کراچی : اے آروائی فلمز اور دی وژن فیکٹری کی پیش کردہ فلم ہومن جہاں کا پانچواں میوزک ویڈیو ’’دل پگلا‘‘ ریلیز کر دیا گیا.
دل کرے، شکر ونڈاں، سڑک سڑک اور بارش کے بعد فلم ہو من جہاں کا پانچواں میوزک ویڈیو ’’دل پگلا‘‘ ریلیز کردیا گیا، جس میں زیب النساء بنگش نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
اس گانے کا میوزک ویڈیو اے آر وائی ڈیجیٹل پر ریلیز کردیا گیا ہے۔
فلم ہو من جہاں کو عاصم رضا نے ڈائیریکٹ کیا ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں شہریار منور،ماہرہ خان،عدیل حسین اور سونیا جہاں شامل ہیں، فلم یکم جنوری دو ہزار سولہ کو ملک بھر کے سینیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