Tag: 5000 runs

  • ٹی 20 کپتان بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

    ٹی 20 کپتان بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

    سمرسٹ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 کپتان بابر اعظم نے مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ میں اپنے 5 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ میں سمرسٹ اور گلیمورگن کے درمیان میچ میں بابر اعظم نے 5 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔

    بابراعظم ٹی 20 میں 5 ہزار رنز بنانے والے چھٹے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ ان سے قبل شعیب ملک، محمد حفیظ، کامران اکمل، احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی 5 ہزار رنز مکمل کر چکے ہیں۔

    سنہ 2016 میں انگلینڈ کے خلاف اپنا ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے بابر اعظم 29 ٹیسٹ، 74 ون ڈے، اور 41 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔

    وہ اب تک ٹیسٹ میں 2 ہزار 45 اور ون ڈے میچز میں 3 ہزار 359 رنز بنا چکے ہیں۔

    بابر اعظم نے گزشتہ سال ٹی 20 بلاسٹ کی 13 اننگز میں مجموعی طور پر 578 رنز بنائے تھے جس میں 102 رنز کی شاندار سنچری بھی شامل تھی۔

  • جمیکا ٹیسٹ ، مصباح الحق نے 5000 اور سرفراز نے 2000 رنز مکمل کرلئے

    جمیکا ٹیسٹ ، مصباح الحق نے 5000 اور سرفراز نے 2000 رنز مکمل کرلئے

    جمیکا : پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ ہزار اور سرفراز احمد نے دو یزار رنز مکمل کرلیے، مصباح الحق پانچ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے ساتویں پاکستانی بن گئے ہیں۔

    جمیکا ٹیسٹ پاکستانی بیٹسمینوں کیلئے یادگار بن گیا، پہلے یونس خان اور اب کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد نے ایک ایک سنگ میل عبور کیا، مصباح الحق نے ٹیسٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرلئے، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے ساتویں پاکستان کھلاڑی ہیں، مصباح الحق کے پاس ٹیسٹ میں بحیثیت پاکستانی کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی ہے۔

    ان سے قبل یہ سنگ میل عبور کرنے والوں میں جاوید میاں داد، ظہیر عباس، سلیم ملک، محمد یوسف،ا نضمام الحق اور یونس خان شامل ہیں جبکہ مصباح الحق 5 ہزار رنز بنانے والے طویل العمر دوسرے بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔

    مصباح الحق نے پچھلے سال دورہ انگلینڈ کے لارڈزٹیسٹ میں شاندار سنچری بنائی تھی جبکہ مصباح کی قیادت میں پاکستان نے سیریز دو دو سے برابر کی تھی، اس کارکردگی کے نتیجے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئی، اس بنیاد پر مصباح کو وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں رکھا گیا ہے۔

    دوسری جانب سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں دوہزار رنز مکمل کیے اور وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے بتیسویں پاکستانی بیٹسمین ہیں۔


    مزید پڑھیں : یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے


    اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممتاز بیٹسمین یونس خان نے جمیکا ٹیسٹ میں اپنے کیریئر کے دس ہزار رنز مکمل کرلئے، وہ دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین ہیں

    پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں حنیف محمد، جاوید میانداد، انضمام الحق، محمد یوسف جیسے کئی نامور بیٹسمین گذرے لیکن یونس نے رنز میں ان سب پر بازی لے گئے۔