Tag: 500%

  • 500 سے زائد بچوں کو مفت عید شاپنگ، ویڈیو رپورٹ

    500 سے زائد بچوں کو مفت عید شاپنگ، ویڈیو رپورٹ

    بڑھتی مہنگائی میں فلاحی تنظیم نے 500 سے زائد بچوں کو عید کے لیے مفت شاپنگ کرا کے ان کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں۔

    بڑھتی مہنگائی نے جہاں غریب کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام مشکل بنا دیا ہے وہاں عید کی تیاری کا خیال محال ہے لیکن ایک فلاحی تنظیم نے اس خواب کو حقیقت بناتے ہوئے 500 سے زائد مستحق بچوں کو عید کی شاپنگ کرائی۔

    بچوں کے خوابوں کو پورا کرنے اور ان کے والدین کے چہروں پر اطمینان لانے کے لیے حیدرآباد میں ایک فلاحی تنظیم نے 500 بچوں کو عید کی شاپنگ کرانے کا ذمہ لیا اور اس کو پورا کیا۔

    سماجی تنظیم کی جانب سے بچوں کو نئے کپڑے، جوتے و دیگر ضروری اشیا دلوائی گئیں۔

    ویڈیو رپورٹ: جام فرید لاکھو

  • ایشیا کپ فاتح سری لنکن ویمنز ٹیم پر بورڈ نے لاکھوں ڈالرز کی بارش کردی

    ایشیا کپ فاتح سری لنکن ویمنز ٹیم پر بورڈ نے لاکھوں ڈالرز کی بارش کردی

    سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا فائنل جیتنے والی ویمنز کرکٹ ٹیم پر لاکھوں ڈالرز کی بارش کردی۔

    سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں کہا کہ ’ایشیا کپ 2024 میں سری لنکا خواتین کرکٹ ٹیم کی غیر معمولی فتح کے اعتراف میں سری لنکا کرکٹ ان کے لیے 500,000 لاکھ ڈالرز کے انعام کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش محسوس کررہا ہے۔‘

    بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ سب پلیئرز کی لگن، ٹیم ورک اور گراؤنڈ میں انتھک جذبے نے ہماری قوم کے لیے بے پناہ فخر کا سامان کیا ہے۔‘

    سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اپنی خواتین کرکٹرز کے لیے مستقبل میں بھی مزید کامیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ صرف شروعات ہے، ہمیں مستقبل میں بہت سی مزید فتوحات اور شاندار لمحات کا جشن منانا ہے!‘

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کے فائنل میں نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن ویمنز کرکٹ ٹیم نئی چیمپئن بنی تھی۔

    سابق ایشین چیمپئن بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی، میزبان سری لنکا نے فائنل میں سورماؤں کو آٹھ وکٹ سے آؤٹ کلاس کیا۔

    دمبولا میں فیصلہ کن معرکے میں سری لنکا نے 166 رنز کا ہدف 8 گیندیں پہلےحاصل کرلیا، ہرشیتھا نے 69 رن کی میچ وننگ اننگز کھیلی، کپتان چماری اتھاپتھو نے نصف سنچری بنائی تھی۔

  • مہنگے ترین فلیٹ کی کرائے دار بلیاں

    مہنگے ترین فلیٹ کی کرائے دار بلیاں

    پالتو جانوروں سے محبت اور ان کی خدمت کے حوالے سے بے شمار مثالیں موجود ہیں مگر ایک ایسا خطہ بھی ہے جہاں کاروبار کرنے کے لیے لوگ گھروں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں لیکن انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔

    ان میں سے ایک سیلیکون ویلی ہے، جسے امریکا میں ٹیکنالوجی کے گڑھ اور مہنگا ترین کاروباری علاقہ تصور کیا جاتا ہے، یہاں مکانات اتنے مہنگے ہیں کہ لوگ رات سڑکوں پر بسر کرتے ہیں مگر اسی شہر میں دو خوش قمست بلیاں بھی ہیں جو ماہانہ دو لاکھ روپے سے زائد کرائے کے فلیٹ میں رہائش پزیر ہیں۔

    سان فرانسسکو کے قریب واقع پوش علاقے میں رہائش پذیر بلیوں کے مالک نے بتایا کہ وہ ان پالتو بلیوں کے لئے ماہانہ دو لاکھ سے زائد پاکستانی روپے کرایہ ادا کرتا ہے، جس کے باعث یہ بلیاں سیلیکون ویلی میں مہنگے ترین کرایہ دار جانور سے پہچانی جاتی ہیں۔

    ان خصوصی مکینوں کا آشیانہ بھی خصوصی ہے جہاں انہیں کئی سہولیات میسر ہیں، یہاں ٹی وی بھی موجود ہے اور دیگر فرنیچر بھی، بلیوں کے نگراں روزانہ ان کی دیکھ بھال کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہیں۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹس کے اس گڑھ میں رہنے والی بلیوں کے سوشل اکاؤنٹس بھی بنائے گئے ہیں، ان اکاؤنٹس پر بلیوں کی سرگرمیاں اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں جنہیں اچھے خاصے لائیکس بھی ملتے ہیں۔

