Tag: .

  • جیکب آباد : چار سالہ بچی سے زیادتی، حالت خراب، اسپتال منتقل

    جیکب آباد : چار سالہ بچی سے زیادتی، حالت خراب، اسپتال منتقل

    جیکب آباد: ایک غریب گھرانے کی کم سن بچی لاپتا ہونے کے بعد خالی پلاٹ سے ملی جس کے ساتھ بہیمانہ تشدد اور زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے موسیٰ بلوچ نے بتایا کہ یہ شرم ناک واقعہ جیکب آباد میں پیش آیا، سفاک ملزم یا ملزمان کی جانب سے ایک چار سالہ بچی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کے منہ پر چوٹیں لگی ہوئی ہیں جب کہ بچی کے ساتھ زیادتی کی بھی تصدیق ہوگئی ہے، بچی کو آپریشن تھیٹر سے وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

    نمائندے نے بتایا کہ قبل ازیں بچی کھیلنے کی غرض سے گھر سے باہر نکلی اور اچانک غائب ہوگئی، لوگوں نے چند گھنٹوں بعد اطلاع دی کہ ایک زیر تعمیر گھر کے اندر ایک بچی زخمی حالت میں بے ہوش پڑی ہے،اطلاع ملنے پر اہل خانہ نے بچی کو فوری طور پر سول اسپتال پہنچایا جہاں بچی ایک گھنٹے تک بے ہوش پڑی رہی اور کسی نے اس کا علاج نہیں کیا۔

    اہل خانہ کے احتجاج پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایچ او سمیت ڈاکٹروں کی ٹیم بھیجی جنہوں نے بچی کو آپریشن تھیٹر منتقل کیا  جہاں بچی کا علاج شروع کردیا گیا کامیاب آپریشن کے بعد بچی کو وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

     

     

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی ہوئی ہے اور تشدد بھی کیا گیا، بچی کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے، بچی کے ہوش میں آنے پر ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ کیا جائے گا۔

    اس ضمن میں اے ایس پی سرفراز نواز نے خبر پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے جس پر پولیس جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ بچی کا تعلق بہت ہی غریب گھرانے سے ہے، ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈاکٹر بچی کی مکمل دیکھ بھال کررہے ہیں۔

    بچی کا علاج ہم کرائیں گے، وزیر صحت سکندر میندھرو

    وزیر صحت سکندر میندھرو نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو انجام تک پہنچائیں گے، زیادتی کی شکار بچی کا علاج ہم کرائیں گے اور بچی کے والدین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس، ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

    واقعے کا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لیا ہے اور ملزمان کو ہر صورت گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شمیم ممتاز نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور بچی کےعلاج کے لیے خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہے، میرا بس چلے تو مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کراؤں۔

    سزا نہ ملنے سے ایسے واقعات بڑھ رہے ہیں، سماجی رہنما

    سماجی رہنما فرزانہ باری نے کہا کہ ہمارا معاشرہ اخلاقی طور پر تباہ ہوچکا ہے، ریاست کا داخلی نظام تباہ ہوچکا، لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا مجرموں کی سزا نہیں مل رہی جس کی وجہ سے ایسے واقعات میں مسلسل اضافہ ہور ہا ہے۔

  • فائنل لاہور میں‌ ہونا پاکستان کی انا کا مسئلہ بن گیا ہے، نجم سیٹھی

    فائنل لاہور میں‌ ہونا پاکستان کی انا کا مسئلہ بن گیا ہے، نجم سیٹھی

    لاہور: پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل لاہور میں کرانا پاکستان کی انا کا مسئلہ بن گیا ہے، ہم فائنل لاہور میں کراکر ہی دم لیں گے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی بھی آئیں۔


