Tag: 5 runs

  • پہلا ون ڈے، جنوبی افریقہ نے بھارت کو 5 رنز سے شکست دے دی

    پہلا ون ڈے، جنوبی افریقہ نے بھارت کو 5 رنز سے شکست دے دی

    کانپور : جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست دے دی ہے۔ بھارت کو ناقابل یقین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق کانپور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلےمیچ میں جنوبی افریقہ نےٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے اے بی ڈی ویلیئرزکی دھواں دھار سنچری کی بدولت پانچ وکٹوں پر تین سو تین رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں بھارت کو ابتداء میں ہی نقصان اٹھاناپڑا۔رہانے اور روہت شرمانے ایک سو انچاس رنز کی شراکت جوڑ کرپوزیشن مستحکم بنائی۔ رہانے کے آؤٹ ہوتے ہی بلے بازوں کی لائن لگ گئی۔

    روہت شرما ایک سو پچاس رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو اٹھانوے رنز ہی بناسکی، ڈی ویلیئرز پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

  • آئر لینڈ کے ہاتھوں زمبابوے کو پانچ رنز سے شکست کا سامنا

    آئر لینڈ کے ہاتھوں زمبابوے کو پانچ رنز سے شکست کا سامنا

    ہوبارٹ: آئر لینڈ نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی کرکٹ ورلڈ کپ میں آئر لینڈ اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے پول بی کے میچ میں آئر لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔

    جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 326 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    زمبابوے کے برینڈن ٹیلر کے ایک سو اکیس رنز بھی ان کی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے،سین ولیم 96 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    آئر لینڈ کے ایلکس کوسیک نے بتیس رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ جان مونے اور کیون برائن نے دو دو وکٹیں لیں۔

    اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آئر لینڈ کی جانب سے سب سے بہترین اسکور ایڈ جوائس نے بنایا،جو ایک سو اکتالیس بالز پر 112 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    جبکہ اینڈی بیلبرین سینچری کے قریب پہنچ کر97 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔آئر لینڈ کے ٹینڈیا چتارا نے اکسٹھ رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اور سین ولیمز نے بھی تین وکٹیں حاصل ک