Tag: 5g

  • برطانیہ کے چھ شہروں میں آئندہ سال سے 5 جی سروس میسر ہوگی

    برطانیہ کے چھ شہروں میں آئندہ سال سے 5 جی سروس میسر ہوگی

    لندن : برطانیہ کی ٹیلی کام کمپنی ’ای ای‘نے پہلے چھ شہروں میں تیز ترین فائیو جی موبائل نیٹ ورک متعارف کرانے کا اعلان کردیا، نئی سروس 10 گیگا بائٹ فی سیکنڈ تک اسپیڈ مہیا کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ای ای نامی کمپنی آئندہ سال کے وسط سے چھ شہروں فائی جی سروس شروع کردے گی، فی الحال اس جدید اور تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت کا ٹرائل کیا جارہا ہے۔ یہ سہولت ابتدائی طور پر لندن، کارڈیف، ایڈن برگ، بیل فاسٹ، برمنگھم اور مانچسٹر میں شروع کی جائے گی۔

    سنہ 2019 کے اواخر تک کمپنی یہ سہولت مزید دس شہروں میں پھیلا دے گی جس کے ذریعے صارفین انتہائی تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے جو کہ 10 گیگا بائٹ فی سیکنڈ کے حساب سے ڈیٹا ٹرانسفر کرسکے گا۔ وہ شہرجن میں یہ سروس دوسرے مرحلے میں شروع کی جائے گی ان میں گلاسگو، نیو کیسل، لیور پول، لیڈز، ہل، شیفیلڈ، نوٹنگھم،لیسسٹر، کنونٹری اور برسٹل شامل ہیں۔

    کمپنی کی سربراہ مارک الیرا کا کہنا ہے کہ اس سروس کی فراہمی سے برطانوی شہری انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے اور انہیں بہتر سروس ملے گی۔ دوسرے نیٹ ورک اس سروس کا ٹرائیل آئندہ برس شروع کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے کہ چاہے فور جی یا فائیو جی کے صارفین ہوں یا وائی فائی کہ ۔۔ انہیں انٹرنیٹ کی رفتارہر وقت سو فیصد ملنی چاہیے۔ الیرا کا کہنا تھا کہ صارفین کو فائیو جی کی سہولت کے لیے کچھ رقم زیادہ ادا کرنا ہوگی جو کہ اس کی رفتار اور ردعمل کے سامنے کچھ زیادہ نہیں ہوگی۔

  • فائیو جی سے ڈیٹا کی تیزترین ترسیل ممکن

    فائیو جی سے ڈیٹا کی تیزترین ترسیل ممکن

    لندن: سائنس دانوں نے فائیوجی ٹیکنالوجی کی مدد سے کم سے کم وقت میں ڈیٹا کوایک موبائل سے دوسرے موبائل میں منتقل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی سرے یونیورسٹی کے فائیو جی انوویشن سینٹر میں ایک ٹیرابائٹ یعنی ایک کھرب ہندسوں کو ایک سیکنڈ میں منتقل کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رفتار ڈیٹا ترسیل کرنے کی موجودہ رفتارسے کئی ہزار گنا زیادہ ہے۔

    اس ٹیکنالوجی کی تیاری کے لیے فائیو جی آئی سی کے سربراہ پرامید ہیں کہ دوہزاراٹھارہ تک اسے عوام کے سامنے پیش کرنے کے قابل بنالیا جائے گا۔

    محتاط اندازے کے مطابق یہ ٹیکنالوجی دوہزار بیس تک برطانیہ میں دستیاب ہوگی۔

  • تیز ترین انٹرنیٹ کے لیے وائی فائی کے بعد اب لائی فائی

    تیز ترین انٹرنیٹ کے لیے وائی فائی کے بعد اب لائی فائی

    تیز ترین انٹرنیٹ کے لیے وائی فائی کےبعد لائی فائی کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔

    برطانوی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے روشنی کی مدد سے دس گیگا بِائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے،وائی فائی کے بعد انٹرنیٹ پربغیر تاروں کےمعلومات منتقل کرنے والی اس ٹیکنالوجی کو ‘لائی فائی’ کا نام دیا گیا ہے،لائی فائی ایک سستی ٹیکنالوجی ہے جس میں مخصوص ایل ای ڈی بلبوں کے ذریعے انتہائی کم خرچ پر انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کیا جا سکے گا۔