Tag: .

  • کراچی : شوہر کے تشدد کا شکار نوبیاہتا دلہن  دم توڑ گئی

    کراچی : شوہر کے تشدد کا شکار نوبیاہتا دلہن دم توڑ گئی

    کراچی : شوہر کے تشدد کا شکار نوبیا ہتادلہن دم توڑ گئی ، مقتولہ کی شادی 16 جون کواشوک سے ہوئی تھی اور واقعہ 17 جون کو پیش آیا تھا ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری شاہ بیگ لین میں شوہر کے تشدد کا شکار نوبیا ہتادلہن شانتی اسپتال میں دم توڑ گئی۔

    پولیس نے بتایا کہ 19 سالہ شانتی نے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں دم توڑا ، شوہرکے بہیمانہ تشدد کا شکار 19سالہ شانتی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھی

    مقتولہ کی شادی 16 جون کواشوک سے ہوئی تھی اور واقعہ 17 جون کو پیش آیا تھا، ملزم نے لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں کو کاٹا تھا جس سے اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی تھی۔

    بعد ازاں بغدادی پولیس نے ملزم اشوک کو گرفتارکرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اشوک کیخلاف لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی: گھر سے نئی نویلی دلہن کی لاش برآمد

    یاد رہے چند ماہ قبل محمود آباد کے علاقے کشمیر کالونی میں گھر سے نئی نویلی دلہن کی لاش ملی تھی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ متوفیہ کی 3 روز قبل شادی ہوئی تھی لیکن جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے، لواحقین کا بیان ہے کہ متوفیہ کو سانس کا عارضہ تھا۔

    دلہن کے لواحقین نے پولیس حکام کو بتایا تھا کہ متوفیہ کو اکثر دورے پڑنے کی شکایت بھی رہتی تھی۔

  • سانحہ لیاری : ایس بی سی اے بلڈنگ پر پولیس کا چھاپہ، متعدد اعلیٰ افسران زیرِ حراست

    سانحہ لیاری : ایس بی سی اے بلڈنگ پر پولیس کا چھاپہ، متعدد اعلیٰ افسران زیرِ حراست

    کراچی : پولیس نے لیاری بلڈنگ گرنے کے واقعے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) بلڈنگ پر چھاپہ مار کر متعدد اعلیٰ افسران کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) بلڈنگ پر پولیس نے چھاپہ مارا اور اس دوران متعدد اعلیٰ افسران حراست میں لیے گئے۔

    ذرائع ایس بی سی اے نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران ڈی جی ایس بی سی اےکی موجودگی میں افسران کو حراست میں لیا گیا۔

    ایڈیشنل ڈی جی عرفان نقوی، ڈائریکٹراشفاق کھوکھو، ڈائریکٹراسٹرکچرفہیم مرتضیٰ ، ڈپٹی ڈائریکٹر عاصم خان، فہیم صدیقی، انسپکٹرذوالفقارشاہ ، ڈائریکٹر انڈسٹریز جلیس صدیقی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظفر حراست میں لینے والوں میں شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق ڈائریکٹر آصف رضوی کو اجلاس میں بلا کر حراست میں لیا گیا، اجلاس میں 2021 سے 2025 تک غیر قانونی طور سے بنائے گئے اضافی پورشنز کی تعمیرات پر بات چیت کی جارہی تھی۔

    مزید پڑھیں : لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    ذرائع کے مطابق افسران اور بلڈرز کے خلاف بغدادی تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، حراست میں لئے گئے افسران کا تعلق لیاری ڈویڑن اور ساوتھ زون سے ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ تمام افسران کو لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے حراست میں لیا گیا ہے۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے لیاری عمارت گرنے کے واقعے پر اسحاق کھوڑو کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کی تھی۔

    ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ( ایس بی سی اے ) محمد اسحاق کھوڑو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔

    محمد اسحاق کھوڑو کی جگہ شاہ میر خان بھٹو نئے ڈی جی ایس بی سی اے تعینات کر دیے گئے تھے۔

  • فیصل آباد : ادھار سامان نہ دینے پر گاہک نے دکاندار گولیاں برسا دیں

    فیصل آباد : ادھار سامان نہ دینے پر گاہک نے دکاندار گولیاں برسا دیں

    فیصل آباد : ادھار سامان نہ دینے پر گاہک نے دکاندار گولیاں برسا دیں تاہم زخمی خضر حیات کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے نیامو آنا میں ادھار سامان نہ دینے پر گاہک نے فائرنگ کر کے دکاندار کو زخمی کر دیا۔

    ملزم مبشر زمین پر گرے خضر حیات پر گولیاں برساتا رہا تاہم تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ نیامو آنا کے رہائشی خضر حیات نے اسی گاوں کے مبشر کو ادھار پر سامان دینے سے انکار کیا تھا اور اسی رنجش پر مبشر اپنے ساتھی عبدالرحیم کے ساتھ موٹرسائیکل پر دکان پر پہنچا اور خضر حیات کو تشدد کرتے ہوئے دکان سے باہر پھینک دیا۔