    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مجھے امید تھی کہ پاکستانی عوام پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے پرزور دیں گے، ہم زندہ دل لوگ ہیں جو ڈرنے والے نہیں،میری پہلی دن سے کوشش یہی تھی،اب تو یہ پاکستان کی انا کی بات بن گئی ہے، یہ پی ایس ایل نہیں یہ پاکستان کی بات ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پرامن پاکستان ایک حقیقت ہے،اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ ہم پاکستان کی حمایت کریں گے ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور فائنل لاہور میں کرائیں، عنقریب لاہور کا اسٹیڈیم آباد ہوگا، 25 ہزار لوگ اندر ہوں گے اور دولاکھ لوگ اسٹیڈیم کے باہر بھی موجود ہوں گے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں اے آر وائی نیوز کی جانب سے عوامی آرا پر مبنی سروے پر خوش ہوں جس میں لوگوں نے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا کہ فائنل لاہور میں ہی ہونا چاہیے چاہے کچھ بھی ہو ہمیں ہار نہیں ماننا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہاب بھی چند لوگ ہیں جو پاکستان پر یقین نہیں رکھتے جو پاکستانی عوام کو نہیں پہچانتے اور ہماری نیت پر یقین نہیں رکھتے۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو ہم اب بھی لاہو ر لے کر آئیں گے۔

  • شوربچوں کے سیکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے،ماہرین

    شوربچوں کے سیکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے،ماہرین

    واشنگٹن : امریکی ماہرینِ نفسیات کاکہنا ہے کہ اگر اسکول یا گھر میں شورزیادہ ہو تو اس سے بچوں میں سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے.

    تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن میں اسکول جانے والے چھوٹے بچوں کے گھروں اوراسکولوں میں پس منظر کے شور کی شدت اور ان بچوں میں سیکھنے کی صلاحیت کا تجزیہ کیا گیا.

    تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ جن بچوں کے اسکولوں یا گھروں میں ارد گرد کے ٹریفک،لوگوں کے آپس میں باتیں کرنے،ٹی وی یاریڈیو وغیرہ کا شور زیادہ ہوتا ہے،ان بچوں کو نئے الفاظ سیکھنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔

    مطالعے سے یہ ثابت ہوا کہ پس منظر کا شور بچوں کی توجہ اپنی طرف کرتاہے اور وہ پڑھائے جانے والے الفاظ یا اُستاد کی آواز پر متوجہ ہونے میں زیادہ مشکل محسوس کرتے ہیں.

    ماہرین کی تحقیق میں دریافت ہوا کہ اگر بچوں کو سکھائے جانے والے الفاظ کی تعداد بڑھا دی جائے تو ان میں سیکھنے کی صلاحیت معمول پر واپس لائی جاسکتی ہے۔

    ماہرین کا مشورہ ہے کہ گھر میں بڑوں اور بچوں کے والدین کو جب کہ اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کو خیال رکھنا چاہیے کہ نہ صرف گھر اور کلاس روم میں شور شرابا نہ ہو بلکہ آس پاس کا ماحول پرسکون ہو تاکہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو.

  • پاکستان کا ترکی اور روس کے تعلقات میں بحالی کا خیر مقدم

    پاکستان کا ترکی اور روس کے تعلقات میں بحالی کا خیر مقدم

    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی بحالی خوش آئند ہے، دونوں ممالک کی قیادت کے اس دانش مندانہ اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    دفتر خارجہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ترکی اور روس دونوں سے دوستانہ تعلقات ہیں اس لیے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں، دونوں ممالک کی قیادت کا یہ فیصلہ دانش مندانہ اقدام ہے،فیصلے سے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

    واضح رہے کہ ترکی کی جانب سے فضائی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے الزام پر روس کا ایک طیارہ مار گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ تھے تاہم ترکی کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد روس نے اسے قبول کرلیا جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بحالی آگئی ہے۔

  • پنجاب کے 12سندھ کے 14اضلاع میں پولنگ کل ہوگی

    پنجاب کے 12سندھ کے 14اضلاع میں پولنگ کل ہوگی

    لاہور:‌ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم ختم ہوگئی، آخری دن بھی امیدوارووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کیلئے جتن کرتے دکھائی دیئے.

    سندھ اورپنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم ختم ہوگئی، سندھ کے چودہ اور پنجاب کے بارہ اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کل ہوگی.

