Tag: 6 افراد زخمی

  • بلوچستان: مستونگ میں مسلح دہشتگردوں کی مسافر کوچ پر فائرنگ، 6 افراد زخمی

    بلوچستان: مستونگ میں مسلح دہشتگردوں کی مسافر کوچ پر فائرنگ، 6 افراد زخمی

    مستونگ میں مسلح دہشتگردوں نے مسافر کوچ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کھڈکوچہ کے مقام پر کراچی جانیوالی مسافر کوچ کو نشانہ بنایا گیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، اور رات گئے ہائی وے پر ٹریفک بحال کردی گئی۔

    ایک اور واقعے میں موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے کوٹ لانگو کے قریب لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت حق نواز لانگو کے نام سے ہوئی۔

  • فائرنگ کے متعدد واقعے میں نو عمر لڑکے سمیت 6 افراد زخمی

    فائرنگ کے متعدد واقعے میں نو عمر لڑکے سمیت 6 افراد زخمی

    کراچی: شہر کے مختلف علاقے میں ڈیڑھ گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 6 واقعات میں کم عمر لڑکوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیڑھ گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 6 واقعات ہوئے جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، اس واقعے میں کم عمر لڑکے بھی زخمی ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک پی میں فائرنگ سے 14 سالہ فرمان الدین زخمی ہوا، واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملیر شیشہ گلی کے قریب فائرنگ سے 23 سالہ عمر زخمی ہوگیا جبکہ نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے 12 سالہ عبداللہ سلطان زخمی ہوا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد کا دوسرا واقعہ بھی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا اس کے علاوہ سہراب گوٹھ گوشت مارکیٹ میں فائرنگ سے 21 سالہ سراج علی زخمی ہوا یہ فائرنگ  کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    کراچی کے بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے محمد حق نامی شخص زخمی ہوا یہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا، مائی کولاچی روڈ پر فائرنگ سے 19 سالہ نصیب اللہ زخمی ہوا جبکہ طارق روڈ پر فائرنگ سے زخمی شخص  جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔

  • تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی

    تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی

    کراچی: عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، جس کے باعث 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

    دوسری جانب لکی مروت میں رات گئے شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے باعث 6افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔

    بیوی اور 5 بچوں کو قتل کرنے کا معاملہ، ڈی این اے رپورٹ میں اہم انکشاف

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • اسپین، میٹرو ٹرین میں لیپ ٹاپ دھماکے سے پھٹ گیا، 6 افراد زخمی

    اسپین، میٹرو ٹرین میں لیپ ٹاپ دھماکے سے پھٹ گیا، 6 افراد زخمی

    میڈرڈ: اسپین میں میڈرڈ میٹرو ٹرین میں لیپ ٹاپ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپین میں میڈرڈ میٹرو ٹرین میں لڑکی کے بیگ میں لیپ ٹاپ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق لیپ ٹاپ دھماکے کے بعد ٹرین میں موجود لوگ دہشت گردی کا واقعہ سمجھ بیٹھے اور دوڑیں لگادیں، ٹرین کو ایمرجنسی بریک لگا کر روک دیا گیا۔

    واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق واقعہ حادثہ ہے اس میں دہشت گردی کا عنصر موجود نہیں۔

    پولیس کے مطابق امدادی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب رواں دواں کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

    واضح رہے کہ 2004 میں میڈرڈ میں بم دھماکا ہوا تھا جس میں چار ٹرینوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور 192 افراد ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ شال آسٹریلیا کے علاقے کینٹربری میں ایک لیپ ٹاپ کی بیٹری اوور چارجنگ کی وجہ سے پھٹ گئی تھی جس کے بعد گھر میں آگ لگ گئی اس واقعے میں ایک 20 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی تھی۔

  • مشرقی لندن میں چاقو زنی کی 3 وارداتیں‘ 6 افراد زخمی

    مشرقی لندن میں چاقو زنی کی 3 وارداتیں‘ 6 افراد زخمی

    لندن : مشرقی لندن میں 24 گھنٹوں کے دوران چاقو زنی کی 3 وارداتوں میں 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشرقی لندن میں ایک روز میں چاقو زنی کی تین وارداتوں میں 6 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان گینگ کلچر کا شکار ہورہے ہیں جبکہ لندن کے اسٹیشنوں پر مزید 200 پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