    بعدازاں ملزم نے زمین پر گرے خضر حیات کی ٹانگوں پر پستول سے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔

    زخمی خضر حیات کو اسپتال منتقل کر دیا گیا اور تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ شہری کے بھائی اکرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم مبشر عباس کو گرفتار کر لیا ۔

    فوٹیج میں تشدد سے نڈھال خضر حیات زمین پر گرا نظر آتا ہے جبکہ ملزم مبشر کو خضر کی ٹانگوں پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، فوٹیج میں دونوں ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہوتے نظر آتے ہیں۔

  • بڑی سہولت ختم  ! بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین  کے لئے اہم خبر

    بڑی سہولت ختم ! بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد: بجٹ آتے ہی بجلی صارفین کو دی جانے والی بڑی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کو دی جانے والی سہولت سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ڈاک خانوں میں بجلی بل جمع کرانے کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یکم جولائی سے بجلی بل ڈاکخانوں میں جمع نہیں ہوسکیں گے۔

    اس حوالے سے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے پاکستان پوسٹ کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

    مزید پڑھیں : یکم جولائی سے بجلی کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ، ترجمان پاور ڈویژن کا اہم بیان آگیا

    ذرائع نے بتایا کہ آئیسکو کی جانب سے پاکستان پوسٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ اقدام کا مقصد وصولیوں کے نظام کا ڈیجیٹائز کرنا ہے بل وصولیوں کا نظام مینوئل سے ڈیجیٹل کلیکشن پرمنتقل کیاجارہاہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ فیصلے کا مقصد نقد کیش سے ہونے والی وصولیوں میں نقصانات کو کم کرنا ہے۔

  • کراچی  میں  5 دن سے لاپتہ 13 سالہ بچہ مل گیا

    کراچی میں 5 دن سے لاپتہ 13 سالہ بچہ مل گیا

    کراچی : 5 دن سے لاپتہ 13 سالہ بچہ مل گیا پولیس نے بتایا بچہ داخلہ نہ ہونے پر دل برداشتہ ہوکر گھر چھوڑ کرچلا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شیرشاہ پولیس نے کارروائی کرتے 5 دن سے لاپتہ بچے کو تلاش کر کے اہلخانہ نے حوالے کر دیا۔

    ایس ایس پی انوسٹی گیشن اظہرجاوید کا کہنا تھا کہ 13 سالہ بچہ علی حسن عالمگیرروڈ شیر شاہ سے لاپتہ ہوا تھا۔

    ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی نے کہا کہ بچےکےاغواءکامقدمہ درج کیاگیا تھا، بچے نے 9 ویں کلاس میں داخلہ نہ ہونے پر دل برداشتہ ہوکر گھر چھوڑ دیا تھا۔

    یاد رہے اسلام آباد کے بڑے شاپنگ مال سے 3 سال کابچہ لاپتہ ہوگیا تھا ، بچے کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ، جس کے بعد پولیس نے متعلقہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجزحاصل کرلیں۔

    سی سی ٹی وی فوٹیجز میں 2 خواتین اور ایک بچے کیساتھ اذلان کو پارکنگ کی طرف جاتے دیکھا گیا تھا، والدہ کا کہنا تھا کہ 2خواتین اور ایک 7سال کا بچہ میرے 3 سالہ بچے کو لے گئے۔

  • ٹرمپ کی’گولڈ کارڈ‘ ویزا اسکیم، 1 دن میں 1000 کارڈز فروخت

    ٹرمپ کی’گولڈ کارڈ‘ ویزا اسکیم، 1 دن میں 1000 کارڈز فروخت

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متعارف کردہ گولڈ کارڈ ویزا اسکیم میں 1 دن میں 1000 کارڈز فروخت ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متعارف کردہ گولڈ کارڈ یا گولڈن ویزا اسکیم میں غیر معمولی کامیابی ملی۔

    امریکی وزیر نے ایک دن میں ایک ہزر کارڈ فروخت کرنے کا دعوی کر دیا۔

    امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لُٹنک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ہی دن میں ایک ہزار گولڈ کارڈز فروخت کیے، فی کارڈ پچاس لاکھ ڈالر کے حساب سے فروخت ہونے پر پانچ ارب ڈالر کی رقم امریکا آئی۔

    کامرس سکریٹری نے یہ بھی کہا کہ یہ پروگرام "تقریباً دو ہفتوں میں” باضابطہ طور پر شروع ہو جائے گا، "ایلون مسک ابھی اس کے لیے سافٹ ویئر بنا رہا ہے۔

