Tag: 50 افراد ہلاک

  • کانگو : کشتی میں آگ بھڑک اٹھی، خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد ہلاک

    کانگو : کشتی میں آگ بھڑک اٹھی، خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد ہلاک

    کنشاسا : شمال مغربی کانگو میں ایک کشتی میں آگ لگنے کے بعد اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 50افراد ہلاک اور 100 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

    گزشتہ رات پیش آنے والے حادثے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد کو بچا لیا گیا تاہم کئی افراد کے جسم کافی حد تک جھلس گئے تھے۔

    اگلے روز لاپتہ افراد کی تلاش جاری رہی، جس میں ریسکیو ٹیموں کو ریڈ کراس اور صوبائی حکام کی پوری مدد حاصل تھی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون کشتی میں کھانا پکا رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی اور کئی مسافر جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

    انہوں نے جھلسنے سے بچنے کیلیے سمندر میں چھلانگ لاگی لیکن تیرنے کی صلاحیت نہ ہونے کی وجہ سے پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔

    واضح رہے کہ کانگو میں کشتی حادثے عام طور پر ہوتے رہتےہیں، جہاں رات کے وقت سفر اور گنجائش سے زائد مسافروں کو کشتیوں میں سوار کرانا معمول ہے۔ حکام کو بحری قوانین نافذ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    کانگو کی آبادی 100 ملین سے زائد ہے، اور یہاں کے دریا خاص طور پر اُن علاقوں میں آمد و رفت کا بڑا ذریعہ ہیں جہاں سڑکوں کا کوئی نظام موجود نہیں۔

    گزشتہ چند برسوں میں درجنوں حادثات میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، کیونکہ لوگ سڑکوں کی کمی کے باعث مسافروں اور سامان سے بھری لکڑی کی کشتیوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔

  • پاکستان کی سری لنکا میں دھماکوں کی شدید مذمت

    پاکستان کی سری لنکا میں دھماکوں کی شدید مذمت

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے سری لنکا میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے خلاف سری لنکا کے ساتھ کھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے
    اپنے پیغام میں ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

    ڈاکٹر محمد فیصل نے چرچ، ہوٹلوں میں دھماکوں سے قیمتی جانوں کے نقصان پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں پاکستان حکومت سری لنکا کے ساتھ کھڑی ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان حکومت دہشت گردی کے خلاف سری لنکا کے ساتھ کھڑی ہے۔

    واضح رہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر 3 گرجا گھروں اور تین ہوٹلوں میں دھماکے کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے۔

    ویٹی کن سٹی کے سینٹ پیٹرز بسیلیکا چرچ میں ایسٹر کی مرکزی تقریب ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مایوسی کو پیچھے چھوڑیں اور امید کو دفن نہ ہونے دیں جو چیزیں گزر گئی ہیں ان میں زندگی کے معنی تلاش نہ کریں۔

  • کینیا میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 50 افراد ہلاک

    کینیا میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 50 افراد ہلاک

    نیروبی: کینیا کے مغربی علاقے میں بس کے ایک خوفناک حادثے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیا میں بس خوفناک حادثے سے دوچار ہوگئی جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے، مسافر بس نیروبی سے کیسو جارہی تھی کہ کیریچو کے علاقے میں خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس کھائی میں جاگری۔

    خطرناک حادثے میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی، ہلاک و زخمی مسافروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، دو شدید زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق نیروبی سے کیسو جانے والی مسافر بس میں 52 افراد سوار تھے، اطلاع ملتے ہی ہلاک و زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، زیادہ تر افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

    کینیا کے صدر نے اپنے ٹویٹ میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    مزید پڑھیں: کینیا، مسافر بس کو حادثہ 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    واضح رہے کہ کینیا میں ٹریفک حادثات میں بڑے پیمانے پر اموات واقع ہوتی ہیں، دسمبر 2017 میں بھی کینیا میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2016 میں ایک فیول ٹینکر بے قابو ہوکر گاڑیوں پر چڑھ گیا تھا جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    کینیا میں بڑھتے ہوئے حادثات پر اپوزیشن جماعتوں نے میں رات کے اوقات میں بسیں چلانے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی اسپیڈ لمٹ کو بھی کم کرنے کی تجویز دی ہے۔

  • یمن کے شہر عدن میں خودکش حملہ،پچاس افراد ہلاک

    یمن کے شہر عدن میں خودکش حملہ،پچاس افراد ہلاک

    صنعا: یمن کے شہرعدن میں داعش کاحملہ،خودکش بم دھماکےمیں کم از کم پچاس افرادجاں بحق ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق یمن کے جنوبی شہر عدن میں حملہ آور نے فوج کے ٹرینگ سینٹر میں نوجوانوں کی قطار کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا،ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکاکہ خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز جیکٹ سے خود کو اڑا یا بارود سے بھری گاڑی کےذریعےدھماکہ کیاگیا۔

    دہشت گرد تنظیم داعش نےیمب کے شہر عدن میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ دنوں یمن میں المکلاپورٹ کے قریب پولیس کےٹریننگ سینٹر میں خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے خیزمواد سے اُڑا دیا،جس میں 25 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 64 افراد زخمی ہوگئے تھے.

    رواں ماہ یمن میں داعش کی جانب سے کیا جانے والا تیسرہ بڑا حملہ ہے،حملوں میں مرنے والوں کی تعداد سو سے زائد ہوچکی ہے.

    واضح رہے اس سے قبل المکلا شہر سے باہرعسکریت پسندوں کی جانب سے دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی کو فوجی اڈے میں اُڑایا گیاتھا،جس کے نتیجے میں 15 فوجی جاں بحق ہوئے تھے،داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی.