Tag: 56 killed

  • افغانستان: طالبان کے متعدد دہشت گرد حملے، 56 افراد ہلاک

    افغانستان: طالبان کے متعدد دہشت گرد حملے، 56 افراد ہلاک

    کابل: افغانستان میں طالبان نے متعدد دہشت گرد حملے کیے جس کے باعث 56 افراد ہلاک ہوئے جبکہ عسکریت پسندوں نے مختلف علاقوں پر قبضہ بھی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان نے افغان صوبے قندوز، جوزجان اور سرے پل پر دہشت گرد حملے کیے جس کے باعث تقریباً 56 افراد کی ہلاکتیں ہوئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شدت پسندوں نے صوبہ قندوز، سرے پل اور جوزجان میں تازہ حملے کیے اور فوجی چھاؤنیوں سمیت مختلف علاقوں پر قبضہ بھی کرلیا۔

    افغان حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ حملوں کے نتیجے میں درجنوں سیکیورٹی اہلکاروں کے اغوا ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، حکام نے ان حملوں کو شدید ترین قرار دیا ہے۔

    افغانستان میں فورسز کی چوکیوں پر طالبان کا حملہ، 30 اہلکار ہلاک

    حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ جوابی کارروائیوں میں متعدد طالبان جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز طالبان جنگجوؤں نے افغانستان کے صوبے بغلان میں فوجی اور پولیس چوکیوں پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 30 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل افغانستان میں شدت پسندوں کی جانب سے دو دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ افغان صوبے فریاب میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں مبینہ طور پر 73 طالبان ہلاک جبکہ 31 زخمی ہوئے تھے۔

  • نائجیریا : مداگالی میں 2خود کش دھماکے، 56 افراد ہلاک، 177زخمی

    نائجیریا : مداگالی میں 2خود کش دھماکے، 56 افراد ہلاک، 177زخمی

    ابوجا: نائجیریا کے شہر مداگالی میں دو خود کش دھماکوں میں 56افراد ہلاک اور 177 زخمی ہوگئے۔

    نائجیریا کی اداما ریاست کے شہر مداگالی کے مصروف ترین مارکیٹ میں دو خواتین خودکش بمبار نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا،جس کے نتیجے میں 30 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ مزید چھبیس افراد نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھپن ہوگئی ہے، زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    سرکاری حکام کے مطابق دو خواتین جو مارکیٹ میں خریدار بن کر آئی تھی، خودکش دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔

    دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیکر سرچ شروع کردی۔

    سرکاری حکام نے شہریوں سے اپیل خون کی عطیات کی اپیل کی ہے۔


    مزید پڑھیں : نائجیریا میں دوخودکش حملے، 60 ہلاک درجنوں زخمی


    یاد رہے کہ رواں سال فروری میں نائیجیریا میں یکے بعد دیگرے دو خودکش حملوں میں 60 افراد ہلاک اور 78 زخمی ہوئے تھے، یہ حملہ بھی خواتین نے کیا تھا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ 7 سال سے نائیجیریا میں جاری خانہ جنگی اور مسلح کشیدگی میں اب تک 20000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ خود کش دھماکوں کیلئے خواتین کو استعمال کیا ہے اس سے قبل بھی اس طرح کے حملوں کے لئے خواتین اور بچوں کو استعمال کیا جاتا رہا ہے۔