Tag: 50 سالہ شخص

  • 50 سالہ شخص کو زندہ جلانے کے شبے میں خاتون گرفتار

    50 سالہ شخص کو زندہ جلانے کے شبے میں خاتون گرفتار

    گھر میں آگ لگنے کے باعث ایک شخص کی ہلاکت کے بعد خاتون کو مذکورہ شخص کے قتل کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے شمالی علاقے میں ایک عورت کو مرد کو جلا کر مارنے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پریسٹن روڈ میں آج صبح اس واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر فائٹرز، پولیس اور پیرا میڈیکس جائے وقوعہ پر پہنچے تھے۔

    مرنے والے شخص کی عمر 50 سال ہے جسے جائے وقوع پر ہی مردہ قرار دیا گیا تھا جب کہ 36 سالہ خاتون کو ملزمہ ہونے کے شبے میں پولیس نے پکڑ لیا ہے۔

    پریسٹن روڈ لندن شہر کی ایک مصروف سڑک ہے جسے واقعے کے بعد بند کر دیا گیا جبکہ فائر سروس نے آگ پر قابو پالیا ہے۔

    ترجمان سسیکس پولیس نے بتایا کہ واقعے سے متعلق حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں، جس شخص کے پاس بھی اس واقعے سے متعلق معلومات ہیں وہ ہمیں آگاہ کرے۔

  • 50 سالہ شخص نے 5 سالہ بچے کو  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    50 سالہ شخص نے 5 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    ٹبہ سلطان پور : پچاس سالہ شخص نے پانچ سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے بعد زیادتی کی ویڈیو وائرل کردی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقے بستی سحر میں 50سالہ شخص نے 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی، اطلاع ملنے پر پولیس نے بچے محمد اسلام کے ساتھ بد فعلی کرنے والے شخص غلام مصطفی شیخ کو گرفتار کرکے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر پولیس نے بد فعلی کرنے والے شخص غلام مصطفی شیخ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    ملزم غلام مصطفی شیخ کے خلاف زیر دفعہ 377ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ، ملزم غلام مصطفی شیخ کو بچے کے والد نے موٹر سائیکل رکشہ کرایہ پر چلانے کے لیے لیکر دیا ہوا ہے اور ملزم بچے کے گھر میں رہتا ہے۔

    ملزم چک نمبر 187ڈبلیوبی کا رہائشی ہے، ملزم نے بچے کے ساتھ بد فعلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔

    دوسری جانب ایس ایچ او مرزارحمت علی کا کہنا ہے کہ معصوم بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے شخص کے خلاف سخت کاروائی کریں گے ایسے ملزم کسی بھی صورت معافی کے مستحق نہیں۔