Tag: 50

  • تنخواہوں میں 50 اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے، صدر زرداری کو تجاویز پیش

    تنخواہوں میں 50 اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے، صدر زرداری کو تجاویز پیش

    آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں 50 اور پنشن میں 100 فیصد اضافے کی تجاویز صدر زرداری کو پیش کر دی گئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اگلے مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ عید تعطیلات کے فوری بعد منگل 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس حوالے سےمختلف حلقوں سے تجاویز بھی سامنے آ رہی ہیں۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری سے انچارج پیپلز لیبر بیورو اور ممبر سی ای سی چوہدری منظور نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بجٹ کے تناظر میں سرکاری ملازمین اور محنت کشوں کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔

    چوہدری منظور نے سرکاری ملازمین کی نتخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی جس پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پی پی رہنما نے ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہوں میں ضم اور پنشن اصلاحات ختم کرنے کی بھی تجویز دی۔

    انہوں نے محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ اجرت 50 ہزار مقرر کرنے اور ای او بی آئی پنشن میں 100 فیصد اضافے کا بھی مطالبہ کیا۔

    اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ امید ہے وفاقی حکومت بجٹ میں محنت کش طبقات کی فلاح وبہبود کو اولین ترجیح دے گی۔

    آصف زرداری نے مزید کہا کہ پی پی نے ہمیشہ محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کیے، کیونکہ معاشرے کی ترقی محنت کشوں کو ریلیف دیے بغیر ممکن نہیں ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/budget-2025-26-federal-development-budget-of-rs-1000-billion-approved/

  • اسرائیلی سافٹ ویئر بے نقاب، 50 ہزار سے زائد افراد کی جاسوسی کا انکشاف

    اسرائیلی سافٹ ویئر بے نقاب، 50 ہزار سے زائد افراد کی جاسوسی کا انکشاف

    اسرائیلی کمپنی کے سافٹ وئیر سےدنیا بھر میں پچاس ہزار سے زائد افراد کی جاسوسی کا انکشاف ہوا ہے۔

    یہ سنسنی خیز انکشافات امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ ، برطانوی اخبار گارجین اور دیگر خبر رساں اداروں کی رپورٹس میں کئے گئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی کمپنی کا پیگاسوس نامی سافٹ ویئر ایسا میل ویئر ہے جو آئی فونز اور اینڈرائیڈ آلات کو متاثر کرتا ہے، اس کے ذریعے پیغامات،تصاویر،ای میلز،کالز اور مائیکرو فون کو خفیہ طور پر ہیک کیا جاتا ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ڈیٹا ہیک کرنے کے لیے مختلف ممالک کی حکومتوں کو یہ سافٹ ویئر اسرائیلی کمپنی نے فروخت کیا،جاسوسی کا دائرہ تقریبا پچاس ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دو ہزار سولہ سے عرب ممالک کے شاہی خاندانوں کے افراد، مختلف ممالک کے صدور، وزرائےاعظم ،وزرا،کابینہ کے ارکان، سیاسی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ اہم کاروباری شخصیات کا ڈیٹا ہیک کیا جارہا ہے، ہیکنگ کا نشانہ بننے والوں میں ایک سو اسی عالمی شہرت یافتہ صحافی اور سماجی کارکنان بھی شامل ہیں۔

    گارجین اور اس کے میڈیا پارٹنرز کے مطابق آنے والے دنوں میں اُن لوگوں کی شناخت بھی ظاہر کریں گے جن کا ڈیٹا ہیک کیا گیا ہے۔

  • ٹیکنیشن کی خطرناک غلطی، راہگیر کے سر میں اسکرو پانا گھس گیا

    ٹیکنیشن کی خطرناک غلطی، راہگیر کے سر میں اسکرو پانا گھس گیا

    بیجنگ : آٹھویں منزل سے گرنے والا اسکرو پانا راہگیر کے سر میں 6 انچ تک پیوست ہوگیا تاہم شہری کی زندگی بچ گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دل دہلا دینے والا یہ واقعہ چین کے شمال مشرقی صوبے میں پیش آیا جہاں ایک ٹیکنیشن رہائشی عمارت کی آٹھویں منزل پر ایئرکنڈیشن فٹ کررہا تھا کہ اچانک اس کے ہاتھ سے اوزار نیچے گرگیا۔

    آٹھویں منزل سے گرنے والا اوزار بجلی کی تیزی سے نیچے گرا اور راہگیر کے سر میں پیوست ہوگیا جس کے باعث اسے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

    ڈاکٹروں نے تین گھنٹ کی سرجری کے بعد متاثرہ شخص کے سر سے دھار دار اسکرو پانا نکال دیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسکروپانا سر میں گھسنے سے زخمی ہونے والا شہری اب بلکل ٹھیک ہے۔


    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خوس قسمتی سے 50 سالہ شخص اتنی اونچائی سے اوزار گرنے اور سر میں چھ انچ تک گھسنے کے باوجود موت کو چکما دینے میں کامیاب ہوگیا۔

  • بندروں کی زندگی گزارنے والا انسان

    بندروں کی زندگی گزارنے والا انسان

    بیجنگ : چینی شہری جو گزشتہ تین دہائیوں نے اشرف الخلوق ہونے کے باوجود بندروں کی طرح زندگی گزارنے کو ترجیح دہے رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبہ شانژی سے تعلق رکھنے والے چین ہیگانگ ایسے انسان ہیں جو گزشتہ 30 برس سے بندروں کی چل رہے ہیں اور اسی طرح درختوں پر چڑھتے ہیں۔

