستانی علاقوں میں 2 مختلف مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 1 بچی اور 1 شہری جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ


    ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے 90 سے زائد واقعات ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کو معمعول بنالیا ہے جبکہ اکیس اکتوبر سے لے کر اب تک بھارت فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے چار شہری شہید اور اکیس زخمی ہوئے۔

  • کراچی : ماڑی پور میں شراب خانہ پر دستی بم حملہ، 5افراد زخمی

    کراچی : ماڑی پور میں شراب خانہ پر دستی بم حملہ، 5افراد زخمی

    کراچی: ماڑی پور میں شراب خانہ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق تھانہ کلری کے علاقے میں ماڑی پور روڈ پر واقع شراب خانہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے.

    حملے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا پولیس کے پہنچنے تک ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے، واقعے میں زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا.

    زخمیوں کی شناخت بابر،چندر،کمار اور شنکر کے ناموں سے ہوئی، اسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں کی جانب سے رہائشی علاقے میں شراب خانہ بند کرنے کیلئے احتجاج کیا گیا.

    دوسری جانب کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2افراد جان بحق اور 2زخمی ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق لیاری شاہ بیگ لین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص لقمہ اجل بنا جبکہ نیوکراچی اللہ والی چورنگی کے قریب سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی، پرانی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جبکہ ڈیفنس فیز2میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران شہری زخمی ہوگیا.