Tag: 5 terrorist killed

  • لیاری مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

    لیاری مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

    کراچی : گزشتہ رات لیاری مقابلے میں ہلاک ہونےوالے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، ترجمان رینجرز کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق لیاری گینگ وارسے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ رات رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی، مارے جانےوالوں میں چاکر علی، مہرعلی، عامر علی عرف عامر پانڈے ،عمیرعلی اورعامر شامل ہیں۔

    گینگ وار کے اہم کردار غفار ذکری کی موجودگی کی اطلاع پر علی محمد محلہ اور ذکری پاڑہ میں رینجرزگزشتہ رات لیاری پہنچی تو دہشتگردوں نے حملہ کر دیا تھا، گینگ وار کارندوں نے رینجرز پر دستی بم پھینکے اور خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔


    مزید پڑھیں : لیاری میں مقابلہ: رینجرزاہلکار شہید، 3 زخمی، 5دہشت گرد ہلاک


    حملے میں اہلکار سپاہی فواد شہید اورتین زخمی ہوگئے تھے، جس کےبعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نےعلاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا۔

    رینجرزکی کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے چار کلاشنکوف،دستی بم، آواران بم اور نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئی ۔

    لیاری میں رینجرز اورپولیس کی بھاری نفری آج بھی آپریشن میں مصروف ہے۔ علاقے کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پشین:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5دہشتگرد ہلاک

    پشین:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5دہشتگرد ہلاک

    پشین : بلوچستان کے علاقے پشین میں سیکورٹی فورسزکے سر چ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگرد ہلاک جبکہ دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

    پشین میں سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن جاری ہے، پشین کے علاقے کلی حرمزئی میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی موجودگی پر سرچ آپریشن کیا۔

    دہشتگردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، فورسز کی جوابی فائرنگ میں پانچ دہشتگرد مارے گئے جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے، آپریشن ساڑھے چار گھنٹے تک جاری رہا۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے سیکورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جسکے لئے مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

  • کراچی :پولیس اور رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے5دہشت گرد ہلاک

    کراچی :پولیس اور رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے5دہشت گرد ہلاک

    کراچی : رات گئے پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے، ملزمان سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

    دہشتگردوں کیخلاف پولیس اور رینجرز متحرک ہے، منگھو پیر میں رات گئے خفیہ اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی ہیں، پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے خیرآباد کےعلاقے کا محاصرہ کیا تو کمپاؤنڈ میں موجود ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

    جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ مقابلے میں پولیس کا اے ایس آئی اور رینجرز کا جوان بھی زخمی ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کومطلوب تھے، پولیس نے ہلاک ملزمان سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور بارودی مواد کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

    پولیس نے ڈیفنس اور گارڈن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرکے چھ ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا، دوسری جانب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلدیہ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