Tag: .

  • چین کی پاکستان اور ایران میں کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش

    چین کی پاکستان اور ایران میں کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش

    کراچی: چین نے پاکستان اور ایران میں ثالثی کی پیشکش کردی اور کہا اختلافات دور کرنے کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی حملے پر پاکستان کے جواب کے بعد کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران میں کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کی گئی ہے، اختلافات دور کرنے کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

    چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ امید ہے بات چیت سے معاملہ حل کیاجاسکتاہے، پاکستان اور ایران خطے اورمسلم دنیاکے اہم ممالک ہیں، دونوں ممالک سے کہتے ہیں اختلافات پر تحمل کا مظاہرہ کریں۔

    گذشتہ روز پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ایران کی جانب سے ہونے والے حملے پر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور پاکستان سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی تھی۔

    ترجمان ماؤ نِنگ کا کہنا تھا کہ فریقین کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کریں، امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں ملک مل کر کام کریں، ہم ایران اور پاکستان دونوں کو قریبی پڑوسی اور بڑے اسلامی ملک سمجھتے ہیں۔

    خیال رہےآج صبح پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف انتہائی مربوط فوجی کاروائی کی جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران جس کا نام ‘مرگ بار سرمچار’ رکھا گیا۔ گزشتہ کئی سال کے دوران پاکستان نے ایران کے اندر اپنے آپ کو سرمچار کہنے والے پاکستانی نژاد دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے بارے میں اپنے تحفظات کا مسلسل اظہار کیا ہے۔

  • کراچی : بچوں کو تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلانے سے منع کرنے پر 2 سگے بھائی  قتل

    کراچی : بچوں کو تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلانے سے منع کرنے پر 2 سگے بھائی قتل

    کراچی : اتحاد ٹاؤن میں بچوں کو تیز موٹرسائیکل چلانے سے منع کرنے پر دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچوں کو تیز موٹرسائیکل چلانے سے منع کرنا جرم بن گیا، اتحاد ٹاؤن میں معمولی جھگڑے پر دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    پولیس نے بتایا فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا، جاں بحق دونوں افراد کی شناخت فاروق اور حسین کے نام سے ہوئی۔

    اہلخانہ کا کہنا تھا جھگڑا بچوں کو تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلانے سے منع کرنے پر پیش آیا، مقتولین پارٹنر شپ پر پاپڑ کا کارخانہ چلاتے تھے۔

    اہلخانہ نے بتایا کہ دونوں بھائی اپنے کارخانے سے گھر جارہے تھے کہ جھگڑے کے دوران بچوں نے فون کیا، جس کے کچھ دیر بعد گولیاں چلیں

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا اور فائرنگ میں ملوث افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، جن کی گرفتاری کی کوششیں کر رہے ہیں۔

    ورثا نے لاشیں پولیس چوکی کے باہر رکھ کر احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

  • پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں، ایم ڈی آئی ایم ایف

    پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں، ایم ڈی آئی ایم ایف

    واشنگٹن : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ کہ پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے بلومبرگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں پروگرام پر قائم ہے تاہم پاکستان کے ساتھ ڈیل کے قریب ہے۔

    کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ معیشت کا جائزہ لینے کیلئےآئی ایم ایف ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، پاکستان کو700 ملین ڈالر کا قرضہ منظوری کے بعدجاری ہو گا۔

    خیال رہے پاکستان اورآئی ایم ایف میں پالیسی سطح مذاکرات کاآج آخری راؤنڈ ہوگا، پاکستان اور آئی ایم ایف کا تقریباً تمام نکات پر اتفاق ہوگیا اور پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات کامیابی سے قریب تر پہنچ گئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بجلی سبسڈی سے متعلق پاکستان اور آئی ایم ایف میں پالیسی مذاکرات بھی کامیاب ہوگئے ہیں ، جس کے تحت نگران حکومت بجلی کا بنیادی ٹیرف نہیں بڑھائے گی، مارچ تک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے سرکلر ڈیٹ کابوجھ کم کرنے کیلئے عارضی سرچارج لگانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان اورآئی ایم ایف میں اسٹاف سطح معاہدہ ہوگا ، جس کے تحت پاکستان کوتقریباً 70کروڑڈالرز کی دوسری قسط ملے گی۔

  • ٹریفک چالان : کراچی کے شہری بھاری جرمانوں کے لئے تیار ہوجائیں

    ٹریفک چالان : کراچی کے شہری بھاری جرمانوں کے لئے تیار ہوجائیں

    کراچی : سندھ حکومت نے ٹریفک چالان کی رقم میں بھاری اضافے کردیے، قوانین توڑنے والوں پر یکم نومبر سے بھاری جرمانے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوشیار ہوجائیں ، سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین پر عمل درامد کرانے کے لیے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چالانوں کی مد میں بھاری بھر کم اضافے کر دیے۔

    یکم نومبر سے ٹریفک پولیس ہر شاہراہ پر شہریوں کے چالان کرتے نظر آئیں گے، ون وے کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو 2 ہزار، گاڑی کو 3ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔.

    ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر موٹرسائیکل سوار کو 500 روپے ، ہیڈ لائٹ روشن نہ ہونے موٹرسائیکل سوار کو 600روپے، گاڑی کو 800 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    شہری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں چالان کی مد میں اضافہ کرنا ظالمانہ اقدام ہے، شاہراہوں کے ٹریفک سگنل توڑنے والے موٹرسائیکل اور کار سوار کو 500 روپے جرمانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    رنگین شیشے ہونے پر گاڑی کے چالان کی مد میں 1200 روپے ادائیگی کرنا ہوگی ، لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل سڑک پر لانے والا 1000، کار ڈرائیور 1500 جرمانہ بھرے گا جبکہ کم عمری میں موٹرسائیکل چلانے والے کو 1500 اور گاڑی چلانے والے کو2000 روپے جرمانہ بھرنا ہوگا۔

  • آفیشل سیکرٹ ایکٹ : شاہ محمود قریشی 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ : شاہ محمود قریشی 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    اسلام آباد : خصوصی عدالت نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج سائفر گمشدگی کے مقدمے میں شاہ محمودقریشی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قائم ہونے والی آفیشل سیکرٹ ایکٹ مقدمے کی خصوصی عدالت میں ان کیمرہ سماعت کا آغاز ہوگیا۔

    پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر گمشدگی کیس میں خصوصی عدالت میں پیش کردیاگیا ، انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

    ایف آئی اے وکیل نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سائفرسےمتعلق دستاویزکی برآمدگی کیلئےجسمانی ریمانڈدرکارہے۔

    وکیل شعیب شاہین نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کردی، دلائل کے بعد خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    وکیل بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کے 13 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، بعد ازاں پولیس شاہ محمود قریشی کو عدالت سے واپس لے کر روانہ ہوگئی۔

    بعد ازاں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کےتحت قائم عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے شاہ محمود قریشی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

    یاد رہے گذشتہ روز سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں عدالت نے پی ٹی آئی کےوائس چیئرمین کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کیا تھا۔

    دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

    عدالت کی جانب سے تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ملزم پرآفیشل سیکرٹ ایکٹ اورتعزیرات پاکستان کی دفعہ34کےتحت مقدمہ درج ہے اور قانون کے مطابق جسمانی دینے کا اختیار خصوصی عدالت کو ہے۔

    تحریری فیصلے میں کہنا تھا کہ تفتیشی افسر ملزم کا میڈیکل کروائیں اور 21 اگست کو ملزم کو خصوصی عدالت میں پیش کریں اور ملزم کےجسمانی ریمانڈسےمتعلق استدعاخصوصی عدالت کےسامنے رکھیں۔

  • سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،  5 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کی، کارروائیاں لاہور ، بہالپور اورملتان میں کی گئیں۔

    سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار کرلیا، دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈربخت شیر سمیت شوبن خان،طاہر،صفدراورخضر حیات شامل ہیں۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،ڈیٹو نیٹر، موبائل فون ،اسلحہ اورنقدی برآمد کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے اور تفتیش جاری ہے۔

    رواں ہفتے341 کومبنگ آپریشنز میں44 مشتبہ افراد گرفتارکیے، کومبنگ آپریشنز میں 18549 افراد سےپوچھ کچھ کی گئی۔

  • مسلم ممالک کا احتجاج رنگ لے آیا، سوئیڈن حکومت  کا قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے پر غور

    مسلم ممالک کا احتجاج رنگ لے آیا، سوئیڈن حکومت کا قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے پر غور

    اسٹاک ہوم : سوئیڈن حکومت کا قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے پر غور شروع کردیا، سویڈن کےوزیرانصاف کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات سے سویڈن کی داخلی سلامتی کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امت مسلمہ کا احتجاج اثر دکھانے لگا، سوئیڈن کی حکومت قرآن پاک کی بےحرمتی کو غیرقانونی قرار دینے پرغورکرنے لگی۔

