Tag: .

  • پنجاب حکومت نے ‘حرمت قرآن پورٹل’ کا افتتاح کردیا

    لاہور : پنجاب حکومت نے حرمت قرآن پورٹل کا افتتاح کردیا، جو توہین کی مذموم کوشش پر فوراً الرٹ کرے گا اور سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی نشاندہی بھی ہوسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں حرمت قرآن پورٹل کا افتتاح کردیا۔

    حرمت قرآن پورٹل پہلا آرٹیفشل سسٹم ہے ، جو توہین کی مذموم کوشش پر فوراً الرٹ کرے گا، اس پورٹل کے ذریعے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی نشاندہی بھی ہوسکے گی۔

    حرمت قرآن پورٹل قابل اعتراض مواد شیئر کرنےوالی ویب سائٹ کو بلاک کرے گا جبکہ پورٹل کے ذریعے ناپاک جسارت کرنےوالوں کےخلاف قانونی کارروائی بھی کی جاسکے گی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم یہ سافٹ ویئرایران ،ترکی اوردیگرممالک کوبھی دیں گے، سیکریٹری اوقاف اوردیگرنےدوڈھائی ماہ میں یہ سافٹ ویئر تیار کیا ہے، سافٹ ویئرکےذریعےبےدین لوگوں کو پکڑا جاسکے گا۔

  • بلوچستان میں سیلابی صورتحال ، کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    بلوچستان میں سیلابی صورتحال ، کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    کوئٹہ :بلوچستان میں سیلابی صورتحال کے باعث کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے ، جس کے باعث صوبائی حکومت نے کوئٹہ شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نےاسپتالوں میں ایمرجنسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو اسپتالوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں موسلادھاربارشوں سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی ہے۔

    مشیر داخلہ ضیا لانگو اور ڈی جی پی ڈی ایم اے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں ، ضیا لانگو نے کہا ہے کہ بارش جاری رہی تو ڈیمز سے پانی کا اخراج شروع کردیا جائے گا۔

    خیال رہے طوفانی بارشوں کے بعد بلوچستان کے ندی نالے بپھر گئے اور 18 ڈیمز ٹوٹ گئے جب کہ بلوچستان میں مون سون سیزن کی تباہی میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 234 ہو گئی ہے۔

    حکومت بلوچستان نے فلڈ ریلیف اینڈری ہیبلیٹیشن فنڈ قائم کردیا ہے، فنڈ کے قیام کا مقصد بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئےعطیات کا حصول ہے۔

    فلڈ ریلیف فنڈ کے لئے عطیات اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی تمام برانچوں میں جمع کرائےجاسکتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کودوستوں اورہمدردوں کےتعاون توجہ کی ضرورت ہے، امید ہے مخیر حضرات بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کو آگے آئیں گے۔

  • اسکردو میں برفباری، فضائی سروس اور درجنوں بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ معطل

    اسکردو میں برفباری، فضائی سروس اور درجنوں بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ معطل

    اسکردو : برفباری کے باعث اسکردو کی اسلام آباد سے فضائی سروس اور درجنوں بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ معطل ہوگیا جبکہ معمولات زندگی متاثر ہے اور لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسکردو سمیت بلتستان میں برفباری جاری ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں 8 انچ برفباری اور میدانی علاقوں میں 4 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ برفباری کے باعث اسکردو کا درجنوں بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ معطل جبکہ اسکردو کی اسلام آباد سے فضائی سروس بھی معطل ہوگئی ہے۔

    اسکردو میں برفباری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہے اور لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسکردو کا درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی10 ڈگری سینٹی گریڈتک گرگیا۔

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ برفباری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے بھی جاری رہے گا۔

  • اومی کرون کا خطرہ ، پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے اہم خبر ، نئی پابندی عائد

    اومی کرون کا خطرہ ، پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے اہم خبر ، نئی پابندی عائد

    اسلام آباد : این سی اوسی نے اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر مزید نو ممالک کو کیٹیگری سی میں شامل کردیا اور کیٹیگری سی میں شامل ممالک سے پاکستان آنے پر مکمل پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا ، جس میں دنیا بھر میں کورونا کے پھیلاؤ پر غور کیا گیا اور ایئر ٹریول پالیسی سمیت کیٹ سی لسٹ پر نظر ثانی کی گئی۔