     

  • پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد ساڑھے 14 ہزار سے تجاوز کرگئی

    پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد ساڑھے 14 ہزار سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد : نئے اور مہلک کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 312 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 14514 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، چند دن قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کر دیا تھا کہ مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ ہو سکتی ہے۔ سنگاپور یونی ورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن نے پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا پر 8 جون تک 97 فی صد قابو پانے کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ یکم ستمبر تک وبا پر 100 فی صد قابو پا لیا جائے گا۔

    این سی او سی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 10 ہزار 969 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 435 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 3233 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 111 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 11 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 104 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 95 اموات، سندھ میں 92 اموات، بلوچستان میں 14، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5,730 ہو گئی، سندھ میں 5,291 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 1,984، اسلام آباد میں 297 ہو گئی، بلوچستان میں 853، گلگت بلتستان میں 330 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 65 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 417 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 57 ہزار 223 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • میرا ہونے والا بچہ خلائی مخلوق کی نسل سے ہوگا، خاتون کا دعویٰ

    میرا ہونے والا بچہ خلائی مخلوق کی نسل سے ہوگا، خاتون کا دعویٰ

    پیرس : مستقنل سے آنے کا دعویٰ کرنے والی خاتون نے خلائی مخلوق پر خود کو حاملہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ’ وہ ایک بچے کو جنم دے دی جو ایلین(خلائی مخلوق) اور انسان کی مشترکا اولاد ہوگی‘۔

    تفصیلات کے مطابق مستقبل یا ماضی سے حال میں آنے کے مناظر عموماً فلموں میں تو دکھے جاتے ہیں لیکن یورپ میں ایک نوجوان خاتون نے حقیقت میں سنہ 3500 کا سفر کرکےواپس آج کے زمانے میں آنے کا دعویٰ کیا تھا جو اب نئے نئے انکشافات سے دنیا کو مزید حیرت میں مبتلا کررہی ہے۔

    غیر معمولی اور پُر اسرار خبروں کےلیے مشہور یوٹیوب چینل ایپکس ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نامعلوم خاتون نے دعویٰ کیا کہ اینڈرومیڈا نامی گلیکسی پر خلائی مخلوق نے اسے پکڑ لیا تھا۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ ’ مجھے گرفت میں لینے کے بعد خلائی مخلوق نے میرے ساتھ تعلق کیا جس کے باعث میں حاملہ ہوئی اورابسے پانچ ماہ بعد ایسے بچے کو جنم دوں گی جو انسان اور ایلین کی مشترکا اولاد ہوگا‘۔

    ویڈیو کلپ میں خاتون نے اپنی کہانی سناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جب وہ 18 سال کی عمر میں یونیورسٹی آف پیرس میں زیر تعلیم تھی، تب مبینہ طور پر ٹائم مشین پر مشتمل ایک پُر اسرار کمرہ دریافت کیا اور یونیورسٹی کے دیگر عملے کی مدد سے ٹائم مشین پر مشتمل کمرے میں کام شروع کردیا۔

    میں ٹائم ٹریولر مشین کے ذریعے سنہ 3500 میں گئی لیکن وہاں مجھے ایلینز نے پکڑلیا جس کے بعد دنیا وار زون میں تبدیل ہوچکی تھی، خاتون نے بتایا کہ مقناطیسی اور تابکاری لہروں کے باعث ہمارے واپس آنے کے راستے بھی بند ہوچکے تھے۔

    نامعلوم خاتون کا کہنا تھا کہ ’وہاں ہمارے ساتھ پُرتشدد ، ذلت آ میز اور درد ناک سلوک کیا گیا اس لیے میں مزید تفصیل میں نہیں جانا چاہتی‘۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ میں ایک نوح نامی برطانوی نوجوان نے سنہ 2030 سے آنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم ایک ہفتہ قبل نوح نے انکشاف کیا کہ مستقبل سے آنے کی ویڈیوجھوٹی تھی، نوح نے بتایا کہ اصل میں وہ ایک یوٹیوبرڈینس بل ہے۔

  • دوران حج قربانی کے عمل کی نگرانی کیلئے 500 کیمرے نصب

    دوران حج قربانی کے عمل کی نگرانی کیلئے 500 کیمرے نصب

    ریاض : سعودی حکام نے قربانی کے عمل کے عمل کو منظم کرنے اور جانوروں کی صحت و تندرستی کے باعث پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی پر نظر رکھنے کیلئے کیمرے نصب کردیئے ۔

