Tag: 500 pakistani

  • عرب ممالک اور قطر کا تنازع، 500 پاکستانی عمرہ زائرین دوحا میں‌ پھنس گئے

    عرب ممالک اور قطر کا تنازع، 500 پاکستانی عمرہ زائرین دوحا میں‌ پھنس گئے

    دوحا: سعودی عرب کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع ہونے کے بعد 500 سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین دوحا ایئرپورٹ پر 10 گھنٹے سے پھنسے ہوئے ہیں لیکن ان کی کوئی مدد نہیں کی جارہی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ لاہور واصف محمود کے مطابق قطر ایئرویز کے ذریعے دوحا کے راستے سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، لاہور سے دوحا پانچ سو سے زائد پاکستانی قطر ایئرویز کی پروازوںqr-621 اورqr- 629 کے ذریعے دوحا ایئرپورٹ پہنچے ہیں جو مسلسل احتجاج کررہے ہیں لیکن ان کی سنی نہیں جارہی۔


    یہ ضرور پڑھیںسعودی عرب مصر سمیت 6 عرب ممالک کے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع


    مسافروں کا کہنا ہے کہ نہ انہیں کھانا دیا جارہا ہے اور نہ انہیں ہوٹل منتقل کیا جارہا ہے جیسا کہ کسی بھی پرواز کی تاخیر کی صورت میں ہوتا ہے۔

    مسافروں نے بتایا کہ وہ بہت تکلیف کا شکار ہیں، زائرین میں 7 سے 8 کم سن بچے بھی موجود ہیں، ابھی تک پاکستانی سفارت خانے نے کوئی رابطہ نہیں کیا، وہ لائؤنج میں بیٹھے ہیں اور انہیں دس گھنٹے کا وقت گزر چکا ہے لیکن انتظامیہ کوئی واضح بات نہیں کہہ رہی اور اگلی فلائٹ سے متعلق کچھ آگاہ نہیں کررہی۔

    ایک پاکستانی نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ (دیکھیں ویڈیو) ہم لوگ لاہور سے دوحا صبح 5 بجے پہنچے، آٹھ بجے سے احرام میں ہیں اور اب 10 گھنٹے گزر چکے ہیں، ہمیں بتایا گیا ہے کہ غیر معینہ مدت تک لیے قطر ایئرویز کی تمام فلائٹس منسوخ کردی گئی ہیں۔

    مسافر نے کہا کہ ہمیں قطر ایئرپورٹ  والے کچھ گائیڈ نہیں کررہے حکومت سے اپیل ہے کہ وہ مدد کرے، ہم 4 سے 5 سو پاکستانی ہیں جو یہاں بہت پریشان ہیں۔

    واضح رہےکہ سعودی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد نےقطرپرالقاعدہ اور داعش کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے جس کے بعد سعودی عرب سمیت 6 عرب ممالک نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں اور قطر ایئرویز کو ان چاروں ممالک کے ایئرپورٹس آنے سے روک دیا گیا ہے

    ان ممالک نے تمام قطری افراد کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

    دوسری جانب قطر نے اس بائیکاٹ کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

    یہ پڑھیں: قطر نے عرب ممالک کے اقدام کو بلا جواز قرار دے دیا


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • دمام: اقامہ نہ لگنے پر 500 پاکستانی پھنس گئے، دفتر خارجہ خاموش

    دمام: اقامہ نہ لگنے پر 500 پاکستانی پھنس گئے، دفتر خارجہ خاموش

    دمام : سعودی عرب میں کمپنی کی جانب سے اقامہ نہ لگنے پر پانچ سو سے زائد پاکستانی پھنس گئے اور کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، متاثرین کو چھ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی،فاقے کرنے لگے، چار متاثرین انتقال بھی کرگئے  لیکن دفتر خارجہ تاحال خاموش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دیار غیر میں رزق تلاش کرنے والے رُل گئے ۔ سعودی کمپنی کی ہٹ دھرمی نے پانچ سو سے زائد پاکستانیوں کو دمام میں پھنسا دیا۔

    کمپنی کی جانب سے اقامہ نہ لگنے پر پاکستانی شہری ایک کیمپ میں چھ ماہ سے زندگی گزار رہے ہیں۔ سعودی عرب کے شہر دمام میں پھنسے پاکستانیوں کی زندگی بد سے بدتر ہو گئی۔


    500 stranded Pakistani workers in Saudi Arabia… by arynews

    کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات ختم ہو گئیں، گھروں میں بھی فاقے ہونے لگے، متاثرین بھوک سے بچ گئے تو بیماری ان کی جان لے لے گی۔

    پاکستانی سفارتخانہ بھی ان کی مدد کو تیار نہیں۔ ایک پاکستانی شہری نے اے آر وائی نیوز کے ذریعے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں وہاں سے نکالا جائے۔ وہ بھوکے مر رہے ہیں، پاکستانی شہریوں کو کیمپ میں نہ کھانا میسر ہے نہ ہی چھ ماہ سے تنخواہیں ملی ہیں۔

