Tag: 51 dead

  • گوئٹے مالا : مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار،51 مسافر ہلاک

    گوئٹے مالا : مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار،51 مسافر ہلاک

    گوئٹے مالا میں مسافر بردار بس ایک گہری کھائی میں جا گری جو ان کیلیے موت کا کنواں ثابت ہوئی۔ حادثے میں 51 افراد جان سے گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوئٹے مالا میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں اکیاون افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 10 مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔

    اس حوالے سے متعلقہ حکام نے بتایا کہ مسافر بس سان آگسٹن شہر سے دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی جارہی تھی۔

    تیز رفتاری کے باعث بس ڈرائیورسے بےقابو ہوگئی اور ریلنگ توڑتی ہوئی پل سے 66 فٹ نیچے گہرے نالے میں گرگئی۔

    درجنوں مسافروں کی ہلاکت پر گوئٹے مالا کے صدر برنارڈو اریوالو نے تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
    فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں بس کو گندے پانی میں ڈوبا ہوا دکھایا گیا ہے، جس کے ارد گرد مسافروں کی لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔

    ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمی ہونے والے مسافروں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 51 اموات کی تصدیق کردی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق اب تک 36مردوں اور15 خواتین کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، بس میں 70سے زیادہ مسافرسوار تھے۔ بہت سے مسافر گندے نالے کی کیچڑ میں پھنس کر رہ گئے جنہیں کافی تگو دو کے بعد نکالا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، مکمل تفتیش کے بعد ہی حادثے کی اصل وجہ کے بارے میں کچھ کہا جا سکتا ہے، مزید تحقیات جاری ہیں۔

  • بغداد: عراق میں 3 بم دھماکوں میں51 افراد ہلاک

    بغداد: عراق میں 3 بم دھماکوں میں51 افراد ہلاک

    بغداد :عراق میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکوں میں اکیاون افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے، شدت پسند تنظیم داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    عراقی دارالحکومت بغداد کے شاپنگ سینٹر پر شدت پسندوں کے حملے میں سترہ افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس سے قبل عمارت کے باہر مارکیٹ میں ایک کار بم دھماکہ ہوا، مسلح حملہ آور گولیاں برساتے شاپنگ سینٹر میں داخل ہو گئے اور وہاں موجود افراد کو یرغمال بنا لیا۔

    سکیورٹی فورسز کے عمارت میں داخل ہونے پر دو حملہ آوروں نے خود کش دھماکہ کردیا، اسی دوران شمالی بغداد میں دو بم دھماکے ہوئے، جن میں بیس سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