Tag: 5th one day

  • پانچواں ون ڈے : انگلینڈ نے پاکستان کو 303 رنز کا ہدف دیدیا

    پانچواں ون ڈے : انگلینڈ نے پاکستان کو 303 رنز کا ہدف دیدیا

    کارڈف : پاکستان اور انگلینڈ کیخلاف کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری ون ڈے میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے تین سو تین رنز کا ہدف دیا ہے۔

    انگلینڈ کی جانب سے اوپنر جیسن روئے 87 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ پاکستانی بالرز محمد عامر3 اور حسن علی 4 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    پاکستان کی پہلے سے مشکلات میں گھری ٹیم کو آخری ون ڈے میں وکٹ کیپر سرفراز نے دھوکہ دیدیا۔ سٹوکس کا ایک رن پر سرفراز نے آسان سٹیمپ مس کر دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

    اس کے بعد سٹوکس نے دل بھر کر پاکستانی باولرز کی پٹائی کی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر مہزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ جس کے بعد انگلش ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 302زنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

    پاکستان کی جانب سے حسن علی 4، محمد عامر 3، جبکہ عماد وسیم اور عمرگل ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

     

  • پانچواں ون ڈے ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 68 رنز سے شکست

    پانچواں ون ڈے ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 68 رنز سے شکست

    ابوظہبی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آخری اور فیصلہ کن میچ میں اڑسٹھ رنز سے شکست دیکر ون ڈے سیریز جیت لی۔

    کیویز نے پاکستانی شاہینوں کو فیصلہ کن معرکہ میں چاروں شانے چت کرتے ہوئے ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ڈرا ہونے کے بعد کیویز نے اڑسٹھ رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ون ڈے سیریز تین دو سےاپنے نام کی۔

    کیوی کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا، مارٹن گپٹل کے جلد ہونے کےبعد کین ولیمسن نے بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، راس ٹیلر نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی، کپتان کے ساتھ مل کر ایک سو سولہ رنز کی شراکت قائم کی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں شار وکٹ پر دو سو پچہتر رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم شروعات سے ہی مشکلات کا شکار رہی، احمد شہزاد اور یونس خان کی ضرورت سے زیادہ محتاط بیٹنگ نے شکست کا گھیرا تنگ کیا، حارث سہیل پینسٹھ اور احمد شہزاد نے چوون رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کرسکے،میٹ کینری کی تباہ کن بولنگ نے بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دی، کینری نے پانچ شاہینوں کا شکار کرکےقومی ٹیم کا ڈبا دو سو سات پر گول کردیا۔

  • پانچواں واں ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو276 کاہدف دے دیا

    پانچواں واں ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو276 کاہدف دے دیا

    ابوظہبی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سیریز کے پانچویں اور فیصلہ کن ون ڈے میں جیت کیلئے دو سو چھہتر رنز کا ہدف دیا ہے۔

    پانچ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر گپٹل ساتھی بیٹسمین براؤنلی کا زیادہ دیر ساتھ نہ دے سکے اور تیسرے اوور میں 8 رنز بنا کر محمد عرفان کا شکار بنے۔

    اس موقع پرکپتان ولیم سن اوربراؤنلی نے 66 رنزکی شراکت داری کی اور ذوالفقار بابر نے 34 رنز پر اوپنر براؤنلی کو پویلین بھیج دیا، تیسری وکٹ کی شراکت داری میں ولیم سن کا ساتھ راس ٹیلر نے دیا جس میں کپتان نے شاندار ففٹی بنائی اور 97 رنز بنا کرپاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    رونچی بھی زیادہ دیر جم کر نہ کھیل سکے اور 16 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر شاہد آفریدی آفریدی کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جس کے بعد راس ٹیلر نے ٹام لیتھم کے ہمراہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور مقررہ پچاس اوورز کے اختتام پر کیویز کا سکور 275 تک لیجانے میں کامیاب رہے۔ٹیلر 88 رنز پرجبکہ لیتھم نے 18گیندوں پر 22رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

     پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے دو جبکہ شاہد آفریدی اور ذوالفقار بابر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • پانچواں ون ڈے: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پانچواں ون ڈے: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ابوظہبی: پانچویں ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت لیا،کیویز بیٹنگ کریں گے، تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جارہے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ انجری کا شکار ہونے کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے،ان کی جگہ اسد شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،جبکہ بالر سہیل تنویر کی جگہ ذوالفقار بابر پانچویں ون ڈے میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری اور کوری ایڈریسن کو ڈراپ کرکے ایٹون ڈیکسچ اور نیتھن میک کلم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