Tag: 5th day

  • یاسین ملک کی بھوک ہڑتال کا پانچواں روز، طبیعت خراب

    یاسین ملک کی بھوک ہڑتال کا پانچواں روز، طبیعت خراب

    سری نگر : سینئر کشمیری حریت رہنما اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال آج پانچویں دن بھی جاری ہے جس کی وجہ سے ان کی طبیعت مزید بگڑ رہی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد یاسین ملک پانچ دن سے مسلسل بھوک ہڑتال پر ہیں اور انہیں علاج معالجے کی سہولت سے بھی محروم رکھا جارہا ہے۔

    یاسین ملک نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری نظربندوں کی طویل غیر قانونی قید کے خلاف احتجاج کے لیے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

    یاسین ملک جیل میں اپنی طبیعت خراب ہونے کے باوجود اپنے مطالبات پر قائم ہیں جن میں تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کی رہائی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کا خاتمہ شامل ہے۔

    ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے ایک بیان میں بھارتی حکومت سے یاسین ملک سمیت غیر قانونی طورپر نظربند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کامطالبہ کیا ہے۔

  • مصر کی سارہ احمد اولمپکس میں تمغہ جیتنے والی پہلی عرب خاتون بن گئیں

    مصر کی سارہ احمد اولمپکس میں تمغہ جیتنے والی پہلی عرب خاتون بن گئیں

    ریو میں جاری اولمپکس میں امریکا کی حکمرانی برقرار ہے، امریکہ گیارہ گولڈ، گیارہ چاندی اور دس کانسی کے تمغوں کے ساتھ ٹاپ پر براجمان ہے، چین کا دس گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔

    برازیل کے شہر ریو میں اولمپکس کے پانچویں دن مصری ویٹ لفٹر سارہ احمد خواتین کے 69 کلوگرام کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت کر عرب دنیا کی پہلی ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔

    SARA POST 1

    حجاب میں ملبوس 18 سالہ سارہ احمد نے 255 کلوگرام وزن اٹھایا، چین کی شیانگ یانمے اور قازقستان کی ظہیرہ زاپارکول کے بعد سارہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    مصر نے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں آخری بار 1948 میں اولمپکس تمغہ جیتا تھا۔

    دوسری جانب ایونٹ کے پانچویں روز مردوں کے سو میٹر فری اسٹائل سوئمنگ ایونٹ میں آسٹریلیا کے پیراک چارملرز نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
    RIO POST 1

    جاپان نے جوڈو اور جمناسٹک میں غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
    RIO POST 2

    دو سو میٹر سوئمنگ ایونٹ میں قازقستان کے سوئمر نے حیران کن طور پر طلائی تمغہ سینے پر سجایا۔

    RIO POST 4

    RIO POST 3

    ویمنز ایونٹ میں اسپین کی تیراک بازی لے گئیں، میگا ایونٹ میں آج بھی ایتھلیٹس کے درمیان میڈل کے حصول کی جنگ جاری رہے گی۔

  • متحدہ قومی موومنٹ کی صفائی مہم پانچویں روز بھی جاری

    متحدہ قومی موومنٹ کی صفائی مہم پانچویں روز بھی جاری

    کراچی : ایم کیوایم کی صفائی مہم پانچویں روز بھی جاری رہی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے باغیوں کو پیغام دیا کہ عامر خان کو بھی سترہ سال بعد واپس ہی آنا پڑا۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ چھ اضلاع سے روزانہ کی بنیاد پر چار ہزار ٹن کچرا اٹھایا جا رہا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ کسی اور کا غصہ نہیں نکال رہی ہم خفا ہیں لیکن جب غصے میں آئے تو کچرا کراچی شہر سے باہر نہیں وزیر اعلیٰ آفس میں جمع کرا دیں گے۔

    نامزد مئیر وسیم اختر نے وزیر اعلی اور وزیر بلدیات پر خوب نشتر چلائے، ان کا کہنا تھا کہ جو کراچی کے نہیں وہ کراچی کا خیال کیسے رکھیں گے؟

    ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کراچی کو صاف کرنے کی مہم میں تعاون کرنے کی بجائے اس میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کچرا اٹھانا ہمارا نہیں وزیر بلدیات کا کام ہے،ایم کیوایم پر پہلے بھی الزامات لگتے رہے ہیں، مخالفین کو اس بار بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

    متحدہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی جناح پور کا الزام لگایا گیا جو صرف الزام ہی نکلا۔

  • ابوظہبی ٹیسٹ ’’پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ‘‘ بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر

    ابوظہبی ٹیسٹ ’’پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ‘‘ بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر

    ابوظہبی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا ابوظہبی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، ابوظہبی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستانی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پاکستان کی پوری ٹیم 173رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔

    تازہ ترین صورتحال کے مطابق انگلینڈ کی بیٹنگ شروع ہوئی تو پہلا کھلاڑی تیرہ رنز پر آوٹ ہو گیا۔

    آؤٹ ہونے والے پہلے انگلش بلے باز جوس بٹلر تھے جو شعیب ملک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

    ذوالفقار بابر نے معین علی کو کیچ کروا کے پاکستان کو دوسری کامیابی دلوائی۔ 35 رنز کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کو تیسری وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ 66 رنز پر انگلینڈ کی چوتھی وکٹ گری۔

    پاکستان کو یہ میچ جیتنے یا ڈرا کرنے کے لئے پھر کسی معجزے کا انتظارتھا کہ میچ کم روشنی کے باعث جلد ختم کرنا پڑا یوں یہ میچ ڈرا ہو گیا ہے۔

    پہلی اننگز میں دو سو چھ اوورز کرانےکےبعدقومی بلے بازوں نے پچ پرقدم رکھاتوپچ نے تیورہی بدل لئے۔ پہلی اننگز کے ہیرو شعیب ملک دوسری میں زیرو ہوگئے۔

    شعیب کی وکٹ گرتے ہی میچ کا نقشہ تبدیل ہونے لگا۔شان مسعودپہلی اننگز میں باؤنسر نہ کھیل سکے تو دوسری اننگز میں نیچے جاتی ہوئی گیندنےان کا کام تمام کیا۔

    میچ نازک موڑ پر جاتا دیکھ کر حفیظ اور یونس نے کچھ مزاحمت کی لیکن حفیظ جلد بازی دکھاگئے۔ اس کے بعد یونس بھی ساتھ چھوڑگئے اور پھر اسد شفیق نے بھی مایوس کیا۔ اوپرتلے گرنے والی وکٹوں نے پاکستانی پویلین میں ٹینشن پیداکردی۔