Tag: .

  • کامران مرتضیٰ سزا کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے مذاکرات جاری رکھنے کے اعلان پر حیران

    کامران مرتضیٰ سزا کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے مذاکرات جاری رکھنے کے اعلان پر حیران

    اسلام آباد : جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سزا کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے مذاکرات جاری رکھنے کے اعلان پر حیرانگی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان معاملات طے ہو چکے تھے مگر اب لائن کٹ چکی ہے، اسٹیبلشمنٹ نو مئی کے واقعات سے پیچھے نہیں ہٹے گی حکومت کے پاس نو مئی سے متعلق فیصلے کا کوئی اختیار نہیں۔

    جے یو آئی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ سزا کے باوجود بانی پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان حیران کن ہے۔

    انھوں نے کہا کہ حیران ہوں جن کے چالان پیش ہو چکے پی ٹی آئی آن کے لئیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر رہی ہے، جوڈیشنل کمیشن اورسیاسی ورکرز کی رہائی کا مطالبہ کسی بیوقوفی سے کم نہیں۔

    مذاکرات سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ لگتا نہیں ان مذاکرات کاکوئی نتیجہ نکلے گا، دوسری طرف والے کیا ان کوسیاسی ورکرمانیں گے۔

  • لڑکیوں کی تعلیم بڑا چیلنج ہے، مسلم ملکوں کو بڑے پیمانے پر کام کرنا ہوگا، وزیراعظم

    لڑکیوں کی تعلیم بڑا چیلنج ہے، مسلم ملکوں کو بڑے پیمانے پر کام کرنا ہوگا، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم بڑا چیلنج ہے، مسلم ملکوں کو بڑے پیمانے پر کام کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شرکاکوعالمی کانفرنس میں شرکت پرخوش آمدید کہتے ہیں، عالمی کانفرنس کا انعقاد پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان،محمدبن سلمان کے کانفرنس میں تعاون پرشکرگزارہیں اور ملالہ یوسفزئی کی کانفرنس میں شرکت باعث فخر ہے ، ملالہ یوسفزئی بہادری اورہمت کی علامت ہیں۔

    وزیراعظم نے شہیدبینظیربھٹو کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہرمعاشرے میں تعلیم کا حصول بنیادی حق ہے، لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے یہ کانفرنس بہت اہم ہے۔

    انھوں نے کہا کہ قائداعظم نے ہمیشہ قوم کی ترقی میں خواتین کے کردار کواہم سمجھاہے، دنیابھرمیں خواتین کو حقوق کی فراہمی کیلئے چیلنجز کا سامناہے اور لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کا چیلنج درپیش ہے تاہم تعلیم کے شعبےمیں درپیش چیلنجزکو ہرصورت ختم کرنا ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت مسلم دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم ایک بڑا چیلنج ہے ، اس کیلئے آواز بلند کرنا ہوگی، لڑکیوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی سے ہی معاشرہ مضبوط اور ترقی یافتہ ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی اور پاکستانی تنظیموں سے کہتے ہیں آئیں لڑکیوں کو تعلیم کی راہ میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور مسائل کے حل کیلئے مل کرکام کریں۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ طالبات اپنی قابلیت سے بین الاقوامی معیشت میں بھرپور کردار ادا کر سکتی ہیں، لڑکیوں کو تعلیم نہ دینا اُن کو روشن مستقبل کے حصول سے روکتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں، خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ترقی کیلئے کردار ادا کریں، ہماری حکومت طلباکی بہترتعلیم اور روزگار کیلئے کوشاں ہے۔

  • صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے نام پر 14 لاکھ روپے کے فراڈ کا انکشاف

    صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے نام پر 14 لاکھ روپے کے فراڈ کا انکشاف

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے نام پر چودہ لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم پکڑا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی خاتون صوبائی وزیر کے نام پر لوگوں سے بھاری رقم لینے کا انکشاف ہوا، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے نام پر چودہ لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔

