Tag: 50 Palestinians martyred

  • غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری، صحافیوں سمیت مزید 50 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری، صحافیوں سمیت مزید 50 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیل مظالم تھم نہ سکے، اسرائیلی فوج نے رات بھر خان یونس، زیتون اور دیر البلاح میں بمباری کی، جس کے نتیجے میں صحافیوں سمیت 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی خان یونس میں ناصر اسپتال کے قریب صحافیوں کے کیمپ پر بمباری سے دو صحافی جل کر شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 50 ہزار695 ہو گئی۔

    حماس نے اسرائیلی حملوں میں بچوں کی شہادت کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بچوں کی اموات اسرائیلی جنگی جرائم کا واضح ثبوت ہیں۔

    امریکا اور اسرائیل غزہ میں ہونے والی نسل کشی کے برابر ذمہ دار ہیں، عرب ممالک اور عالمی برادری اسرائیلی جارحیت رکوانے میں ناکام ہیں۔

    غزہ میں جنگ بندی کے لیے عالمی ہڑتال کی کال پر عرب ممالک میں بھی جنگ بندی کے لیے ہڑتال کی جائے گی، غزہ پٹی سمیت مغربی کنارے میں لوگ جنگ بندی کے لیے احتجاج کریں گے، اسرائیلی فوج کی بربریت کیخلاف پاکستان میں بھی فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

    دوسری جانب حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اشدود شہر پر راکٹ حملہ کیا ہے۔ گروپ نے مزید کہا کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ سے تقریباً 10 پروجیکٹائل فائر کیے گئے۔

    فوج نے کہا کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے والے 10 میزائلوں کی نشاندہی کی گئی”اور ”ان میں سے زیادہ تر کو کامیابی کے ساتھ روک لیا گیا“۔

    اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے کہا کہ مبینہ طور پر میزائلوں کے ٹکڑے عسقلان اور گان یاونے میں گرے جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور تین افراد ہلکے سے زخمی ہوئے۔

    تمام مسلمان فلسطین کے مجرم ہیں

  • غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری، 50 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری، 50 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، مارکیٹ سمیت غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے مزید 50 فلسطینیوں کو زندگی سے محروم کردیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسزکی جانب سے راشن تقسیم کرنے والے مرکز پر بم برسائے گئے۔ جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔

    اسرائیلی فوج نے مارکیٹ سمیت غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے مزید 50 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

    رپورٹس کے مطابق 3 ہفتوں سے غزہ میں ہر طرح کے امدادی سامان کی ترسیل روکے جانے سے فلسطینی رمضان میں شدید بھوک و افلاس کا شکار ہیں۔

    اقوامِ متحدہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل نے 80 فیصد سے زائد امداد کی نقل و حمل روک رکھی ہے۔

    دوسری جانب ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا جواب دے دیا، ٹرمپ کے خط کا جواب عمان کے توسط سے ارسال کیا گیا ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی صدر کے خط کا جواب عمان کے توسط سے بھیجا گیا ہے، ایران نے خط میں دباؤ میں براہ راست مذاکرات نہ کرنے کے موقف کا اعادہ کیا ہے۔

    ایرانی وزیرخارجہ عراقچی نے کہا کہ موجودہ صورتحال اور ٹرمپ کے خط سے متعلق اپنا موقف تفصیلی سے بیان کیا، تہران ایٹمی پروگرام پر امریکا سے بلواسطہ بات چیت کیلئے تیار ہے۔

    اس ماہ کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو خط لکھا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس بزنس نیٹ ورک کے ساتھ انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور اس کی اعلیٰ قیادت کو خط بھیجا ہے۔

    کینیڈا و امریکا کے تعلقات، مارک کارنی نے بڑا اعلان کردیا

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے مذاکرات ہونے جا رہے ہیں کیونکہ یہ ایران کے مفاد کیلیے بہتر ہے، میرے خیال میں وہ خود بھی خط حاصل کرنا چاہتے ہیں، ہمیں کچھ کرنا ہوگا ایک اور جوہری ہتھیار نہیں بننے دے سکتے۔