Tag: 5 terrorist dead

  • دیربالا :  فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن 5 ہلاک، ایک شہری شہید

    دیربالا : فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن 5 ہلاک، ایک شہری شہید

    دیر بالا : پولیس اور سی ٹی ڈی نے خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا میں مشترکہ فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن کیا جس میں مقابلے کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

    اس حوالے سے ڈی پی او دیر بالا کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری شہید، اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ آپریشن سلام کوٹ دوبندو اور ہاتن درہ کے مقام پر کیا گیا، شہید ہونے والے شہری کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی، مقامی افراد دہشت گردوں کیخلاف پولیس کا بھرپورساتھ دے رہے ہیں۔

    ترجمان سی پی او خیبر پختونخوا کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، فتنہ الخواج کچھ روز قبل پولیس پارٹی پر حملے میں ملوث تھے۔

    ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی لاش برآمد ہوئی ہے، باقی شرپسندوں کی تلاش اور علاقہ کلیئر کرنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد نے خود کو بم سے اڑالیا

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد نے خود کو بم سے اڑالیا

    راولپنڈی: نیشنل ایکشن پلان کے تحت راولپنڈی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں اورپولیس کے مشترکہ آپریشن میں پانچ دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک پولیس افسر شہید ہوگیا.

    راولپنڈی کے علاقے کو پنڈ جوڑیاں کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر علی الصبح کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران دہشت گرد نے گرفتاری سے بچنے کے لئے خود کو بم سے اڑالیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2خواتین سمیت 5دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر ارشاد شہید اور3اہلکار زخمی ہوئے.

    پولیس نے آپریشن کے دوران پانچ دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا، ہلاک دہشت گرد وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پرخودکش حملے میں ملوث تھے.

    پولیس کے مطابق یہ افراد علاقے کے امام مسجد کے گھر پر مقیم تھے، بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں، جن کی شناخت ملکہ، ثمرہ کے نام سے ہوئی ہے.