    این سی اوسی نے کہا کہ ایئرپالیسی اور کیٹ سی لسٹ پرنظر ثانی عالمی صورتحال کے پیش نظرکی گئی، جس کے بعد مزید 9 ممالک کو شامل کرلیا گیا ، جس کے بعد کیٹ سی لسٹ شامل ممالک کی تعداد پندرہ ہوگئی تاہم پاکستان آنیوالے مسافر کورونا پروٹوکول پر عمل کے پابند ہوں گے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا پندرہ ممالک میں کروشیا، ہنگری، نیدرلینڈ، یوکرائن، آئرلینڈ ، سلوینیا، ویتنام، پولینڈ، جنوبی افریقہ ، موزمبیق، لیسوتھو، ایسوتینی، بوٹسوانا، زمبابوے، نیمبیا شامل ہیں۔

    این سی اوسی کے مطابق کیٹ سی والے ممالک سے پاکستان داخلے پر مکمل پابندی ہو گی تاہم لسٹ والے ممالک سے پاکستان ضروری آمد مشروط طور ہو گی۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ کیٹ سی ممالک سے آنے والوں کو ایگزمشن کمیٹی سے ایگزمشن سرٹیفکیٹ لینا ہوگا اور پاکستان آنے والے افراد کیلئے مکمل ویکسی نیشن اور 6 سال سے زائدعمر افراد کیلئے کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازم ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ کیٹ بی لسٹ میں جرمنی، ٹرنڈاڈ، ٹوباگو، آذربائیجان ، میکسیکو، سری لنکا، روس، امریکا، تھائی لینڈ، فرانس، آسٹریا، افغانستان، ترکی شامل ہیں۔

    پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نیگیٹیو پی سی آرٹیسٹ رپورٹ لازم ہوگی جبکہ کیٹ سی ممالک سے آنے والے افراد کا ایئرپورٹ پر کورونا ریپڈ ٹیسٹ ہوگا، منفی کوروناریپڈ ٹیسٹ والے مسافر ایئرپورٹ سے باہرجا سکیں گے اور مثبت کوروناریپڈٹیسٹ والے مسافر کو دس دن قرنطینہ کیا جائے گا۔

    کیٹ اے والے ممالک کے مسافرریپڈ کوروناٹیسٹ سے مستثنی ہوں گے تاہم براستہ سعودی عرب،قطر، یو اے ای پاکستان آنے والے مسافروں کا رپیڈ ٹیسٹ ہوگا۔

    این سی اوسی نے مزید کہا کہ کیٹ سی ممالک سے پاکستانی 15 دسمبر تک وطن واپس آسکتے ہیں تاہم کیٹ سی ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کو کورونا پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا۔

  • بھارتی فضائیہ کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد سوار تھے

    بھارتی فضائیہ کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد سوار تھے

    نئی دہلی: بھارت میں فضائیہ کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا ایک ہیلی کاپٹر Mi-17 بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں ہیلی کاپٹر کا عملہ محفوظ رہا۔

    ہیلی کاپٹر مشرقی اروناچل پردیش میں مینٹیننس کے حوالے سے چکر لگا رہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا، بھارتی میڈیا کے مطابق معمول کی پرواز پر موجود ہیلی کاپٹر میں سوار 2 پائلٹ اور 3 عملے کے ارکان محفوظ رہے، تاہم انھیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے اسے ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، تاہم حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں، جموں اور کشمیر کے ادھم پور ضلع میں پٹنی ٹاپ سیاحتی مقام کے قریب، شیو گڑھ دھر علاقے میں ایک پہاڑی پر ایک آرمی ہیلی کاپٹر کے گرنے سے 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے۔

    3 اگست کو پٹھانکوٹ کے قریب رنجیت ساگر ڈیم جھیل میں آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے بھی 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے۔

  • مسلم لیگ ن کو پنجاب میں  بڑا دھچکا

    مسلم لیگ ن کو پنجاب میں بڑا دھچکا

    مظفرگڑھ: پی پی 269 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اےاظہر عباس چانڈیہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 269 سے (ن) لیگ ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ، اظہر عباس نے یہ اعلان چوک سرور شہید ، مظفر گڑھ میں کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔

    اپنے بیان میں ایم پی اے نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہوئےہوا ، لیکن اب اب تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور انکے والد سے پرانا تعلق ہے۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما نے وزیراعلیٰ اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

    خیال رہے اظہر عباس نے 2018 کے عام انتخابات کے دوران پی پی 269 مظفر گڑھ کی نشست پر کامیاب قرار پائے تھے، انھوں نے 28،293 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے غلام مرتضیٰ رحیم کھر 24،011 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

