Tag: 5 people arrest

  • مشعال قتل میں ملوث مزید 5 ملزم گرفتار کرلئے گئے

    مشعال قتل میں ملوث مزید 5 ملزم گرفتار کرلئے گئے

    پشاور : مشعال قتل میں ملوث مزید پانچ ملزم گرفتار کرلئے گئے، جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 47 ہوگئی، فوٹیج کی مدد سے شناخت کئے گئے اننچاس میں سے صرف دو ملزم قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشعال قتل کیس ملوث مزید پانچ ملزم گرفتار کرلیے گئے، شناخت کئے گئے 49 میں سے 47 پکڑے گئے تاہم اب بھی دو مفرور ہیں، ڈی پی او مردان کا کہنا ہے کہ دو ملزمان قبائلی علاقوں میں روپوش ہوگئے ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

    اس سے قبل پولیس نے قتل کے مرکزی ملزم عمران کو بھی گرفتار کیا تھا اور مشعال کو قتل کرنے والا کوئی اور نہیں مشعال کاکلاس فیلو ہی تھا، ملزم نےابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف کرلیا۔

    جس پسٹل سے فائرنگ کی گئی وہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ 47 گرفتار ملزمان میں 12 یونیورسٹی ملازمین، 34 طالب علم جبکہ ایک باہر سے آنے والا شخص شامل ہے۔


    مزید پڑھیں :  مشعال خان کو گولیاں مارنے والا مرکزی ملزم گرفتار


    ڈی آئی جی نے کہا کہ واقعے میں یونیورسٹی کے ملازم بھی ملوث ہیں، مشال اور انتظامیہ کے درمیان اختلافات تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ میں مشعال خان کے قتل کی ازخود نوٹس کی سماعت میں صوبہ خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ مشعال خان قتل کے مقدمے کی تفتیش کرنے والی ٹیم کی ازسرنو تشکیل کر دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ 13 اپریل کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان کی عبدالولی یونیورسٹی میں ایک مشتعل ہجوم نے طالب علم مشعال خان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

    مشعال پر توہین رسالت کا الزام لگایا گیا تاہم چند روز بعد انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے بتایا کہ مشعال کے خلاف توہین رسالت سے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے۔

  • کراچی : مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور پولیس مقابلے، 5ملزمان گرفتار

    کراچی : مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور پولیس مقابلے، 5ملزمان گرفتار

    کراچی : جرائم کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، مختلف علاقوں سے پولیس مقابلے کے دوران پانچ ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

    کراچی میں سیکیورٹی ادارے متحرک ہیں، مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور پولیس مقابلوں میں پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، عزیزآباد،یاسین آباد میں رینجرز نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر سرچ آپریشن کیا، داخلی اور خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

    مبینہ ٹاؤن اور پیر آباد میں پولیس مقابلوں میں تین ملزم گرفتار کرلئے گئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا، گزری میں بھی پولیس سے مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے، جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچایا گیا۔

    پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں نشانِ حیدرچوک سے ایک شخص کی لاش ملی، جسے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا، پولیس مقتول کے ورثا کو تلاش کررہی ہے۔

  • کراچی : کورنگی سو کوارٹرز سے 4 ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : کورنگی سو کوارٹرز سے 4 ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: کراچی میں کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے سیاسی جماعت کے چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ ،دستی بم اور گولیاں برآمد کرلی۔

    ایس ایس پی عثمان باوجوہ کے مطابق سی ٹی ڈی نے کورنگی سو کوارٹر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر ابوہریرہ عرف سہیل عرف عمر علی،عبداللہ عرف دنبہ، محمد ابراہیم عرف ترمزا، جاوید خان عرف بھولا کو گرفتار کرلیا گیا۔

    گرفتار ملزمان نے اکیس سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف کیا ، ملزمان کے قبضے سے دو کلاشنکوف ، دودستی بم ، دو ٹی ٹی پستول، اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں۔

    دوسری جانب پولیس کی مختلف کارروائیوں میں پانچ ملزمان گرفتارکر لئے گئے، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

    دوسری جانب کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیں جاری ہیں ، پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان متعدد وارتوں میں ملوث ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا، پولیس نے عائشہ منزل پر ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کرتے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث ہے جبکہ سہراب گوٹھ مچھر کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

  • رینجرز پر الزامات حقیقت کے منافی ہیں، ترجمان رینجرز

    رینجرز پر الزامات حقیقت کے منافی ہیں، ترجمان رینجرز

    کراچی: ترجمان رینجرز کا کہناہے قانون نافذکرنےوالےاداروں صرف جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی کرتےہیں،ایک سیاسی تنظیم کی جانب سےلگائےگئےالزامات حقائق کےمنافی ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ایک سیاسی تنظیم کےالزامات کامقصدملکی سلامتی کےلیےجاری آپریشن کوناکام بنانا ہے، دہشت گرد اورجرائم پیشہ افرادجولبادہ اوڑھ لیں رینجرزآپریشن کاہدف رہیں گے۔

    رینجرزسندھ اپنےآپریشنزبلاتفریق،رنگ ونسل جاری رکھےگی، گزشتہ چندروزمیں گرفتارافرادٹارگٹ کلنگ سمیت کئی جرائم میں ملوث ہیں۔

    قاتلوں اوربھتہ خوروں کےلیےہمدردانہ سوچ رکھنےوالےذہن نشین کرلیں آپریشن جاری رہےگا۔

    ترجمان رینجرز نے عوام سےاپیل کی فرقہ وارانہ دہشت گردوں کےبارےمیں معلومات رینجرزہیلپ لائن پردیں۔

  • کراچی: رینجرز کی کارروائی، 5ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز کی کارروائی، 5ملزمان گرفتار

    کراچی : رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    رینجرزکی کراچی کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، آج بھی رینجرز نے کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن، لیاقت آباد اور قصبہ کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں۔

    کارروائی کے دوران پانچ ملزمان گرفتار کئے گئے، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک کالعدم تنظیم کا دہشتگرد جبکہ ٹارگٹ کلر بھی شامل ہیں۔