Tag: 5 may

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ مئی کو کھیلا جائے گا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ مئی کو کھیلا جائے گا

    لندن : پاکستانی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ مئی کو کھیلا جائے گا۔ جبکہ ورلڈکپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے مابین30مئی کو ہوگا۔

    شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 مئی کو کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کےلئے انگلینڈ پہنچ چکی ہے۔

    ورلڈکپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 مئی کو کھیلا جائےگا، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو کھیلے گی ، ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا16جون کو ہوگا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کی لندن کے نواحی علاقے بیکنھم میں پریکٹس جاری

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی لندن کے نواحی علاقے بیکنھم میں پریکٹس جاری ہے، ٹیم کی حفاظت کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کرائی۔

    آئی سی سی کی ہدایات پر اس مرتبہ سانحہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی وجہ سے کسی بھی ٹیم کے کھلاڑی کو پیشگی اجازت کے بغیر کسی تقریب میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

  • زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان سے معذرت کرلی

    زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان سے معذرت کرلی

    کراچی: زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان سے معذرت کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستان دورہ کرنے سے معذرت کرلی ہے، زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کا دورہ نہیں کرسکتے ہیں۔

    زمبابوے کرکٹ بورڈ نے جلد بازی میں دورہ پاکستان سے معذرت کرلی اور پھر یو ٹرن لیتے ہوئے پی سی بی کو حتمی فیصلہ آنے تک انتظار کرنے کا کہہ دیا ہے۔

     زمبابوے کے کوچ ڈیو واٹمور نے بھی حکام کو قائل کرنے کی کوشش کی، واٹمور نے باور کرایا کہ لاہور نسبتاً محفوظ ہے،دورہ ہونا چاہیئے۔

     دورہ نہ ہونے کی صورت میں زمبابوے کو پانچ لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوگا، اگست میں پاکستان اپنا دورہ زمبابوے بھی ختم کرسکتا ہے، زمبابوے کرکٹ کے نئے چیئرمین ولسن مینس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو فون کرکے کہا فیصلہ جمعہ کو کرینگے، شہریار خان پرامید ہیں کہ دورہ ہوجائیگا۔ امید پر دنیا قائم ہے۔

    واضح رہے کہ آج پی سی بی چئیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ وہ پرعزم ہیں کہ زمبابوے کا دورہ پروگرام کے مطابق ہوگا، کراچی واقعہ پر تحفظات ضرور ہیں لیکن کوئی بات حتمی نہیں۔

  • دورہ پاکستان ، زمبابوے کی16رکنی ٹیم کا اعلان

    دورہ پاکستان ، زمبابوے کی16رکنی ٹیم کا اعلان

    ہرارے: زمبابوے نے دورہ پاکستان کیلئے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، چھ برس بعد ہوم سیریز کیلئے سیلکٹرز رواں ہفتے سرجوڑ کر بیٹھیں گے۔

     زمبابوے نے پاکستان کیخلاف دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کیلئے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، ایلٹن چگمبورا ٹیم کی قیادت کریں گے، گرین شرٹس کیخلاف سیریز میں چھ کھلاڑیوں نے کم بیک کیا ہے۔

    زمبابوے سابق کپتان برینڈن ٹیلر کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی، ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ کر انگلش کاؤنٹی سے تین سال کا معاہدہ کیا، چھ سال بعد ہوم گراؤنڈ پر کون کون سے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے، سلیکٹرز رواں ہفتے سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

     قومی سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو مانیٹر کیا جارہا ہے، بنگلہ دیش سے وطن واپس پہنچ کر کھلاڑیوں نے ایونٹ میں حصہ لینا شروع کردیا ہے۔

     ذرائع کے مطابق محمد عرفان اور صہیب مقصود کو فٹ ہونے میں وقت درکار ہے، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلوں کا امکان نہیں ہے، زمبابوے کی ٹیم انیس مئی کو پاکستان پہنچے گی، سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

  • پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی کھیلنے کے خواہشمند ہیں ، کیمبل

    پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی کھیلنے کے خواہشمند ہیں ، کیمبل

    لاہور: زمبابوے سیکورٹی ٹیم کے انچارج ایلیسٹر کیمبل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی کھیلنے کے خواہشمند ہیں لیکن آغاز لاہور سے کیاہے، سیکورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں۔

    زمبابوے کرکٹ بورڈ کا چھ رکنی وفد سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان کے دورے پر ہے، وفد نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے سیکورٹی ٹیم کو بریفنگ دی، سیکورٹی وفد اتنظامات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ زمبابوےکرکٹ بورڈکو پیش کریگا۔

    سیکیورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد ہی زمبابوے کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان آئیگی۔سیکورٹی ٹیم کے سربراہ ایلسٹیر کیمبل سیریز کے کامیاب اور پرامن انعقاد کے لئے پر امید ہیں۔

  • زمبابوے کرکٹ بورڈ کی سیکورٹی ٹیم5مئی کو لاہور آئے گی

    زمبابوے کرکٹ بورڈ کی سیکورٹی ٹیم5مئی کو لاہور آئے گی

    لاہور : زمبابوے کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پانچ مئی کو لاہور پہنچے گی۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹھہرایا جائے گا۔ پی سی بی نے اکیڈمی کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا ہے۔

    پی سی بی اور حکومت پنجاب کے آفیشلز سیکیورٹی ٹیم کو چھ مئی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہی بریفنگ دیں گے۔ سیکیورٹی ٹیم بریفنگ لینے کے بعد اپنی رپورٹ زمبابوے کرکٹ بورڈ کو جمع کرائے گی۔

    زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