Tag: 50 کروڑ ڈالر

  • پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کا اعلان

    پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کا اعلان

    اسلام آباد: ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی، رقم صحت اور دیگر اقدامات کے لیے استعمال ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کرے گا، بینک کا کہنا ہے کہ رقم پاکستان کو کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کے لیے دی جائے گی۔

    ایشین بینک کا کہنا ہے کہ رقم معیشت پر منفی اثرات زائل کرنے کے لیے استعمال ہوگی، رقم صحت اور دیگر اقدامات کے لیے استعمال ہوگی، اس پروگرام میں ایشیائی ترقیاتی بینک بھی حصہ دار ہوگا۔

    ایشین بینک کے مطابق کرونا وائرس سے پاکستانی معیشت کو خاطر خواہ نقصان ہوا ہے، پاکستان اس وقت معاشی بحالی کے دور سے گزر رہا تھا۔ رواں سال پاکستان میں ترسیلات زر اور برآمدات میں 2 ارب ڈالر تک کمی کا خدشہ ہے۔

    ایشین بینک کی جانب سے کہا گیا کہ مجموعی ریونیو میں 6 ارب ڈالر تک کی کمی کا خدشہ ہے، یہ کمی ملکی مالیاتی خسارے میں اضافے کا باعث بنے گا۔

    ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے سنہ 2020 میں فارمل اور ان فارمل سیکٹر میں بے روزگاری میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے برق رفتاری سے ساڑھے 7 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے۔

  • مصری کمپنی ال سویدی الیکٹرک کا شعبہ توانائی میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ

    مصری کمپنی ال سویدی الیکٹرک کا شعبہ توانائی میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ

    اسلام آباد : مصر کی کمپنی ال سویدی الیکٹرک کا شعبہ توانائی میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا ، وزیراعظم عمران خان نے کہا بھرپور کوشش ہے کہ شعبہ قابل تجدید توانائی کو فروغ دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مصر کے ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان ، زلفی بخاری، چئیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اور دیگر شریک ہوئے ، پاکستان میں مصر کے سفیر احمد فضل یعقوب بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    وفد نے وزیر اعظم کے وژن اور کاروبار دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور گھروں کی تعمیر ، توانائی ، صحت و دیگر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    وفد نے کہا مصر کے عوام اور کاروباری طبقہ وزیراعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہیں اور نیا پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : مصر اور لبنان کے کاروباری کنسورشیم کا پاکستان میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    مصرکی کمپنی ال سویدی الیکٹرک کاشعبہ توانائی میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا۔

    وزیراعظم نے کہا حکومت مصر کے سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کو ہر ممکن سہولت دے گی، اسلام کے خلاف پروپیگنڈے سے نمٹنے کے لیے ہر سطح پر تعاون ضروری ہے، دونوں ملک ایک دوسرے کی طاقت بن کر مسائل کا مؤثر سامنا کرسکتے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے جامعہ الازہر کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا عالم اسلام میں تعلیم کے شعبے کو مزید فروغ دیا جائے، بھرپور کوشش ہے کہ شعبہ قابل تجدید توانائی کوفروغ دیا جائے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کا وژن بیماریوں سے محفوظ پاکستان ہے، شعبہ صحت میں دونوں ملکوں میں مزید تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

  • بھارت میں پرکشش منافع کا لالچ دے کر 50 کروڑ ڈالر ہڑپ کرنے والا گرفتار

    بھارت میں پرکشش منافع کا لالچ دے کر 50 کروڑ ڈالر ہڑپ کرنے والا گرفتار

    نئی دہلی : پولیس نے محمد منصور خان نامی شخص کو اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ نئی دہلی پر دبئی سے وطن واپسی پرگرفتار کیا۔

    تفصیلا ت کے مطابق لوگوں کو رقم ڈبل کرنے کا جھانسا دے کر ان کا سرمایہ ہڑپ کر جانے والا با اثر سرمایہ دار کو وطن واپسی پر گرفتار کرلیا،محمد منصور خان نامی شخص کو اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ نئی دہلی پر دبئی سے وطن واپسی پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    خیال رہے کہ مذکورہ شخص پر لاکھوں افراد بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ فراڈ کا الزام ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ منصور خان نے 2006 میں بھارتی شہر بنگلور میں آئی مانیٹری ایڈوائزری (آئی ایم اے) نامی ایک کمپنی بنائی جس میں اس نے اسلامی اصولوں کے عین مطابق منافع کے وعدے کیے تاہم حال میں بھارتی پولیس کو تقریباً 50 ہزار کے قریب سرمایہ کاروں کی شکایات موصول ہوئیں کہ انہیں کمپنی سے منافع ملنا بند ہوگیا ہے جس کے بعد ریاست کرناٹکا کی پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہناتھا کہ تقریباً 40 ارب بھارتی روپے کا یہ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد کرناٹکا حکومت کی اعلیٰ شخصیات سمیت 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ مذکورہ رقم منصور خان کی کمپنی کی جانب سے دی گئی تھی جبکہ اس کے پاس ابھی بھی سرمایہ کاروں کے 20 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔

    پولیس کی جانب سے ریاست کے 2 بڑے سیاست دانوں سے بھی تفتیش کی گئی جن میں سے ایک سے منصور خان نے 5 کروڑ ڈالر ادھار لیے تھے، تاہم سیاست دان نے ان الزامات کو مسترد کردیا۔

    خیال رہے کہ پونزی اسکیم ایک ایسا فراڈ ہے جس میں سرمایہ کاروں کو بھاری منافع کی پیشکش کا لالچ دیا جاتا ہے اور انہیں یہ رقوم دیگر افراد سے لے کر ادا بھی کی جاتی ہیں، تاہم جیسے ہی اس میں سرمایہ کاروں کا شامل ہونا بند ہوجاتا ہے تو یہ نظام پوری طرح ختم ہوجاتا ہے۔

    تفتیش کاروں نے بتایا کہ آئی ایم اے نامی کمپنی لوگوں کو سالانہ 30 فیصد تک منافع کی پیشکش کرتی تھی۔تاہم کمپنی کا موقف ہے کہ اس نے لوگوں کے سرمائے کو ہیرے اور سونے کے کاروبار کے ساتھ ساتھ ریئل اسٹیٹ میں بھی لگایا۔

    واضح رہے کہ بھارت اسلامی بینکنگ کے تصور کو قبول نہیں کرتا جو سرمایہ کاروں کو سود کی بیناد پر منافع سے باز رکھتا ہے، تاہم کچھ نجی کمپنیاں ملک کی 17 کروڑ مسلمان آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے شریعت کے مطابق منافع بخش اسکیم چلاتی ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارتی پولیس ریاست مغربی بنگال میں بھی سردھا گروپ کے خلاف 6 ارب ڈالر کی پونزی اسکیم کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں تقریباً 15 لاکھ افراد نے سرمایہ کاری کی تھی جبکہ یہ اسکیم 2014 میں خاتمے کا شکار ہوئی تھی۔