    پولیس نے صوبائی وزیر کے پی ایس او کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، ذکاءاللہ کی درخواست پرتھانہ قلعہ گجرسنگھ میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    پولیس نے بتایا ملزم برہان آصف نے وزیر اطلاعات کا نام استعمال کرکےلوگوں سے رقم بٹوری، ملزم نے ندیم اکبرنامی شہری سے پینتیس لاکھ کا فراڈ کیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے چودہ لاکھ روپے وزیراطلاعات کے نام پرلیے، برہان آصف نے وزارت اطلاعات کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

    پولیس نے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور تفتیش جاری ہے۔

  • سوشل میڈیا پر اداکارہ نمرہ خان کی  وائرل ویڈیو کا نوٹس ، تفصیلات طلب

    سوشل میڈیا پر اداکارہ نمرہ خان کی وائرل ویڈیو کا نوٹس ، تفصیلات طلب

    کراچی : ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے سوشل میڈیا پر اداکارہ نمرہ خان کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز8میں نجی ہوٹل کے باہر سے اداکارہ کے مبینہ اغوا کی کوشش کا واقعہ سامنے آیا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ اسدرضا نے سوشل میڈیا پر اداکارہ نمرہ خان کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون نے ابھی تک پولیس سے رابطہ نہیں کیا، خاتون کے رابطہ کرنے پر شکایت درج کی جائے گی۔

    یاد رہے اداکارہ نمرہ خان نے مزاحمت کر کے اپنی اغوا کی کوشش ناکام بنادی تھی ، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو میں انکشاف کیا تھا کہ کہ ایک روز قبل انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی جسے انہوں نے مزاحمت کرکے ناکام بنا دیا۔

    اداکارہ واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے رو پڑیں اور بتایا کہ وہ کل ایک ہوٹل کے باہر اپنی گاڑی کا انتظار کر رہی تھی کہ گاڑی میں سوار تین مسلح افراد میرے پاس آئے اور مجھے زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی، انہوں نے مجھےہراساں کیا۔ اس وقت بارش ہورہی تھی میرے پاس موبائل فون اور بیگ تھا اور میں اپنی فیملی کا انتظار کر رہی تھی۔ وہ اسلحے کے زور پرمجھے اپنی گاری میں گھسیٹ رہے تھے۔

    ادا کارہ کا کہنا تھا کہ میں نے مدد کے لیے لوگوں کو پکارا، مگر کوئی بھی میری مدد کرنے نہیں آیا، میں نے اپنی مدد آپ کے تحت انہیں دھکا دیا اور بھاگنا شروع کر دیا جبکہ قریب موجود افراد میں سے کسی نے مجھے بچانے کی کوشش نہیں کی۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ سڑک سے گزرنے والی ایک گاڑی کو روکا اوراس میں موجود فیملی نے اور ہوٹل کے اسٹاف نے میری مدد کی۔

    مداحوں، دوستوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس افسوسناک واقعے پر اداکارہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور واقعے میں ملوث افراد کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

  • ’24 روپے یونٹ والی بجلی صنعت ،عوام کو 60 روپے کیوں بیچی جارہی؟’

    ’24 روپے یونٹ والی بجلی صنعت ،عوام کو 60 روپے کیوں بیچی جارہی؟’

    لاہور : پیٹرن انچیف اپٹما وسابق نگراں وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سوال کیا کہ 24روپے یونٹ والی بجلی صنعت ،عوام کو 60 روپے کیوں بیچی جارہی؟

    تفصیلات کے مطابق پیٹرن انچیف اپٹما و سابق نگراں وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج آئی پی پیز پر کانفرنس میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے، سابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی ہمارےساتھ موجودہونگے،سابق وزیر اعظم آئی پی پیز معاہدوں پر اہم بات کریں گے۔

    سابق نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ مہنگے ترین آئی پی پیز معاہدے قوم سے ظلم ہے، لاہور ہم اس آڑ میں بدانتظامی نااہلی کرپشن کو سامنے لا رہے ہیں،24روپے یونٹ والی بجلی صنعت ،عوام کو 60 روپے کیوں بیچی جارہی۔

