Tag: 5 year-old girl

  • ایس آئی یو ٹی میں5 سالہ بچی کی پہلی کامیاب ہارٹ سرجری

    ایس آئی یو ٹی میں5 سالہ بچی کی پہلی کامیاب ہارٹ سرجری

    کراچی:سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں نوعمر بچی کی پہلی کامیاب ہارٹ سرجری مکمل کرلی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) نے بروز بدھ 26 اپریل کو5 سالہ بچی زینب کی اوپن ہارٹ سرجری کرکے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

    زینب دل کے سوراخ کے مرض میں مبتلا تھی جس کی وجہ سے پھیپھڑوں میں خون کا بہاؤ بڑھتا تھا اور اسے بار بار سینے میں انفیکشن ہوتا تھا۔

    اس سرجری کو انجام دینے کے لیے 9 ڈاکٹروں 2 پرفیوژنسٹ (جو دل اور پھیپھڑوں کی مشین چلاتے ہیں) اور 8 نرسوں کی ایک ٹیم نے کامیاب آپریشن کے بعد زینب کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کی اور صحتیابی کے بعد کل ہسپتال سے چھٹی کر دی گئی۔

    ایس آئی یو ٹی میں پہلی اوپن ہارٹ سرجری کرنے کے لیے کافی منصوبہ بندی کی گئی۔ ابتدائی طور پر ماہرینِ امراض قلب اور ان کے معاون عملے کی ایک ٹیم کے ذریعے پیڈیاٹرک کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

    ادارے میں اس نئےشعبے کے قیام کا مقصد بین الاقوامی طرز کا شعبہ بنانا تھا جہاں بچوںمیں پیدا ئش کے دوران دل کی بیماری کا علاج ہو سکے۔

    ایس آئی یو ٹی مریضوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مفت و اعلیٰ معیاری علاج عزت نفس کے ساتھ فراہم کرتا ہے، جہاں مریضوں کے پیچیدہ بیماریوں کے علاج کے سلسلے میں نئی اور جدید سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔

    8بستروں سے شروع ہونے والے ایک وارڈ کو انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن، سینٹر فار روبوٹک سرجری اور اب پیڈیاٹرک ہارٹ سرجری میں تبدیل کرنا، دراصل پروفیسر ادیب رضوی کے خواب کا عملی مظاہر ہ ہے۔

    ایس آئی یو ٹی میں زینب کے دل کی سرجری کا سہرا ان والدین کو جاتا ہے جنہوں نے ایس آئی یو ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ادیب رضوی اور ان کی ٹیم پر بے پناہ اعتماد کیا۔

  • سعودی عرب: 5 سالہ بچی کرونا وائرس سے صحتیاب

    سعودی عرب: 5 سالہ بچی کرونا وائرس سے صحتیاب

    ریاض: سعودی عرب میں کرونا وائرس کے متاثرین کی صحتیابی کا عمل جاری ہے، عفیف میں 5 سالہ بچی بھی موذی وائرس سے لڑنے میں کامیاب ہوگئی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں عفیف اسپتال کے عملے نے وائرس سے صحت یاب ہونے والے 9 افراد کو رخصت کیا ان میں 5 سالہ سعودی بچی ریتال بھی شامل تھی۔

    اسپتال کے عملے نے ریتال کو مکمل پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا اور اسے اسپتال سے جاتے وقت تحفہ بھی پیش کیا گیا، اس موقع پر ریتال کی ماں اپنی بچی کے لیے گلدستہ لے کر پہنچیں۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق جن 9 افراد کو منگل کو فارغ کیا گیا ان سب کو اسپتال میں قیام کے دوران علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی اور ان کا ہر طرح سے خیال رکھا گیا، کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں منگل کو اسپتال سے رخصت کردیا گیا۔

    طبی عملے نے تمام افراد کو اسپتال سے رخصت کرتے وقت انہیں گلدستے پیش کیے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عفیف میں کرونا وائرس سے 2 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں جبکہ 12 صحت یاب ہوئے ہیں، عفیف میں کرونا سے کل متاثرین کی تعداد 25 ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • "اسپائیڈرمین” نے بچی کو چھٹی منزل سے گرنے سے بچالیا، ویڈیو وائرل

    "اسپائیڈرمین” نے بچی کو چھٹی منزل سے گرنے سے بچالیا، ویڈیو وائرل

    بیجنگ : نوجوان نے اسپائیڈر مین کے انداز میں چھ منزلہ عمارت پر چڑھ کر پانچ سالہ بچی کو گرنے سے بچا لیا، جو گھر میں اکیلے ہونے کے باعث بالکونی کے باہر آگئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ سالہ بچی کو چھ منزلہ فلیٹ کے باہر پھنس جانے کے بعد حقیقی اسپائیڈر مین نے بچالیا، یہ منظر دیکھنے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے اس کا استقبال ایک ہیرو کی حیثیت سے کیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں لوگوں نے اس کی بہادری کو سراہا،یہ غیر معمولی واقعہ جمعرات کی صبح جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان کے زیونگونگ میں پیش آیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عمارت کی چھٹی منزل پر ایک بچی بالکونی کے باہر کھڑی ہے جو ذرا سی گھبراہٹ یا غلطی سے نیچے گر سکتی ہے، یہ منظر دیکھ کر لوگوں نے اپنے طور پر ایک بڑی سی چادر پکڑی اور عمارت کے نیچے کھڑے ہوگئے تاکہ گرنے کی صورت میں بچی کو بچایا جا سکے۔

    یہ اطلاع پاس ہی محلے میں کام کرنے والے ہو یونچوان نامی انجینئر کو ملی، اسے پتہ چلا کہ ایک چھوٹی سی بچی بالکونی کے باہر پھنس گئی ہے جو اپنی ماں کی تلاش کے لئے اتفاقی طور پر چھٹی منزل پر اپنے گھر کی بالکونی پر چڑھ گئی تھی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ چھوٹی بچی گھر میں اکیلی تھی۔

    انجینئر مسٹر ہوجن نے پہلے کسی اور رہائشی کے ساتھ مل کر اس اپارٹمنٹ کا سامنے والا دروازہ زبردستی کھولنے کی کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، اس کے بعد انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا۔

    اس کے بعد انجینئر گراؤنڈ فلور پر رہنے والے رہائشی کی کھڑکی سے عمارت پر چڑھ گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انجینئر ہو یونچوان خوفزدہ بچی کو بچانے کے لئے ہاتھوں سے عمارت کی کھڑکیوں اور بلاک کے بیرونی حصوں کو پکڑ کر چھٹی منزل تک ایک منٹ سے پہلے کامیابی سے پہنچ گیا اور بچی کو ریسکیو کرکے گھر کے اندر پہچایا۔

    مسٹر ہوجن کو ان کی کمپنی نے حقیقی زندگی کا اسپائیڈر مین قرار دیا ہے، اور ان کے اس شاندار کارنامے کے بدلے میں ایک نیا فلیٹ دینے کا اعلان کیا ہے، جس کی قیمت 600،000 یوآن (، 68،997) ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانجینئر مسٹر ہوجن نے بتایا کہ اس بہادری کا عمل ان کے فطری رد عمل کجی وجہ سے ہوا ہے،
    کیونکہ صرف میں ہی نہیں بلکہ بہت سارے لوگ بھی یہی کریں گے اور میں نے اس وقت کسی بھی چیز کے بارے میں نہیں سوچا تھا، یہ کرنا ایک عام سی بات ہے۔