Tag: 6 افراد

  • پُراسرار بدبو نے 6 افراد کو اسپتال پہنچا دیا، حیران کن وجہ سامنے آگئی

    پُراسرار بدبو نے 6 افراد کو اسپتال پہنچا دیا، حیران کن وجہ سامنے آگئی

    برلن: جرمنی کے پوسٹ آفس میں پارسل سے آنے والی پُر اسرار بدبو نے 6 افراد کو اسپتال پہنچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے علاقے شوائنفرٹ میں مشکوک پارسل سے آنے والی پُراسرار بدبو نے 6 افراد کو اسپتال پہنچانے کے ساتھ پوسٹ آفس کو بھی خالی کروانے پر مجبور کر دیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق پارسل سے آنے والی پُراسرار بدبو کی وجہ سے 12 افراد کی طبعیت ناساز ہوئی جن میں سے 6 افراد کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پوسٹ آفس سے آنے والی پُراسرار بدبو کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر فائٹرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔پولیس نے فوری طور ڈاک خانے کو خالی کروایا تاکہ پتہ لگایا جا سکے کہ آیا یہ بدبو کس چیز کی ہے۔

    پولیس کی جانب سے پوسٹ آفس کی تلاشی کے دوران انہیں پتہ چلا کہ پارسل سے آنے والی بدبو تھائی ڈورین فروٹ کی ہے۔تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ مشتبہ پارسل نیورمبرگ میں موجود 50 سالہ شخص کو اس کے دوست کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔

    ڈورین پھل اپنی بدبو کی وجہ سے مشہور ہے، اس کا موازنہ اکثر بوسیدہ کھانے، گندے موزوں اور الٹی سے کیا جاتا ہے، بہت سے ہوٹلوں نے اس کی خوشبو کی وجہ سے اس پھل پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    یہ پھل انڈونیشیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور سنگاپور میں پایا جاتا ہے، اس کی شدید بُو کی وجہ سے ہی سنگاپور میں کئی مقامات پر اسے کھانے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں لے جانے کی ممانعت ہے۔یہ پھل لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو بہت پسند ہے لیکن ساتھ ہی ایسے لوگ بھی ہیں جو شدید بدبو کی وجہ سے اس سے نفرت کرتے ہیں۔

  • بھارت میں‌ چیتے نے 6 افراد کو زخمی کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بھارت میں‌ چیتے نے 6 افراد کو زخمی کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    نئی دہلی : بھارت کے شمالی صوبے جھلندر میں خوانخوار چیتے نے حملہ کرکے 6 شہریوں کو شدید زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک چیتا کو بھارتی ریاست جھلندر کے گاؤں میں مکینوں پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق گاؤں کے ایک رہائشی پرم جیت کور نے چیتے کو اپنے گھر کے صحن میں دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع کی تھی جس کے بعد پولیس ٹیم اور وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے 12 افراد چیتے کو پکڑنے آئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگوں کو جب اس بات کی اطلاع ملی تو وہ اس کی تصاویر بنانے کے لیے پہنچ گئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے جنگلی جانور کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے شہریوں گھبرا کر شہریوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : آزاد کشمیر: تین افراد کو زخمی کرنے والی چیتا نما جنگلی بلی

    مزید پڑھیں : سرکس کا چیتا بھپر گیا، 2 بچے زخمی

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے عملے اور چیتے کے درمیان مسلسل کئی گھنٹے تک چوہے بلی کا کھیل جاری رہا اور 11 گھنٹے بعد وائلڈ لائف عملہ چیتے کو پکڑنے میں کامیاب ہوا۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف عملے نے خوانخوار چیتے کو پکڑنے کے بعد چہت بیر چڑیا گھر میں منتقل کردیا۔