Tag: 5 june

  • سعودی عرب میں چاند گرہن کب ہوگا؟

    سعودی عرب میں چاند گرہن کب ہوگا؟

    جدہ : سعودی محکمہ فلکیات نے بتایا ہے کہ جمعہ 5 جون کو رواں سال کا دوسرا چاند گرہن ہوگا اور رواں سال چاند گرہن چار بار ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زھرہ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ سعودی عرب میں5جون بروز جمعہ 13شوال کو سال کا دوسرا چاند گرہن نظر آئے گا جو تین گھنٹے 15 منٹ تک جاری رہے گا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابو زاھرۃ نے بتایا ہے کہ یہ چاند گرہن سایہ نما ہوگا یعنی جب رات کے وقت چاند کی روشنی مدھم پڑجاتی ہے اور اس کا بڑا حصہ سورج کی روشنی سے منور ہوتا ہے تو یہ (سایہ نما چاند گرہن) کہلاتا ہے۔

    یہ واقعہ اس وقت جنم لیتا ہے جب چاند کرہ ارض کے مدار میں قریب ترین پوائنٹ پر ہوتا ہے جس سے چاند کا حجم اس کے حقیقی اوسط حجم سے 3.3 فیصد بڑا نظر آتا ہے۔

    مزید پڑھیں : سورج اور چاند گرہن کیوں‌ ہوتا ہے؟

    یاد رہے کہ سایہ نما چاند گرہن کے دو ہفتے بعد 21 جون 29 شوال کی صبح کو سعودی عرب سمیت پوری عرب دنیا میں سورج گرہن ہوگا۔

  • 5 جون کو اسلام آباد میں ایم ایم اے کے منشور کا اعلان کریں گے:فضل الرحمان

    5 جون کو اسلام آباد میں ایم ایم اے کے منشور کا اعلان کریں گے:فضل الرحمان

    کراچی: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 5 جون کو اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کے منشور کا اعلان کریں گے، ایم ایم اے پاکستان کے تشخص کی بحالی کی تحریک کا نام ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایم ایم اے کے رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل خود کو نظریاتی قوت کے طور پر متعارف کرارہی ہے، آج کی مجلس شاہ احمد نورانی کی روایت کو زندہ کرنے کا سلسلہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے اپنے دستور کے مطابق بحال ہوئی، ایم ایم اے پاکستان کی اقدار اور اسلامی عقائد کو بحال کرنے کا نام ہے، ہم اس بات پر متفق ہیں جمہوری اداروں کو مستحکم کرنا ہے۔


    وزیراعظم اور وزیر سیفران نے کہا تھا فاٹا انضمام نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمان


    سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اسلامی شناخت کو بحال رکھنا ہے، آئین کے مطابق انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں جبکہ ہم پاکستان کے نظریاتی محاذ کی حفاظت کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے ساتھ تصادم نہیں برابری کی ترقی چاہتے ہیں، ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں جس سے دنیا میں پاکستان کا سیکیولر شکل نظرآئے لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔


    اپوزیشن کی رائے کو استعمال کرکےہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے، مولانافضل الرحمان


    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا بڑا طبقہ غربت میں مبتلا ہے، ملک کے غریب بچے کی تعلیم اور بھوک کا مسئلہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پانچ جون: ماحولیات کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

    پانچ جون: ماحولیات کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

    کراچی : اقوام متحدہ کی اہم سرگرمی ہونے کے ناطے ماحولیات کا عالمی دن دنیا بھر میں ہر سال 5جون کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصدماحولیات کی اہمیت کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرانا اور ماحولیات کی بہتری کے لیے سیاسی سطح پر توجہ دلانا اور اس سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کو مزید فعال بناناہے۔

    اس سال عالمی یوم ماحولیات کا موضوع ہے

    ” Go Wild for the life” (جنگلی حیات کا تحفظ ہر قیمت پر) 

    اس موضوع کے انتخاب کا مقصد جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام اور ان جانوروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے جن کی نسل ختم ہوجانے کا اندیشہ ہے مثلا ہاتھی، گینڈا، چیتا، وھیل مچھلی اور کچھوے وغیرہ ۔

    World4

    مزید برآں ، ہرسال 8 جون کو سمندروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جس کا مقصد عوام الناس میں سمندروں اور ان میں پائے جانے والے قدرتی وسائل کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور انہیں آلودگی اور وسائل کے بے دریغ استعمال سے محفو ظ رکھنا ہے۔ اس دن کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے جو موضوع منتخب کیا گیا ہے وہ ہے

    صحت مند سمندر، صحت مند کرہ ارض

    سمندر زمین پرموجو د حیاتیاتی نظام (ایکو سسٹم) کا اہم ترین حصہ ہیں اور آلودگی سے پاک سمندر کرہ ارض پر صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے میں اہم کردار کے حامل ہیں۔

    World2

    ماحولیا ت کی اہمیت سے پوری طرح آگاہ ہونے کے باعث پاک بحریہ ماحول اور سمندر وں کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے دونوں عالمی ایام کو باقاعدگی سے مناتی ہے ۔

    اس سال ماہِ صیام کے آغاز سے قبل پاک بحریہ میں یہ دونوں ایام مشترکہ طور پر 3جون کو منائے گئے ۔ عوام الناس اور متعلقہ ایجنسیوں اور محکموں میں ماحول اور سمندروں کی اہمیت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں ساحلوں کی صفائی کی مہم اور سیمینار اور لیکچرز شامل ہیں۔

    اس سلسلے میں پاک بحریہ کے تعلیمی اداروں میں معلوماتی مقابلے اور پاکستان میری ٹائم میوزیم میں رنگا رنگ میلے کا انعقاد بھی شامل ہیں۔

    اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سمندروں کو مختلف نوعیت کے خطرات سے تحفظ فراہم کرنے اور ماحولیات بالخصوص سمندری ماحول کی بہتری کے لیے پاک بحریہ ہر ممکن کوشش کرے گی۔

    انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ اپنی آئندہ نسلوں کے مستقبل کی خاطر سمندر اور ماحول کے تحفظ کے لیے کی جانے والی عالمی کوششوں میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