    انھوں نے کہا کہ لاہور نیپرا کا کردار انتہائی منفی اور عوام دشمن ہے ، آئی پی پیز معاہدوں پر فوری نظر ثانی نہ کی تو کاروبار بند ہو گا۔

    سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری پاور ہاؤسز کو کپیسٹی چارجزبند کئے جائیں اور شرح سود کو فوری سنگل ڈیجیٹ میں لایا جائے۔

  • عرب ملکوں سے ترسیلات زر بھیجنے والے پاکستانیوں کے لئے اہم خبر

    عرب ملکوں سے ترسیلات زر بھیجنے والے پاکستانیوں کے لئے اہم خبر

    کراچی : ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک سال میں راست کے زریعے عرب ملکوں سے ترسیلات براہ راست بینک اکاوٴنٹس میں منتقل ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیجیٹل سپلائی چین فنانسنگ کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا کہ ترسیلات زر کے حوالے ادائیگیوں کے نظام راست کو عرب مانیٹری فنڈ سے منسلک کرنے کا کام جاری ہے اور امید ہے کہ ایک سال کے دوران خلیجی ملکوں میں کام کرنے والے 60 لاکھ پاکستانی ترسیلات براہ راست بینیفشری اکاوٴنٹ میں بھیج سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکس ایس ایم ای فنانسنگ کو فروغ دینے میں ناکام رہے ہیں ، ڈیجٹل فنانسنگ کے زریعے یہ سہولت کم لاگت پر فراہم کی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے بینکوں سے کہا کہ بلند شرح سود زیادہ برقرار نہیں رہے گی بینکس اپنے کاروبار کو ہمہ جہت بنائیں۔

    پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظفر مسعود کا کہنا تھا کہ ڈیجٹل فنانسنگ کو فروغ دینے کے لئے ڈیجٹل ایکس چینج بنانے کی ضرورت ہے۔ نادرا، ٹیلی کام کمپنیوں پاور یوٹیلیٹیز اور دیگر اداروں کے پاس موجود ڈیٹا کو ایک جگہ جمع کیا جائے جس سے فنانسنگ سستی ہوسکتی ہے۔

  • کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود گرمی کی شدت کم نہ ہوئی

    کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود گرمی کی شدت کم نہ ہوئی

    کراچی : شہر قائد میں گرمی کی شدت کم نہ ہوسکی اور حبس کی کیفیت برقرار ہے جبکہ محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت چالیس ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے اور سمندری ہوائیں بھی بحال ہوگئیں لیکن گرمی کی شدت کم نہ ہوسکی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت اس وقت 35 سینٹی گریڈ ہے اوراس کی شدت چالیس ڈگری محسوس کی جارہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب پینسٹھ فیصد ہے۔۔ جس کی وجہ سے حبس کی کیفیت برقرار ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب ہے، ڈی آئی خان میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری ہے،بہاول پور، جھنگ میں 44 ، فیصل آباد ملتان سرگودھا میں 43 ، سبی 41 ، دادو لاڑکانہ اور جیکب آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گی

    لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت انتالیس ڈگری، پشاور میں اکتالیس اورکوئٹہ میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد اورگردو نواح میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا جبکہ پنجاب ،خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم رہے گا۔

    سندھ ، بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم رہے گا جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

  • پاکستان میں  بڑھتا ہوا درجہ حرارت،  موسمیاتی الرٹ جاری

    پاکستان میں بڑھتا ہوا درجہ حرارت، موسمیاتی الرٹ جاری

    گلگت: پاکستان میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث موسمیاتی الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں کہا ہے گلیشیئر سے بنی جھیلیں بپھرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر گلگت بلتستان کیلئے موسمیاتی الرٹ جاری کردیا۔