    مذکورہ شہری فٹنس کے بہت زیادہ شوقین ہیں اور وہ دیگر افراد کی طرح جانگ کرنے یا فٹنس کی دیگر ٹپس پر عمل درآمد کرنے کے بجائے بندروں کی طرح چلتے اور اچھلتے ہیں۔


    ان کا کہنا ہے کہ وہ 30 سال قبل چڑیا گھر میں ایک بندر سے متاثر ہوئے تھے جس کے بعد ان زندگی ہی بدل گئی اور ان کی صحت بھی بہت اچھی ہوگئی۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 50 سالہ چینی شہری 20 سال کی عمر سے اسی طرح ورزش کررہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح ورزش کرنے سے بہت لطف آتا ہے۔

  • گیٹ وک ایئرپورٹ، ڈرونز اڑانے والے کی اطلاع پر 50 ہزار پاؤنڈ انعام کا اعلان

    گیٹ وک ایئرپورٹ، ڈرونز اڑانے والے کی اطلاع پر 50 ہزار پاؤنڈ انعام کا اعلان

    لندن : برطانوی پولیس نے لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ پر ڈرونز اڑانے والے افراد کی اطلاع دینے والے کو 50 ہزار پاؤنڈ انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع گیٹ وک انٹرنشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر دو روز قبل 2 مشکوک ڈرونز پرواز کررہے تھے، جس باعث انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن معطل کرکے پروازوں کا رخ دیگر ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا تھا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیسکس پولیس رن وے پر ڈرونز اڑانے والے افراد کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہے اور شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کررہی ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گیٹ وک ایئرپورٹ پر آج سے باقاعدہ پروازیں طے شدہ شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں جبکہ انتظامیہ نے ڈرونز کنٹرول کرنے والے آلات بھی نصب کردئیے ہیں۔

    برطانوی پولیس نے گیٹ وک ایئرپورٹ کے رن وے ڈرون اڑانے کے الزام میں گرفتار جوڑے کو عدم شواہد کی بنا پر رہا کردیا، گیٹ وک ایئرپورٹ پر ڈرون کی وجہ سے 1 ہزار فلائٹ کینسل ہوئی تھیں اور ایک لاکھ 40 ہزار افراد متاثر ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں : لندن: ڈرون اڑانے کے الزام میں گرفتار جوڑے کو عدم شواہد پر رہا کردیا گیا

    یاد رہے کہ سینتالیس سالہ پاؤل گئیت،57 سالہ ایلائنی کرک کو برطانوی پولیس نے شک کی بنیاد پر جمعے کی شب 10 بجے گرفتار کیا تھا۔

    برطانوی پولیس نے گیٹ وک ایئرپورٹ کے قریب سے ایک ناکارہ ڈرون برآمد کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں: گیٹ وک ایئرپورٹ پر مشکوک ڈرونز اڑانے والا جوڑا گرفتار

    واضح رہے کہ گیٹ وک ایئرپورٹ پر پروازیں مسلسل 36 گھنٹے تک منسوخ رہی تھیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق مشکوک ڈرونز کو کنٹرول کرنے پولیس کی ناکامی کے بعد حکومت نے فوج کی خدمات حاصل کی تھیں۔

    خیال رہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے گیٹ وک آنے والی پروازوں کا رخ ملک کے دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا تھا، جن میں لندن ہیتھرو، لوٹن، برمنگھم، گلاس گلو اور مانچیسٹر بھی شامل ہیں۔

  • پچاس پیسے سے کم مالیت کے سکے ماضی کا حصہ بن گئے

    پچاس پیسے سے کم مالیت کے سکے ماضی کا حصہ بن گئے

    کراچی : تیس اگست پچاس پیسے سے کم مالیت کے سکوں کا آخری دن تھا، تیریپن سال استعال میں ہونے کے بعد آج سے یہ سکے پاکستانی تاریخ کا حصہ بن جائیں گے۔

    پھول کی شکل والا دس پیسے کا سکہ یا چوکور پانچ پائی یہ تمام سکے اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں، گزشتہ روز ان سکوں کو اسٹیٹ بینک سے تبدیل کروانے کی آخری تاریخ تھی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق ان سکوں کا استعمال کافی عرصے سے ختم ہوگیا تھا مگر آج سے ایک پیسے ، دو پیسے ، پانچ، دس پچیس اور پچاس پیسے کے سکوں کی قانونی حیثیت ختم ہو گئی ہے۔

    پاکستان نے انیس سو اکسٹھ میں ایک روپے کو سو پیسوں میں تقسیم کر کے یہ سکے جاری کئے تھے، ایک روپے کا پہلا سکہ انیس سو چونسٹھ میں جاری کیا گیا،انیس سو اٹھانوئے میں دو روپے کا کوائن جب کہ دو ہزار دو میں پانچ روپے کا سکہ جاری کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق محدود تعداد میں ہی سکے تبدیل کروائے گئے، شہریوں نے زیادہ تر نقصان خود ہی برداشت کیا۔