Tag: 50% discount

  • ٹریفک چالان کی ادائیگی پر 50 فیصد رعایت، شہری خوشی سے نہال

    ٹریفک چالان کی ادائیگی پر 50 فیصد رعایت، شہری خوشی سے نہال

    سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے غیر ادا شدہ ٹریفک چالان کی ادائیگی پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر چالان میں دی جانے والی رعایت ایسے افراد کیلیے ہو گی جن کے چالان 18 اپریل 2024 سے قبل درج کیے گئے ہوں گے۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چالان کی ادائیگی کے لیے دو طریقے وضع کیے گئے ہیں جن کے تحت 50 فیصد رعایت ملے گی۔ متاثرہ شخص اگر چاہے تو وہ تمام چالان کی رقم یکمشت ادا کردے یا ہر چالان کی ادائیگی قسطوں کی صورت میں بھی کی جاسکتی ہے۔

    یو اے ای نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی رابطے معطل کردیے

    وزارت داخلہ کے مطابق ٹریفک خلاف ورزیوں پرعائد کیے جانے والے چالان میں دی جانے والی 50 فیصد رعایت کی مہلت 6 ماہ تک جاری رہے گی جس کا آغاز 18 اپریل 2024 سے ہوگا۔

  • کورونا وائرس : کویت میں شہریوں کیلئے بڑی سہولت کی فراہمی

    کورونا وائرس : کویت میں شہریوں کیلئے بڑی سہولت کی فراہمی

    کویت : مقامی فیول کمپنی نے کورونا ویکسین لینے والے افراد کے لئے 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد معاشرے کو وبا سے پاک اور عوام کی صحت کو محفوظ رکھنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الصور فیول مارکیٹنگ کمپنی نے کویت میں قائم تمام “الفا” اسٹیشنوں پر کورونا وائرس ویکسی نیشن حاصل کرنے والے افراد کو ایک خصوصی پیش کش کی ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ ہماری جانب سے یہ پیشکش صارفین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے اور معاشرے کو اس عالمی وبا اور عوامی صحت کو محفوظ رکھنے کے لئے بطور اعانت کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق الصور فیول مارکیٹنگ کمپنی "الفا "ری فیولنگ اسٹیشنوں پر آٹو میٹک کار واش سروس سے متعلقہ تمام سروسز  پر50فیصد کی رعایت دے گی۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ کار واشنگ اور دیگر خدمات پر رعایت صرف اس صارف کو ہی ملے گی جس نے کورونا ویکسی نیشن موصول کی ہے اور جس کے پاس ثبوت کے لئے وزارت صحت کا سرٹیفکیٹ موجود ہے۔

    الصور فیول کمپنی نے واضح کیا کہ کمپنی معاشرے کے تمام طبقات کے لئے معاشرتی خدمات میں شراکت کے طور  پر رعایت مہیا کرے گی اور خود کار کار واش سروس کے لئے کمپنی کی رعایت 11 مارچ سے اگلے 11 اپریل تک ایک ماہ کے لئے جاری  رہے گی۔

  • متحدہ عرب امارات، رمضان المبارک میں اشیاء پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی

    متحدہ عرب امارات، رمضان المبارک میں اشیاء پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران مختلف اشیاء پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت مالیات نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سپر مارکیٹس میں 10 ہزار اشیاء آدھی قیمت میں دستیاب ہوں گی۔

    کنزیومر پروٹیکشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہاشم ال نوایمی کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں موجود 600 آؤٹ لیٹس پر مختلف اشیاء پر 25 سے 50 فیصد تک رعایت دی جائے گی جبکہ کچھ اشیاء منافع لیے بغیر اسی قیمت پر فروخت کی جائیں گی۔

    عرب میڈیا کے مطابق اشیاء پر رعایت دینے سے قبل وزارت مالیات اور تاجروں کے درمیان اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں اتفاق کیا گیا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ چند سالوں سے رمضان المبارک کے دوران کھلی ٹوکری مہم بھی چلائی جاتی ہے، پہلے پیکیج میں 20 اشیاء 100 درہم سے کم قیمت پر دستیاب ہوتی ہیں، دوسرے پیکیج میں اشیاء 200 درہم سے کم قیمت پر دی جاتی ہیں۔

    ڈائریکتر کنزیومر پروٹیکشن کا کہنا ہے کہ شہری اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت 600-522-225 پر کرسکتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں