Tag: 50 dead

  • اسرائیلی فوج کی بمباری، مزید 50 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے

    اسرائیلی فوج کی بمباری، مزید 50 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے

    غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں شدید اسرائیلی بمباری کے باعث جمعرات کی صبح سے اب تک کم از کم 50 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ شہر پر مکمل قبضہ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے جبکہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے اس کارروائی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ غزہ میں فوجی کارروائی تباہ کن ثابت ہو گی اور لاکھوں شہری گھروں سے محروم ہوجائیں گے۔

    غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ زیتون اور شجاعیہ کے علاقوں میں اسرائیلی زمینی آپریشن کے دوران 1500 سے زائد گھروں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

    بے گھر ہونے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے نکل کر ساحل کی طرف پناہ لینے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

    غزہ کی وزارتِ صحت کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی جاچکی ہے کہ غذائی قلت کے باعث مزید 4 افراد جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

    یمن پر اسرائیلی بمباری، انصاراللہ سے منسلک وزیراعظم احمد غالب جاں بحق

    اس کے علاوہ غذائی قلت کے سبب شہید ہونے والوں کی تعداد 317 تک پہنچ گئی ہے۔ مجموعی طور پر اب تک غزہ میں 62 ہزار 900 سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔

  • کورونا سے پاکستان میں 50 اموات، مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز

    کورونا سے پاکستان میں 50 اموات، مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز

    اسلام آباد : پاکستان میں کوروناوائرس نے مزید 5 افرادکی زندگی نگل لی،اموات کی تعداد 50 ہوگئی جبکہ مریضوں کی 3 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکی کورونا سے متعلق تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد3277تک پہنچ گئی ہے۔

    گزشتہ24گھنٹےکےدوران 397نئےکیسزرپورٹ ہوئے، پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 1493 کیسز ہیں اور سندھ میں کورون اوائرس کے کیسز کی تعداد881 ہوگئی ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں405 ، گلگت بلتستان میں210 ، بلوچستان میں 191 ،اسلام آباد میں 82، آزاد کشمیر میں15 کیسز ہیں۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ مجموعی طورپر61فیصدکیسزدیگرممالک سےآئے،39فیصدمقامی طور پر پھیلے، اب تک 257مریض صحتیاب اور 50جاں بحق ہوئے، سندھ 15،پنجاب 15،کے پی16، جی بی 3 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض جاں بحق ہوا۔

    این سی اوسی کے مطابق اب تک35ہزار875افرادکےٹیسٹ کیےجاچکےہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران1933 نئے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک کے462 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکزمیں مریضوں کا علاج جاری ہے۔