    بدین میں سیاسی کشیدگی کے پیش نظر سندھ حکومت نے پولنگ کے دوران سخت سیکورٹی انتظامات کئے ہیں، جبکہ حیدرآباد میں پولیس نےبلدیاتی انتخابات کیلئےسیکورٹی پلان جاری کردیا ہے.

    ضلع سانگھڑ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں، سندھ کے 14 اضلاع میں حیدرآباد، سجاول، ٹھٹھہ، بدین ، ٹنڈو محمد خان ، ٹنڈوالہ یار، دادو، جام شورو ، مٹیاری ، شہید بے نظیرآباد (نواب شاہ)، نوشہرو فیروز، میرپورخاص ، تھرپارکر اور عمرکوٹ شامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 5612 نشستوں کیلئے 16342 اُمیدوار میدان میں تھے ، جن میں سے 1134نشستوں پر اُمیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ، اب 4478 نشستوں کیلئے 15208 اُمیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔

    مجموعی طور پر 6461 پولنگ اسٹیشن اور 13776 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، 2200 سے زائد پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ، 2550 پولنگ اسٹیشن حساس اور 17سو پولنگ اسٹیشن نارمل قرار دیے گئے ہیں۔ بد امنی کے خدشات کے باعث مجموعی طور پر 57 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے ، جن میں 2400 سے زائد فوجی اہلکار، 4 ہزار سے زائد رینجرز اہلکار اور 51 ہزار سے زائد پولیس اہلکار شامل ہیں۔

    مجموعی طور پر 71 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ، 65 ہزار سے زائد انتخابی عملہ پولنگ کی نگرانی کرے گا، پولنگ جمعرات کی صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک بنا کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

    پنجاب کے 12 اضلاع میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 46 لاکھ 79 ہزار 312 ووٹرز اپنا حق رائے استعمال کریں گے ، جس کیلئے 11 ہزار 935 پولنگ اسٹیشنز، 34 ہزار 88 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، جہاں پر 11ہزار 935پریذائیڈنگ آفیسرز ،61ہزار 957اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور 34 ہزار 88پولنگ آفیسرز، جبکہ 2653نائب قاصد تعینات کیے گئے ہیں۔

    بارہ اضلاع میں سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، اٹک، جہلم، میانوالی، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، شیخو پورہ اور خانیوال شامل ہیں۔

  • ایم کیو ایم چوہدری اسلم کی یاد میں یوم خراجِ عقیدت منائے گی

    ایم کیو ایم چوہدری اسلم کی یاد میں یوم خراجِ عقیدت منائے گی

    متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم شہید اورانکے شہید ساتھیوں کوان کی قربانیوں پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ہفتہ 18جنوری ” یوم خراج عقیدت “کے طورپرمنایاجائے گا اس سلسلے میں لیاری ایکسپریس وے کے اس مقام پر جہاں ایس پی چوہدری اسلم کی شہادت کاواقعہ پیش آیا وہاں شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گلدستے اورپھول رکھے جائیں گے اورشہیدوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔

        دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سول سوسائٹی،وکلاء سمیت عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادراورنڈرافسر چوہدری اسلم شہید اوران کے ساتھ شہیدہونے والے پولیس کے جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہفتہ 18جنوری کو شام پانچ بجے شہادت کے مقام پرپہنچ کر گلدستے رکھیں اورشمعیں جلائیں۔

    رابطہ کمیٹی نے پولیس افسران اورجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی چوہدری اسلم شہید اوراپنے دیگر شہید ساتھیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پھول چڑھائیں اورشمع جلائیں اوراس عزم کااظہارکریں کہ ملک وقوم کی بقاء کیلئے وہ بھی جرات وہمت کامظاہرہ کرتے رہیں گے اوراپنے شہیدساتھیوں کا مشن جاری رکھیں گے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چوہدری اسلم شہید نے پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اپنی جان دی ہے اور پوری قوم چوہدری اسلم شہید اوران کے شہیدساتھیوں کوسلام پیش کرتی ہے ۔