Tag: 6افراد ہلاک

  • بنگلہ دیش میں دو بم دھماکے‘ 6افرادہلاک

    بنگلہ دیش میں دو بم دھماکے‘ 6افرادہلاک

    ڈھاکہ : بنگلہ دیش کےشہر سہلٹ میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش کے شمالی مشرقی شہر سہلٹ میں ہونے والے دو دھماکوں میں دو پولیس پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ 40سےزائد افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کےمطابق سہلٹ میں دھماکےاس رہائشی عمارت کےنزدیک ہوئے جہاں پر کمانڈوز داعش کے مشتبہ دہشت گردوں کےخلاف کارروائی میں مصروف تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے دھماکہ خیز مواد کو دو موٹر سائیکل سوار افراد لائے جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوگیا جبکہ دوسرا دھماکہ سبزیوں میں چھپائے گئے دھماکہ خیز مواد کے نتیجے میں ہوا۔

    سہلت پولیس کے ترجمان زیدان الموسیٰ کاکہناہےکہ بم دھماکوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت6 افراد ہلاک ہوئے۔


    مزید پڑھیں:بنگلہ دیش میں میں فائرنگ‘رکن پارلیمان ہلاک


    پولیس ترجمان زیدان الموسیٰ کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں کا تعلق داعش سے ہے،پولیس نےانہیں ہتھیار ڈالنے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔

    دہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ نے ان دونوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں مشتبہ خودکش بمبار ہلاک ہوگیا تھا۔

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے17 مارچ کو بھی بنگلہ دیش کی انسداد دہشت گردی پولیس فورس ’ریپڈ ایکشن بٹالین‘ کی بیرکوں کے قریب دھماکے میں مشتبہ خودکش بمبار ہلاک ہوگیا تھا جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

  • افغانستان میں ریڈکراس کے عملےپرحملہ‘6افرادہلاک

    افغانستان میں ریڈکراس کے عملےپرحملہ‘6افرادہلاک

    کابل : شمالی افغانستان میں بین الاقوامی فلاحی ادارے ریڈ کراس کےچھ ارکان حملے میں ہلاک جبکہ دو لاپتہ ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ریڈ کراس کی انٹرنیشنل کمیٹی کے ترجمان نےکہاکہ افغانستان کے صوبے جوزجان میں حملے میں ادارے کے6ارکان ہلاک جبکہ 2لاپتہ ہوگئے،انہوں نےکہا کہ ہم اس حوالے سے شدید پریشان ہیں۔

    فلاحی ادارے ریڈ کراس کے کابل آفس کے ترجمان احمد رامین ایاز کا کہنا تھا کہ ادارے کے کارکنوں پر حملہ شمالی صوبہ جوزجان میں کیاگیا۔

    جوزجان پولیس کے سربراہ رحمت اللہ تُرکستانی نےریڈ کراس کےعملےپر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ صوبائی دارالحکومت سے 35 کلومیٹر مغرب میں واقع شبِرغان میں پیش آیا۔

    رحمت اللہ ترکستانی کا کہنا تھا کہ داعش سے وفاداری نبھانے والے جنگجو اس علاقے میں موجود ہیں،جبکہ طالبان نےحملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔

    مزید پڑھیں:کابل میں‌ سپریم کورٹ پر خودکش حملہ، ہلاکتیں 20 ہوگئیں

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل میں افغان سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

  • شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملہ ، 5 شدت پسند ہلاک

    شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملہ ، 5 شدت پسند ہلاک

    میرانشاہ: شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملےمیں پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئےامریکی ڈرون نے شدت پسندوں کے ہیڈ کوارٹرکونشانہ بنایا۔

    سرکاری ذرائع کےمطابق ڈرون حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں شدت پسندوں کے ہیڈ کوارٹرز پر کیا گیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوئے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں ایک اور ڈرون حملہ، 6 افراد ہلاک، دو زخمی

    شمالی وزیرستان میں ایک اور ڈرون حملہ، 6 افراد ہلاک، دو زخمی

    شمالی وزیرستان : امریکی ڈورن حملے میں6افراد ہلاک اور2زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی پاک افغان سرحد کےقریب تحصیل شوال کے علاقے زوئی نرائے میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک مکان اور ایک گاڑی پر چار میزائل داغے ہیں۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈورن حملے میں چھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے ہیں، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    علاقے کے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشیں اور زخمی نکال لئے ہیں۔ حملے کے باوجود امریکی ڈرون طیاروں کی علاقے میں پروازیں بدستور جاری ہیں۔

    جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ رواں ماہ میں علاقے میں ہونے والا یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔ اس سے قبل  تحصیل شوال میں ہی ایک امریکی ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے شمالی وزیرستان میں  امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ڈرون حملے بند کئے جائیں۔

    سولہ مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے مانا میں ڈورن حملے سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں، پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں۔

    دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب میں مصروف ہے، جو فیصلہ کن مر حلے سے آگے بڑھ رہا ہے، ڈرون حملوں سے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب متاثر ہورہا ہے۔