    تفصیلا ت کے مطابق سعودی حکام نے حج کے موقع پر قربانی کےعمل کی 500ڈیجیٹل کیمروں سے نگرانی کرنے کا اعلان کردیا، کیمروں سے نگرانی کا مقصد قربانی کے عمل کو منظم بنانا، قربانی کی شرائط پر عمل درآمد اور جانوروں کی صحت، تندرستی اور ماحولیاتی پیچیدگیوں پر نظر رکھنا ہے۔

    حج کے موقعے پر قربانی پروگرام کے سپروائزر رحیمی احمد رحیمی کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کی جانب سے ادا کیے جانے والے فریضہ قربانی کو مزید اچھے انداز میں انجا م دینے کےلیے گراؤنڈ پر موجود دوسرے اداروں کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔

    رحیمی احمد کا کہنا تھا کہ مذکورہ اقدامات کا مقصد قربانی کے جانوروں کے انتخاب، ان کی صحت و تندرستی اور ن کے ذبح کرنے کی شرائط پرعمل درآمد کی نگرانی ہے جس کےلیے کنڑول روم قائم کردیا گیا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کنڑول روم میں وزارت داخلہ، خزانہ، بلدیاتی اور دیہی امور،انصاف وقانون، مذہبی امور، حج وعمرہ، ماحولیات اور آبائی وسائل، سماجی ترقی، مکہ معظمہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور خادم الحرمین حج وعمرہ ریسرچ سینٹر کے نمائندے موجود ہیں۔

    رحیمی کے مطابق نگرانی کےلیے 500 ڈیجیٹل کیمرے نصب کیے گئے ہیں جس کےذریعے24 گھنٹے جانوروں پر نظر رکھی جارہی ہے تاکہ اگر کوئی جانور بیمار ہو تو اسے فوراً دوسرے جانوروں سے علیحدہ کیا جاسکے۔

  • کے پی کے: احتساب کمیشن ایکٹ میں ترمیم، ارکان اسمبلی کی تںخواہوں میں اضافہ

    کے پی کے: احتساب کمیشن ایکٹ میں ترمیم، ارکان اسمبلی کی تںخواہوں میں اضافہ

    پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے احتساب کمیشن ایکٹ میں ترامیم اور اپنے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا جبکہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی تنخواہ میں پانچ سو فیصد اضافہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے احتساب کمیشن ایکٹ میں ترامیم اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور الاونسسز میں اضافے کی منظوری دے دی، سول سیکریٹریٹ پشاور میں وزیر اعلیٰ کے پی کے کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کےاجلاس میں یہ منظوری دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے ضیاء الحق کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد حکومتی ترجمان مشتاق غنی نے میڈیا کو بتایا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظور شدہ متفقہ قرار داد کی روشنی میں کابینہ نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسس میں منظوری دی ہے۔

    مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ کابینہ نے 10 فیصد کم فارمولے کی بنیاد پر تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی ہے دیگر صوبوں کے ارکان اسمبلی کے مقابلے مں تنخواہوں اور الاونسس میں قلیل اضافہ کیا گیا ہے۔

    وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کی تنخواہ کسی بھی وفاقی وزیر سے 10 فیصد کم بنتی ہےحکومتی ترجمان تنخواہوں اور الاؤنسس میں اضافے کے نتیجے میں خزانے پر پڑنے والے بوجھ کا جواب دینے سے کتراتے رہے۔

    خیبر پختوںخوا اسمبلی کے اجلاس میں وزراء کے مراعات کو یکم جولائی تک نافذ کر نے کا حکم صادر کر دیا ہے اس میں اسپیکر خیبر پختونخوا کی تنخواہ 80 ہزار سے بڑھا کر لاکھ 55 ہزار جبکہ ڈپٹی سپیکر 54 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 45 کردیا گیا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی تنخواہ 40 ہزار سے بڑھا کر2 لاکھ روپے کر دی گئی۔

    احتساب ایکٹ کے تحت عدالتی حکم کے بعد ملزم کو گرفتارکیا جائیگا

    علاوہ ازیں حکومتی ترجمان مشتاق غنی نے بتایا ہے کہ احتساب ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے مطابق اب احتساب کمیشن کسی بھی ملزم کو احتساب عدالت کے احکامات کے بعد گرفتار کرے گا جبکہ 5 کروڑ روپے سے زیادہ کرپشن کی تحقیقات احتساب کمیشن جبکہ 5 کروڑ روپے سے کم کرپشن کی تحقیقات اینٹی کرپشن کریگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ احتساب کمیشن ایکٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کابینہ کے اراکین نے مختلف ترامیم تفویض کی ہیں۔

    مزید پڑھیں : پنجاب: ارکان قومی اسمبلی کو فی کس 20 کروڑ روپے جاری

    کابینہ اجلاس میں ایف آئی آر میں اصلاحات سےاتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا کہ کسی بھی ایف آئی آر پر اس وقت تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی جائیگی جب تک کافی شواہد موجود نہ ہوں۔