    لندن میں چاقو اور فائرنگ کے واقعے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، فروری کے مہینے میں 15 افراد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا تھا۔

    مشرقی لندن میں نوجوان چاقو کےوارسے قتل

    مشرقی لندن کے علاقے ہیکنی میں گزشتہ روز 20 سالہ نوجوان کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا تھا۔ اسکارٹ لینڈ یارڈ پولیس کا کہنا تھا کہ قتل میں ملوث کسی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

    خیال رہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں دو روز قبل فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا لڑکا چل بسا‘ اسی واقعے میں ایک لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھی۔

    برطانیہ میں گینگ کے ہاتھوں تشدد سے زخمی مسلمان طالبہ دم توڑگئی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 16 مارچ کو برطانیہ میں خواتین گینگ کے سرعام تشدد سے شدید زخمی ہونے والی مسلمان طالبہ مریم مصطفیٰ جان کی بازی ہار گئی تھی۔

    واضح رہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں 50 افراد قتل ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برطانوی شہرلیسٹرمیں دھماکہ‘ 6 افراد زخمی

    برطانوی شہرلیسٹرمیں دھماکہ‘ 6 افراد زخمی

    لندن: برطانوی شہرلیسٹرمیں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد شہر میں ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر لیسٹرمیں دھماکے کے نتیجے میں آگ لگنے سے دونوں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، فائربریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ گیس لیکچ کے باعث بھی ہوسکتا ہے تاہم اب تک دھماکی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہے تاہم فی الحال دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے زور دار دھماکے کی آواز سنی جس کے بعد دو عمارتوں میں آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھائی دیے۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ 8 فروری کو برطانوی دارالحکومت لندن میں ساؤتھ ویسٹرن ٹرین میں 3 دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی تھی تاہم ٹرین میں سوار مسافر محفوظ رہے۔


    مانچسٹر ایرینا میں خودکش دھماکہ‘22افراد ہلاک‘ 59 زخمی


    یاد رہے کہ گزشتہ سال 23 مارچ 2017 کومانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران ہونے والےخود کش دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 59 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکہ‘ 2 افراد ہلاک

    افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکہ‘ 2 افراد ہلاک

    کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے میں سیکورٹی فورسزکو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    سیکورٹی حکام کے مطابق دھماکہ حساس علاقے گرین زون کے قریب ہوا، دھماکے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    افغان سیکورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی۔

    کابل میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔


    کابل میں کاربم دھماکہ، 95 افراد ہلاک، 158 زخمی


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 27 جنوری کو افغان دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 95 افراد ہلاک جبکہ 158 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 21 جنوری 2018 کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد کے ہوٹل پرحملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لندن میں تیزاب حملے‘ 6 افراد زخمی

    لندن میں تیزاب حملے‘ 6 افراد زخمی

    لندن : برطانوی دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقے اسٹریڈ فورڈ میں تیزاب حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مشرقی لندن کے علاقےاسٹریڈ فورڈ میں ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر کے قریب رات آٹھ بجے حملہ آوروں کے ایک گروہ نے نقصان دہ مواد لوگوں پراسپرے کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    لندن ایمبولینس سروس کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 6 افراد کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 3 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔


    لندن میں 90 منٹ میں 4 تیزاب گردی کے واقعات


    میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد مختلف جگہوں پر تھے جہاں انہیں نشانہ بنایا گیا، پولیس نے شاپنگ سینٹر کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔


    مشرقی لندن میں موٹرسائیکل سوارخاتون پر تیزاب پھینک کرفرار


    برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب پھینکے جانے کے واقعات میں 2012 سے اضافہ ہوا ہے اور زیادہ تر واقعات لندن میں ہوئے ہیں۔


    شہریوں پرتیزاب سے حملوں پرتشویش ہے،سختی سے نمٹا جائے، میئرصادق خان


    یاد رہے کہ رواں سال 18 جولائی کو لندن کے میئرصادق خان کا کہنا تھا کہ شہر میں تیزی کے ساتھ بڑھتے ہوئے تیزاب کے حملوں کے سدباب کے لیے سخت سزاؤں کے لیے قانون سازی کی جانی چاہیے۔

    واضح رہے کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران انگلینڈ اور ویلز میں تیزاب یا نقصان دہ مواد سے چار سو حملے کیے گیے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