  • پی ٹی آئی کی جانب سے عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے امیدوار نامزد

    پی ٹی آئی کی جانب سے عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے امیدوار نامزد

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قیوم نیازی کو وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے نامزد کردیا ،آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی آج نئے وزیراعظم کا اعلان کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی جانب سے عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزادکشمیر کے لئے امیدوارنامزد کرنے کی تصدیق کردی۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے قیوم نیازی کو وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے نامزد کیاہے، قیوم نیازی متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں، قیوم نیازی کوطویل مشاورت،تجاویز کےجائزےکےبعدنامزدکیاگیا، ان کا دل کارکنوں کےساتھ دھڑکتا ہے۔

    تحریک انصاف کے امیدوار عبدالقیوم نیازی کے کاغذات جمع کرادیئے جبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی جانب شاہ غلام قادر نے کاغذات جمع کرائے گئے، آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی آج دوپہر2 بجے نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔

    خیال رہے قیوم نیازی ن لیگ کے چوہدری یاسین کو شکست دےکرممبر اسمبلی منتخب ہوئے ،عبدالقیوم نیازی 2سال قبل مسلم کانفرنس چھوڑکرپی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور کامیاب جوان پروگرام میں پیکیجز، صحافیوں کیلیے بڑی خبر آگئی

    نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور کامیاب جوان پروگرام میں پیکیجز، صحافیوں کیلیے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور کامیاب جوان پروگرام میں صحافیوں کیلئے پیکیج متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری سے پی ایف یو جےورکرزکے صدرپرویزشوکت نے وفد کےہمراہ ملاقات کی ، ملاقات میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت صحافیوں کوسہولت فراہم کرنےکےلئےپرعزم ہے، صحافیوں کوترجیحی بنیادوں پرصحت کارڈکی سہولت فراہم کی جائےگی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور کامیاب جوان پروگرام میں صحافیوں کیلئے پیکیج متعارف کرائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جرنلسٹس پروٹیکشن بل موجودہ حکومت کاانقلابی قدم ہے، بل صحافیوں اورمیڈیاورکرزکےحقوق کےتحفظ کیلئے بنایاگیا۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے پرویزشوکت پرگزشتہ دنوں فائرنگ کےواقعےکی مذمت کرتے ہوئے واقعے سے متعلق آئی جی پولیس سےرپورٹ طلب کرلی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وفاقی وزیر وزیر اطلاعات نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ صحافیوں کیلئےوزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سےگھر،صحت کارڈدیں گے اور تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ انشورنس لارہےہیں، پریس کلب کوسہولتیں دینابھی میری پالیسی ہوگی، ڈیجیٹل میڈیاکومکمل سپورٹ دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فلم اورڈرامہ کی بحالی پہلی ترجیح ہے، سرسیداحمدخان،ٹیپوسلطان کی زندگیوں پرپروڈکشن کاکام شروع کیاجارہاہے، نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو 5 کروڑروپے تک قرضےکی سہولت دیں گے۔

  • ادریس البا کا  فلسطین میں ‘خونریزی’ روکنے کا مطالبہ

    ادریس البا کا فلسطین میں ‘خونریزی’ روکنے کا مطالبہ

    نیویارک : معروف برطانوی اداکار ادریس البا نے فلسطین میں جاری خونریزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی طاقتوں ‌سے معاملے کا نوٹس لینے اور خونریزی روکنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار ادریس البا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلسطین میں جاری اسرائیلی درندگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے عالمی طاقتوں سے معاملے میں مداخلت کی اپیل کردی۔

    اداکارادریس البا نے لکھا کہ ’ ابھی بہت ساری زندگیاں ضائع ہو رہی ہیں ۔‘ یہ وہ سفاکی اور خونریزی ہے، جس نے مجھے تشویش کا اظہار کرنے پر مجبور کر دیا ہے، اسے روکنا ہوگا، معاملے میں مداخلت کرنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ مزید جانی نقصان ہو۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Idris Elba (@idriselba)

    اداکار نے پیغام کے آخر میں لکھا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ لوگوں کی طاقت تبدیلی لاسکتی ہے اور ہمیں امن کے نام پر بات کرنی چاہئے تاکہ فلسطین میں خونریزی کو بند کرایا جاسکے۔

    یاد رہے اس سے قبل ریحانہ ، بیلا حدید سمیت دیگر اداکار بھی بڑھتے ہوئے اسرائیل اور فلسطین تنازعہ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ عالمی برادری کی جانب سے بھرپور احتجاج کے باوجود اسرائیلی حکومت کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں ، اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد 200 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہیں۔

