Tag: 5th ODI

  • سرفراز کی شاندار بیٹنگ، پاکستان ٹیم وائٹ واش سے بچ گئی

    سرفراز کی شاندار بیٹنگ، پاکستان ٹیم وائٹ واش سے بچ گئی

    کارڈف: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ایک روزہ میچ کی سیریز کے آخری میچ میں وکٹ کیپر سرفراز احمد اور شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم نے فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ہونے والے 5 ایک روزہ میچ کے آخری میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو وائٹ واش سے بچا لیا۔

    cricketnew1

    پاکستانی بلے بازوں نے 303 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے بیٹنگ شروع کی تو صرف 77 رنز پر ابتدائی تین بلے باز پویلین لوٹ گئے تھے جن میں کپتان اظہر علی 33، بابر اعظم 31 اور شرجیل خان نے 10 رنز بنائے تھے تاہم وکٹ کیپر سرفراز احمد اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے بیٹنگ لائن کو سنبھالتے ہوئے قومی ٹیم کو فتح دلائی۔

    cricketnew2

    پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے 90 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک نے 77 رنز اسکور کیے تاہم محمد رضوان 34 اور عماد وسیم 16 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

    پڑھیں: پانچواں ون ڈے : انگلینڈ نے پاکستان کو 303 رنز کا ہدف دیدیا

    انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اور ڈاوسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ واکس ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے اور پاکستان نے 303 رنز کا 10 بالز پہلے حاصل کرتے ہوئے 4 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی۔

    قبل ازیں پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 اور حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ انگلش ٹیم میں جیس روئے 87 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور نائب کپتان سرفراز احمد کو بہترین کارکردگی کے باعث مین آف میچ قرار دیا گیا ۔

  • اپ ڈیٹ : سری لنکا کے 368 رنزکے جواب میں پاکستانی ٹیم 166 رنز پرآؤٹ

    اپ ڈیٹ : سری لنکا کے 368 رنزکے جواب میں پاکستانی ٹیم 166 رنز پرآؤٹ

    ہمبنٹوٹا: سری لنکا کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے،اظہر علی سیریز کا اختتام جیت پر کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    ایک ٹرافی جیت لی دوسری کی جانب پیشقدمی، چیمپئینز ٹرافی کی جگہ کو مضبوط کرنے کے لئے پانچواں ون ڈے بھی جیتنالازمی ہے ناکامی سیریز پر اثر انداز نہیں ہوگی۔

    قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی سری لنکن تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کیلئے پرعزم ہیں،آخری میچ کے لئے فائنل الیون میں کوئی چھیڑچھاڑنہیں کی گئی۔

    شاہین پانچواں میچ بھی جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن مزید مستحکم کرلیں گے، ادھر سری لنکن ٹیم میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

     کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ سیریز تو ہارگئے لیکن آخری ون جیتنے کی پوری کوشش کریں گے،ہمبنٹوٹا میں میزبان ٹیم کے لیے یہ میچ بقا کی جنگ کےمترادف ہے۔


    سری لنکا اننگز


    پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ، 10اوورز کے اختتام پر بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر سری لنکا کا کُل اسکور 64 ہوگیا۔

    پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ، 20اوورز کے اختتام پر بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر سری لنکا کا کُل اسکور 126 ہوگیا۔

    پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ، 25 اوورز کے اختتام پر بغیر کسی کھلاڑی کے نقصان پر سری لنکا کا کُل اسکور 163ہوگیا۔

    سری لنکا کے اوپنر دلشاند 63 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔

    پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ، 26 اوورز کے اختتام پرایک کھلاڑی کے نقصان پر سری لنکا کا کُل اسکور 165ہوگیا۔

    پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ، 30 اوورز کے اختتام پرایک کھلاڑی کے نقصان پر سری لنکا کا کُل اسکور 188ہوگیا۔

    میچ کے پینتالیسویں اوور میں سری لنکا کے چار کھلاڑی  آؤٹ اوراسکور 304رنز ہے

    میچ کے اختتتام پر سری لنکا نے  مقررہ پچاس اوورز میں 368 رنز بنائے اور اس کے صرف چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    کوشل پریرا 116 رنزناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے، اور دلشان نے 62 رنز اسکور کئے اس طرح سری لنکا نے  پاکستان کوجیت کیلئے 369 رنز کا ہدف دیا ہے۔


    پاکستان اننگز


    پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے 368 رنز کے جواب میں شاہینوں کی بیٹنگ جا ری ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت دسویں اووور کا کھیل جاری ہے اور پاکستان کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 51 رنز ہے۔

    آخری ون ڈے کے بیسویں اوور میں پاکستان کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے اور اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 116 رنز تین کھلاڑی آؤٹ ہے۔ جبکہ سری لنکن کھلاڑیوں نے اپنی اننگ کے آخری دس اوورز میں 119 رنز اسکور کئے تھے۔

    میچ کے تینتیسویں اوور میں پاکستان کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، اور اسکور صرف190 رنز ہے۔

    میچ کے اڑتیسویں اووور میں سری لنکا نے پاکستان کی پوری ٹیم کو203 رنز پر آؤٹ کلاس کردیا۔

    سری لنکا نے پاکستان کو 166 رنز سے شکست دیدی

  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچواں ون ڈے کل ہمبنٹوٹا میں ہوگا

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچواں ون ڈے کل ہمبنٹوٹا میں ہوگا

    کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ کل ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کو سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

    قومی ٹیم نے سیریز تو جیت لی اب پانچواں ون ڈے جیت کر رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن مزید مستحکم کرنے کا وقت ہے، چیمپئینز ٹرافی کی جگہ کو مضبوط کرنے کے لئے پانچواں ون ڈے لازمی جیتنا ہوگا۔

    اظہر علی اینڈ کمپنی کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ آخری ون ڈے میں لنکا ڈھانے کے لئے کھلاڑیوں کو کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہوگا۔

    آخری ون ڈے کے لئے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے، قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پر اعتماد ہیں اور ایک دوسرے کو بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں۔

  • ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

    ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

    ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز فیصلہ کن معرکے میں داخل ہوگئی ہے، پانچواں اور آخری میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کیلئے ون ڈے سیریز اب دو دو سے برابر ہوگئی ہے، کون جیتے گا اس کا فیصلہ آج ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں یونس خان اور شاہد آفریدی کا دیگر کھلاڑیوں نے ساتھ نہ دیا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ سات رنز سے کامیاب ہوا۔

    آج آخری معرکہ ہے اور صورتحال مختلف ہے، کپتان شاہد آفریدی بھی واضح کرچکے ہیں کہ بیٹنگ کے شعبہ میں بہتری آئی ہے، بولنگ اور فیلڈنگ میں مزید محنت کی ضرورت ہے۔