Tag: 6افراد جاں بحق

  • حیدرآباد: قومی شاہراہ پرکوچ الٹ گئی‘ 6افرادجاں بحق

    حیدرآباد: قومی شاہراہ پرکوچ الٹ گئی‘ 6افرادجاں بحق

    حیدرآباد: حیدرآباد کےقریب میانی فاریسٹ کےقریب کوچ الٹنے کےنتیجےمیں 6افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق قومی شاہرہ حیدرآباد کےقریب میانی فاریسٹ پربہاولپورسےکراچی جانےوالی تیزرفتاربس الٹ گئی، جس کےنتیجےمیں6 افراد موقع پرہی جاں بحق جبکہ 30افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کےمطابق زخمی افراد کوطبی امداد کے لیے سول اسپتال حیدر آباد منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لاشوں کو بھی کاغذی کارروائی کےبعد ورثا کےحوالےکردیا جائےگا۔


    کشمور:بخشاپورمیں کوچ کی ٹکرسے3موٹر سائیکل سوار جاں بحق


    خیال رہےکہ گزشتہ روز صوبہ سندھ کےعلاقے بخشاپور کے قریب انڈس ہائی وے پر کوچ کی ٹکر سے 3 موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار گئےتھے۔


    کبیروالا: بس اور ٹرالر میں تصادم ‘7افراد جاں بحق


    یاد رہےکہ رواں ماہ 2 جون کو کبیروالا جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں 7مسافر جاں بحق اور6 شدید زخمی ہوگئے تھے۔


    ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ رواں برس 8 جنوری کو ساہیوال میں یوسف والا کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کےنتیجےمیں4افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کراچی: بارش کے باعث مختلف حادثات میں 6افراد جاں بحق

    کراچی: بارش کے باعث مختلف حادثات میں 6افراد جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں میں دوسرے روزجاری بارش کے دوران مختلف حادثات میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں6 افراد جاں بحق ہوگئے.بارش کے بعد شہر کےمختلف علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی ہے.

    کراچی میں بارش ہوتے ہی بجلی چلی گئی ،دوسرے روز ہونے والی برسات کے بعد 180فیڈرزٹرپ کرگئے،شہر کے مختلف حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ 180کے قریب فیڈرز متاثر ہوئے ہیں، بجلی کی بحالی کے لیے کے الیکٹرک کا عملہ مصروف ہے.

    محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ 45ملی میٹر بارش لانڈھی میں ہوئی،ایئرپورٹ اور گلستان جوہر میں 18ملی میٹر ،گلشن حدید میں 17ملی میٹر اور صدر میں 4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے .

    ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے .

    ذرائع کے مطابق سول لائنز میں گھر کی چھت کا ایک حصے گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ نارتھ کراچی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا.

    *کراچی: بارش کے باعث مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ہونے والی بارشوں میں مختلف حادثات کے دوران 15 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے.

  • باجوڑایجنسی:بم دھماکے میں 3خواتین،2بچے سمیت 6افراد جاں بحق

    باجوڑایجنسی:بم دھماکے میں 3خواتین،2بچے سمیت 6افراد جاں بحق

    باجوڑایجنسی : قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے ایک اسکول وین کو نشانہ بنایا گیا، جس میں تین خواتین اساتذہ سمیت چھ افراد جان سے گئے۔

    باجوڑ ایجینسی کا علاقہ سلارزئی سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے گونج اٹھا، سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ صبح ساڑھے اٹھ بجے پیش آیا ، جب دہشت گردوں نے باجوڑ ایجنسی میں خار کے علاقے سلارزئی میں اسکول وین پر حملہ کردیا اور اس وین کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بارودی سرنگ لگا کر اڑا دیا۔

    بم دھماکہ سے تین خواتین اساتذہ، دو بچے اور راہگیر لقمہ اجل بن گئے، ہلاک ہونیوالوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جس کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

    دھماکے کی وجہ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی اور لیویز فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