    ہاورڈ لُٹنک کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ایک تحقیق کے مطابق، "دنیا میں 37 ملین لوگ ایسے ہیں جو گولڈ کارڈ خریدنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

    خیال رہے امریکی صدر ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ نامی امیگریشن اسکیم متعارف کرائی تھی، جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس اسکیم کے تحت 5 ملین ڈالر کی خطیر رقم کے عوض دولت مند غیر ملکی افراد امریکی شہریت بھی حاصل کرسکیں گے۔

    صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ اقدام موجودہ ای بی فائیو ویزا پروگرام کو تبدیل کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس پر دھوکہ دہی اور غلط استعمال کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر پورٹل بنوالیا

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر پورٹل بنوالیا

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر پورٹل بنوالیا اور عید کے بعد سوفٹ انکروچمنٹ ہٹانے کی واضح ہدایت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں انھوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز شہر کا دورہ کریں اور شہر میں گٹرز کا بہنا ، صفائی کے مسائل اور غیر قانونی پارکنگ پر نظر رکھیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پرپورٹل بنوالیا اور ہدایت کی افسران گٹرز، تجاوزات اور صفائی ستھرائی کو پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی رمضان میں پولیس کا گشت بڑھایا جائے، عید کی شاپنگ کے لیےلوگ مارکیٹس جائیں گےسہولیات فراہم کریں اور اسٹریٹ لائٹس،ٹریفک مینجمنٹ اور سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

    مراد علی شاہ نے روڈ کٹنگ سینٹر لائیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا شہر میں روڈ کٹنگ کی اجازت اب صرف میئر یا کمشنر دیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے عید کے بعد سوفٹ انکروچمنٹ ہٹانے کی ہدایت دے دی اور کہا لیاری میں جاری پانی کی لائن بچھانے کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے میئر کراچی کو ہدایت کی کہ شہر کی اہم مارکیٹس کو خوبصورت کیا جائے، مجھے چار مارکیٹس اس مالی سال کے آخر تک مکمل کرکے دیں۔

  • وزیراعظم  آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات متوقع

    وزیراعظم آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات متوقع

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج 4 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں ان کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج سےبائیس مارچ تک سعودی عرب کادورہ کریں گے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان سےاہم ملاقات متوقع ہے۔

    دورے کے دوران ملاقاتوں میں تجارتی شراکت داری،اقتصادی تعاون کےفروغ پرغورہوگا اور دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری پربات ہوگی۔

    ملاقاتوں میں عالمی و علاقائی امور اورغزہ کامعاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

    توقع ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی اور دوطرفہ، علاقائی اور عالمی معاملات پر سفارتی ہم آہنگی بڑھے گی۔

    یاد رہے وزیر اعظم شہباز نے آخری بار گزشتہ سال دسمبر میں مملکت کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے ‘ون واٹر سمٹ’ سے خطاب کیا تھا اور پانی سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چھ نکاتی عالمی ایجنڈا تجویز کیا تھا۔

  • انسانیت سوز واقعہ، سسرالیوں نے داماد کو رسیوں سے باندھ کر ٹرین کے آگے پھینک دیا

    انسانیت سوز واقعہ، سسرالیوں نے داماد کو رسیوں سے باندھ کر ٹرین کے آگے پھینک دیا

    بھکر : سسرالیوں نے داماد کو رسیوں سے باندھ کر ٹرین کے آگے پھینک دیا، جس سے نوجوان کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھکر میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں سسرالیوں نے داماد کو رسیوں سے باندھ کر ٹرین کے آگے پھینک دیا، ٹرین کی زد میں آ کرنوجوان کی ٹانگیں کٹ گئیں

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعہ گڈولہ پھاٹک کے قریب پیش آیا تاہم زخمی نوجوان کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    نوجوان روٹھی ہوئی بیوی کومنانےکیلئےسسرال آیا جہاں اس کا سسرال والوں سے جھگڑا ہو گیا ۔۔۔

    یاد رہے جیکب آباد میں سسرالیوں نے داماد پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی تھی، تاہم جھلسے ہوئے نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    اہلخانہ نے الزام لگایا تھا کہ علی محمدسر کی کو سسر اور اس کے ساتھیوں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

  • کراچی: تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق، نوجوان زخمی

    کراچی: تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق، نوجوان زخمی

    کراچی: ڈیفنس خیابان ساحل کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک حادثے پیش آیا ، جہاں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔

    جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا تاہم ڈرائیور موقع سے گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

    پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا ہے، حادثے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل مکمل تباہ ہوگئی۔

    جاں بحق خاتون کی شناخت پچیس سالہ حمنہ اور زخمی کی پچیس سالہ احتشام کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق خاتون کورنگی اور زخمی شخص لائنز ایریا کا رہائشی ہے۔