  • اخراجات کا موازنہ،  وزیراعظم نے ایک بار پھر سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    اخراجات کا موازنہ، وزیراعظم نے ایک بار پھر سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید عمران خان اور سابقہ حکمرانوں کے اخراجات کا موازنہ سامنےلےآئے، جس میں وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی ، وزیراعظم آفس کے اخراجات میں 2020 میں بھی 49 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی اور وزیراعظم آفس کے آپریٹنگ اخراجات 552 ملین سے 180ملین تک آگئے۔

    وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید عمران خان اورسابقہ حکمرانوں کےاخراجات کاموازنہ سامنےلےآئے ، جس میں بتایا کہ نہ کوئی کیمپ آفس نہ وزیراعظم کے عالی شان محل میں رہائش ، نہ سیکورٹی اور انٹرٹینمنٹ کے نام پر کروڑوں کی شاہ خرچیاں ، وزیراعظم عمران خان نے سادگی ،بہترین نمائندگی کی مثال قائم کی۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد بھی ذاتی گھرمیں رہائش پذیر ہیں اور اپنے خرچے خود اٹھا رہے ہیں ، عمران خان نے تحائف صوابدیدی فنڈز اور کیش اعلانات کاخاتمہ کیا۔

    وفاقی وزیر نے بتایا دوسری جانب تحائف کے نام پر شریف ،زرداری کے علاوہ ممنون حسین نےبھی کروڑوں اڑائے، نواز شریف نے رائیونڈ کےذاتی گھر کو بھی کیمپ آفس بنا رکھا تھا ، رائیونڈکےذاتی گھر پر بھی قوم کا پیسہ اڑایا جا رہا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کمہ شریف خاندان کے 5 کیمپ آفسز تھے ، کیمپ آفسز کی سیکورٹی پر 2745 پولیس اہلکار تعینات ،200کروڑکا خرچہ آیا ، صرف یہ نہیں رائیونڈ کی سڑک،چار دیواری کےنام پرفنسنگ  پر27 کروڑاڑا دئیے، نوازشریف نے علاج کے لئے لندن جا کر قوم کا 34 کروڑ بھی اڑایا۔

    مراد سعید نے کہا کہ گیلانی بھی پیچھے نہیں رہا ،وزیر اعظم ہاؤس کیساتھ 5 کیمپ آفسز رکھے 57 کروڑ اڑایا ، زرداری نے بھی ایوان صدر کے علاوہ کیمپ آفسسز پر 360 کروڑ اڑایا ، زرداری نے سیکورٹی کے نام پر 656 پولیس اہلکار ،245 گاڑیاں بھی رکھیں۔

    وفاقی وزیر نے بتایا یاد رہے عمران خان نے دورہ امریکا67 ہزار ڈالر میں کیا جبکہ نواز شریف نےدورہ امریکا 5 لاکھ 49 ہزار 853 ڈالر اور زرداری نے دورہ امریکا 7 لاکھ 52 ہزار 688 ڈالر میں کیا تھا۔

    انھوں نے کہا عمران خان کے دورہ چین پر60 ہزار ڈالر خرچ آیا تھا جبکہ نوازشریف کادورہ چین پر10 لاکھ 60 ہزار ڈالر ،گیلانی کا 2 لاکھ88ہزار ڈالرخرچ آیا۔

    اسی طرح ڈیوس کاعمران خان کادورہ 52 ہزار ڈالر میں ہوا تھا جبکہ نواز شریف کا ڈیوس کادورہ 7 لاکھ 61 ہزار ڈالر ،گیلانی کا 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر کاتھا۔

    مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے سے اب تک کوئی ذاتی دورہ نہیں کیا جبکہ نواز شریف نے 25 ،زرداری نے 52 نجی دورے قوم کے پیسے سے کئے۔

    وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا لندن اور زرداری کا قوم کے پیسےسےدوروں کا مرکز دبئی رہا  ، سیکورٹی کیمپ آفس ،دوروں کے نام پر نواز شریف نے 431 کروڑ 83 لاکھ کی عیاشیاں کیں، زرداری نے 316 کروڑ 64 لاکھ ،شہباز شریف نے 872 کروڑ 26 لاکھ 95 ہزار اڑائے جبکہ شہباز شریف نے شاہ خرچیوں کے علاوہ 556 بار وزیراعظم کا جہاز استعمال کیا۔