Tag: 50 سے زائد لاپتہ

  • شمالی بھارت میں سیلاب، کئی افراد لمحوں میں غائب، 50 سے زائد کا کچھ پتا نہ لگ سکا

    شمالی بھارت میں سیلاب، کئی افراد لمحوں میں غائب، 50 سے زائد کا کچھ پتا نہ لگ سکا

    شمالی بھارت کے ہمالیائی گاؤں میں سیلاب نے تباہی مچادی، 4 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 50 سے زائد لاپتہ ہیں۔

    غیرملکی خبرایجنسی مطابق بھارت میں اترکھنڈ کے دھرالی گاؤں میں کلاؤڈبرسٹ کے بعد تباہ کن سیلاب نے خوفناک تباہی پھیر دی، آن کی آن میں کئی افراد غائب ہوگئے، خطرناک مٹی کا ریلا بلند عمارتوں کو بہالے گیا، خوفناک مناظر کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔

    ویڈیوزمیں لوگ مٹی کے طوفان سے بھاگتے دکھائی دیے، خطرناک طوفان میں کئی افراد لمحوں میں غائب ہوگئے، مٹی، پانی گھروں کی چھتوں تک جا پہنچا، پوراگاؤں دب گیا۔

    غیرملکی خبرایجنسی نے منتظم ضلع اترکاشی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 4 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ درجنوں افراد کو بچایا گیا ہے۔

    بھارتی محکمہ موسمیات نے اترکھنڈ کےلیے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے، دہرادون، ہریدوار سمیت کئی اضلاع میں اسکول بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

    خبرایجنسی نے بتایا کہ خوش قسمتی سے زیادہ ترلوگ مقامی میلے میں تھے ورنہ ہلاکتیں زیادہ ہوتی، 2013 میں کلاؤڈ برسٹ سے اترکھنڈ میں 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    عالمی موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوکش اور ہمالیہ میں گلیشیئرز خطرناک حد تک پگھل رہے ہیں، ہندوکش اور ہمالیہ میں 200 سے زائد گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خطرہ ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/india-floods-monsoon-rains-weather-forecast/