    سویڈن کے وزیر انصاف گونارسٹرومر نے کہا کہ حکومت قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لی رہی ہے اور قرآن پاک سمیت دیگر مقدس کتب کی بے حرمتی کو غیرقانونی قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    گونارسٹرومر کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعات سے سویڈن کی داخلی سلامتی کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔

    یاد رہے قرآن پاک کی بے حرمتی کے شرمناک واقعے پر پاکستان میں سوئیڈن کے سفارت خانے کی جانب سے اپنی حکومت کا بیان ٹوئٹر پر جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سوئیڈش حکومت اسلامو فوبیا پر مبنی اس عمل کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔

    سوئیڈش حکومت نے واقعے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ واقعہ ہماری حکومت کا موقف واضح نہیں کرتا ہے۔

  • پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا گیا

    پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا گیا

    اسلام آباد : پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار حج کوٹہ سعودی عرب کوواپس کردیا، کم درخواستیں موصول ہونے پر حج کوٹہ واپس کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارحج کوٹہ سعودی عرب کوواپس کر دیا گیا ، وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کا 8 ہزارعازمین کو ملنے والا حج کوٹہ واپس کردیا ہے۔

    وزارت کا کہنا تھا کہ کم درخواستیں موصول ہونےپر حج کوٹہ واپس کرنا پڑا، حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو رہائش گاہوں کے کرایہ و دیگر اخراجات کی مد میں 24 ملین ڈالرز ادا کرنے پڑتے۔

    مذہبی امور نے مزید بتایا کہ حج کوٹے کی واپسی کا فیصلہ وفاقی کابینہ نےکیا، مہنگے حج کے سبب متعددپاکستانی درخواستیں ہی نہیں دے سکے۔

    یاد رہے رواں سال حج کے لیے پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار افراد کا تھا، پاکستان کا رواں سال سرکاری حج اسکیم کا مجموعی کوٹہ 79 ہزار 600 ہے، جب کہ اسپانسر شپ کے تحت کوٹہ 43 ہزار تھا۔

    اسپانسر شپ کے تحت صرف 6 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جب کہ ریگولر اسکیم میں 43 ہزار کے کوٹے میں 30 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، مجموعی طور پر 86 ہزار کے کوٹے میں صرف 36 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

  • وزیر مذہبی امور کی  عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

    وزیر مذہبی امور کی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

    اسلام آباد : وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے ڈاکٹر فوزیہ صدیق کو ان کی بہن عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور طلحہ محمود سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ ،سینیٹر مشتاق احمد خان ، چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی الطاف شکور اور دیگر بھی موجود تھے۔

    وزیر مذہبی امور نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے کوششوں سے آگاہ کیا اور عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    یاد رہے مارچ میں وزیراعظم شہبازشریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں ڈاکٹر فوزیہ نےحکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کی بہبود کیلئے اقدامات کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ نے جلد رہائی کیلئے کوششوں کو بڑھانے کی درخواست کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر فوزیہ کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا۔

  • کاروں کی قیمت میں پھر اضافہ ؟ نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟

    کاروں کی قیمت میں پھر اضافہ ؟ نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟

    اسلام آباد : پاک سوزوکی نے کاروں کی قیمت میں 94 ہزار سے 2 لاکھ 63 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی نے کاروں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔

    کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چورانوے ہزار سے دولاکھ تریسٹھ ہزارروپےتک اضافہ کردیا ہے۔

    کمپنی کا کہنا تھا کہ بجلی،گیس،جی ایس ٹی،مختلف یوٹیلٹیزاور زائد اخراجات، کرنسی میں اتارچڑھاؤ، خام مال کےپُرزوں اور لوازمات کی قیمتوں میں اضافےکی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

    اعلامیہ کےمطابق آلٹو کار کی قمیت میں ایک لاکھ دس ہزارسےایک لاکھ چوالیس ہزارروپےتک کا اضافہ کیا گیا۔

    کلٹس کی قیمت میں دولاکھ چودہ ہزارسے دولاکھ اکیاون ہزار روپےتک کا اضافہ کیا گیا اور ویگن آر کی قمیت میں ایک لاکھ پچاسی ہزارسے دولاکھ پندرہ ہزار روپے جبکہ راوی ننانوے ہزاراور بولان چورانوے ہزار روپے مہنگی ہوگئی ہے۔