Tag: 500 سے زائد رنز

  • بنگلادیش کے 500 سے زائد رنز بنانے کے بعد مہدی حسن نے بڑا دعویٰ کردیا

    بنگلادیش کے 500 سے زائد رنز بنانے کے بعد مہدی حسن نے بڑا دعویٰ کردیا

    راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کی جانب سے 500 سے زائد رنز بنانے کے بعد آل راؤنڈ مہدی حسن نے بڑا دعویٰ کردیا ہے۔

    بنگلادیش کے آل راؤنڈر مہدی حسن مراز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش اچھی پوزیشن میں ہے، کل کا دن اہم ہوگا۔

    مہدی حسن کا کہنا تھا کہ بنگلادیشی بالرز نے آخری روز پاکستانی بیٹرز کے خلاف اچھی بالنگ کی تو ٹیسٹ جیتنے کیلئے اچھا موقع ہوگا،

    آل راؤنڈر نے کہا کہ مشفیق الرحیم نے بہت اچھا کھیلا، پارٹنرشپ اچھی ہوئی، ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں، بنگلادیش نے کافی عرصے بعد 500 سے زائد رنز اسکور کیے۔

    خیال رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم نے 191 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

    ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 23 رنز بنالیے ہیں اور انھیں بنگلا دیش کی برتری ختم کرنے کے لیے 94 رنز درکار ہیں۔