Tag: 5 new polio cases

  • خیبرپختونخوا میں پولیو کے 5 نئے کیسز سامنے آگئے

    خیبرپختونخوا میں پولیو کے 5 نئے کیسز سامنے آگئے

    پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیو کے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 88 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو کے 5 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے پولیو کیسز کی تعداد 88 ہوگئی ہے اور ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 123 تک پہنچ گئی ہے۔

    بنوں میں ایک، ٹانک میں 2، ڈی آئی خان ایک اور مہمند میں ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، ٹانک میں 30 ماہ کی بچی اور 5 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    پولیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں 24 ماہ کی بچی، بنوں کے 26 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے، پشاور کے ضلع مہمند کے 6 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں: بل گیٹس کا عمران خان کو خط ، ملک میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پر اجلاس طلب کرنے پر شکریہ

    دوسری جانب سندھ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد پولیس کیسز کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

    پولیو حکام کا کہنا ہے کہ وائرس دادو کی رہائشی 5 ماہ کی بچی میں رپورٹ ہوا، ایمرجسنی سینٹر فار پولیو سندھ نے بھی وائرس کی تصدیق کردی ہے۔

    یاد رہے کہ خیبر پختونخواہ میں پولیو کی بڑھتی شرح پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاق اور صوبوں کو پولیو کے خلاف مؤثر مہم چلانے کی ہدایت کی تھی، اور کہا تھا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

  • ملک بھر میں پولیو کے مزید5 نئے کیسز کی تصدیق

    ملک بھر میں پولیو کے مزید5 نئے کیسز کی تصدیق

    کراچی : ملک بھرمیں پولیوکے مزید پانچ نئے کیس سامنے آگئے ہیں، رواں برس سامنے آنے والے کیسز کی تعداد دو سو تینتالیس ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں پولیو نے سنگین صورتحال اختیار کرلی ہے، پولیو سے پاک  پاکستان یہ سب کا خواب ہے لیکن وفاق یا صوبائی حکومتوں کی کارگردگی، پلان، اجلاس اور بیانات کے سواء کی کچھ نہیں، گذشتہ چوبیس سے چھتیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید پانچ بچے زندگی بھر کے لئے معذور ہوگئے اور وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل ہنگامی اقدامات کرنے کے بجائے اعداد وشمار ہی میں پھنسی ہوئی ہیں۔

    اپنی نااہلی چھپانے کے لئے وفاقی وزیر صحت نے سارا ملبہ صوبائی حکومت پر ڈال دیا۔

    پولیو کے دو نئے کیس فاٹا ،ایک پشاور ، ایک سندھ اور ایک کیس بلوچستان میں سامنے آیا ہے ۔ کراچی کےعلاقے بن قاسم میں آٹھ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، سندھ میں رواں برس سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد پچیس اور مجموعی طور پرملک بھر میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد دوسو تینتالیس ہوگئی ہے۔