    جس میں کہا ہے کہ 21تا 27 مئی تک گلگت بلتستان اور کےپی میں درجہ حرارت بڑھےگا، درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری تک اضافہ ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ موسمیاتی صورت حال سے گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے کے امکانات ہے۔

    درجہ حرارت بڑھنےسے فلیش فلڈز آنےکےامکانات بڑھ جائیں گے، جبکہ چترال کے علاقوں میں برفانی جھیلیں پھٹنے سے سیلاب آسکتے ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ،مقامی آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات ، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ پھٹ پڑے

    پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات ، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ پھٹ پڑے

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا پھٹ پڑے اور کہا فضول کی میڈیاپبلسٹی کے لئے بانی پی ٹی آئی کابرانہیں سوچ سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کےدوست اپنے معاملات گھرمیں ہی حل کریں تو بہترہے۔

    حامدرضا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان کی سنی اتحادکونسل میں شمولیت کافیصلہ بانی پی ٹی آئی نےکیاتھا، ارکان کی شمولیت کی میری طرف سےکوئی درخواست نہیں کی گئی تھی۔

    سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ انتخابی نشان سے لے کر مخصوص نشستوں تک میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے، ٹاک شوز میں باتیں کردیں تو کئی لوگ شکل دکھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میری کمٹمنٹ بانی پی ٹی آئی کےساتھ ہےاورہمیشہ رہےگی، میں فضول کی میڈیاپبلسٹی کےلئےبانی پی ٹی آئی کابرانہیں سوچ سکتا، ہدایات لےکرپھوٹ مت ڈلوائیں۔

  • کراچی سے  ایان اور انابیہ کے لاپتہ ہونے کا واقعہ ، سندھ رینجرز نے بڑا انکشاف کردیا

    کراچی سے ایان اور انابیہ کے لاپتہ ہونے کا واقعہ ، سندھ رینجرز نے بڑا انکشاف کردیا

    کراچی : سندھ رینجرز کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ایان اور انابیہ کی والدہ سے اغوا کاروں نے 10 لاکھ تاوان کی ڈیمانڈ کی۔

    تفصیلات کے مطابق کم عمر بہن بھائی ایان ،انابیہ کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر رینجرز سندھ کا بیان بھی سامنے آگیا ، رینجرز سندھ نے کہا کہ کم عمر بہن بھائی ایان ،انابیہ کے اغوابرائے تاوان کی واردات ناکام بنادی ہے۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد سےایان ،انابیہ لاپتہ ہوئے، بچوں کی والدہ کو بیرون ملک سے اغوابرائے تاوان کی کال آئی، اغواکاروں کی جانب سے10لاکھ تاوان کی ڈیمانڈ کی گئی۔

    نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ بھائی بہن سے متعلق اہم خبر آگئی

    ترجمان کا کہنا تھا کہ جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرکےبچوں کاسراغ لگایا، اغواکار گرفتاری سے بچنے کیلئے بچوں کو حیدری چھوڑ کر فرارہوئے۔

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے بہن بھائی ایان اور انابیہ لاپتہ ہوگئے تھے ، جس کے بعد سوشل میڈیا پرچلنےوالی کمپین اور دعاؤں کے بعد ایان اور انابیہ مل گئے تھے۔

    بعد ازاں بچوں کے بیان نے واقعے کو نیا رخ دیا، بچوں نے بتایا وہ نانی اور خالہ کے برے سلوک سے تنگ آکر گھر سےگئے، ان کو ایک نامعلوم مہربان انکل اورآنٹی نے پناہ دی۔

    کراچی : نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ ہونے والے بچوں کی والدہ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

    والد نے بھی بتایا تھا کہ اسے بھی بچوں سے زیادہ نہیں ملنے دیا جاتا تھا، علیحدگی کے باوجود بچوں کی حوالگی چاہتا ہے۔

    واضح رہے کہ بچوں کی تلاش میں سندھ رینجرز نے اہم کردار ادا کیا، رینجرز ٹیم کی جانب سے بچوں کو گھر تک پہنچایا گیا۔