Tag: 6 افراد جاں بحق

  • کراچی :وین میں آگ لگنے سے6 افراد جاں بحق

    کراچی :وین میں آگ لگنے سے6 افراد جاں بحق

    کراچی : شہرقائد کے علاقے گارڈن میں چڑیا گھر کے قریب وین میں آگ لگنے سے6 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں چڑیا گھر کے قریب وین میں آگ لگنے سے پکنک پر جانے والے6 افراد افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جلھس کر4 افراد زخمی ہوگئےجنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں محمدعلی،ان کی اہلیہ جبکہ سلیم،ان کے2 بچےاوربچی شامل ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لسبیلہ کےرہائشی افراد پکنک منانےہاکس بےجارہےتھے جبکہ وین میں آگ لگنےکا واقعہ سی این جی لیکیج کےباعث پیش آیا۔


    ملتان، مسافر وین میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق، 24 زخمی


    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ملتان میں ہیڈ محمد والا پر مسافر وین میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق اور 24 مسافر زخمی ہوگئے تھے، ہلاک و زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اٹک میں مسافر وین اور ٹرک میں تصادم‘ 9 افراد جاں بحق

    اٹک میں مسافر وین اور ٹرک میں تصادم‘ 9 افراد جاں بحق

    اٹک: صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقے حسن ابدال میں مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار9 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیوحکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہےکہ دونوں گاڑیوں میں تصادم کے بعد قریب ہی موجود گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی تاہم فوری اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا جو کہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے جبکہ ریسکیو کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    دوسری جانب پولیس نے جائے حادثے کے قریبی علاقے کو مزید کسی حادثے سے بچنے کےلیے خالی کرا لیا ہے۔


    سانحہ بہاولپور: جاں بحق افراد کی تعداد 214 ہوگئی


    واضح رہے کہ رواں ماہ سانحہ احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثے میں 214 افراد جاں بحق ہوگئے تھےجبکہ 60 زخمی اب بھی زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • خیرپور: گھر پر فائرنگ ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    خیرپور: گھر پر فائرنگ ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    خیرپور: کچے علاقے میں گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    خیرپور بہاروں تھانہ کی حدود میں گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق ان تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کسی ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