    متاثرین نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ چار پاکستانی دل کادورہ پڑنے سے کیمپ میں ہی انتقال کرچکے ہیں،اجازت نامہ نہ ہونے کے باعث کہیں آجا بھی نہیں سکتے، کمپنی کا مالک کہتا ہے میرے پاس پیسہ نہیں ہے، ہم بھوکے مررہے ہیں، دعا کرنے کا کہا جاتا ہے کوئی حل نہیں نکالا جارہا،حکومت پاکستان ہماری واپسی کا بندوبست کرے۔

    ایک متاثرہ شخص نے کہا کہ بہت مشکل میں ہیں، مسئلہ ایسے حل ہونے والا نہیں ہے ، حکومت ہمیں مشکل سے نکالے۔

    حل کیلئے سرتاج عزیز اور طارق فاطمی کو خطوط لکھ چکا، مراد سعید

     

    پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی امداد کے لیے کوششیں کررہا ہوں، مسئلے کے حل کے لیے مشیر خزانہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی برائے خارجہ طارق فاطمی کو بھی خطوط لکھے تاہم مسئلہ حل نہ ہوا، حکومت بھارت کے مدمقابل اپنی کمیونٹی کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی۔

     

    مراد سعید نے کہا کہ سرتاج عزیز نے خط کے جواب میں کہا کہ پاکستانیوں کو اقامے پر کوئی شکایت نہیں۔

    دوسری جانب اے آر وائی نیوز نے دفتر خارجہ سے بھی رابطہ کیا لیکن وہاں سے بھی کوئی جواب نہیں ملا، اس معاملے پر دفتر خارجہ تاحال خاموش ہے۔

  • یمن سےپانچ سودو پاکستانیوں کولےکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    یمن سےپانچ سودو پاکستانیوں کولےکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    کراچی: یمن سےپانچ سودو پاکستانیوں کولےکر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا، ایئرپورٹ پراہلخانہ کی استقبال کیلئےتیاریاں، دوسرا طیارہ آج یمن جائےگا۔

    پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یمن سے محصور پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچ گیا رشتہ داروں کی خوشی قابل دید تھی۔

    وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر پی آئی اے کی خصوصی پرواز یمن سے محصور پاکستانیوں کو لیکر یمن حدیدہ سے  وطن واپس پہنچ  گیا ہے، طیارے میں502 پاکستانی  موجود ہیں۔ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔  پرواز پی کے نے کراچی میں لینڈ  کیا۔ جس کے بعد یہ خصوصی پرواز مسافروں کے لیکر اسلام آباد جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں پھیلتی بد امنی اور حوثی باغیوں کی جانب سے جاری جنگ کے باعث یمن میں مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت سر توڑ کوششیں کر رہی تھی،اسی حوالے سے پاکستانی سفیر کی سربراہی میں پاکستانیوں کا انخلاءکیا جا رہا ہے۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے یمن میں محصور پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پی آئی اے سمیت پاکستان نیوی کا بحری جہاز بھی بھجوایا گیا تھا اور اب پی آئی اے کا پہلا طیارہ پاکستانی مسافروں کو لے کر وطن واپس پہنچ گیا ہے ،  جہاں آنے والے پاکستانیوں کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

  • یمن میں محصورپانچ سو پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

    یمن میں محصورپانچ سو پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

    صنعا : یمن میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور صنعا سے حدیدہ پہنچنے والے پانچ سو پاکستانی شہری پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے آج واپس لائے جائیں گے۔

    یمن کے دارالحکومت صنعا سے چھ سو پاکستانیوں کا قافلہ گزشتہ رات حدیدہ پہنچا تھا۔ انھیں لینے کے لیے جانے والی پی آئی اے کی پہلی پرواز میں پانچ مسافروں کی ہی گنجائش ہے۔

    کرائسس مینجمنٹ سیل کے اہلکار کا کہنا تھا کہ صنعا سے حدیدہ کے زمینی سفر میں پاکستانی شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ جو تھوڑی بہت دشواری ہوئی وہ صرف سکیورٹی کلیئرنس کے دوران ہوئی۔

    یمن میں پاکستانی سفیر نے یمن کے دیگر شہروں میں رہنے والے پاکستانیوں کو بھی حدیدہ پہنچنے کو کہا تھا۔

    پاکستانی شہریوں کے یمن سے فوری اور محفوظ انخلاء سے متعلق انتظامات اور معلومات کے لئے اسلام آباد میں قائم کرائسس مینیجمنٹ سیل کے اہلکار کا کہنا ہے کہ یمن میں اس وقت تین ہزار پاکستانی موجود ہیں، جنہیں بحفاظت پاکستان لانے کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں۔